Book Name:Mojza Ban Kay Aaya Hamara Nabi
مسئلہ : جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
*عِلْمِ دین سیکھنے کے لئے اول تا آخر بیان سُنوں گا * ادب کے ساتھ *خوب توجہ سے سُنوں گا *جو سُنوں گا ، اس پر عمل کی کوشش بھی کروں گا *عِلْمِ دین سیکھ کر ، دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب کماؤں گا۔ *اگر قلم (Pen / Pencil) ، ڈائری آپ کے پاس ہے تو اَہَمّ نکات نوٹ کرنے کی بھی نیّت کر لیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! سب سے پہلے تو ہمیں اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرنا چاہیے کہ جس نے ہمیں ایک بار پھر 12ربیعُ الاول کی مُقدّس نورانی رات نصیب فرمائی۔ آج کی رات بڑی اہم رات ہے۔ یہ رات بڑی عظیمُ الشّان رات ہے۔ یہ رات بڑے فضائل و برکات والی مُقدّس رات ہے۔ * یہ وہ عظیم رات ہے جس کو کائنات کی سب سے زیادہ شان و شوکت والی ہستی سَیِّدُ الانبیا ، تاجدارِ دَوسَرا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے نسبت ہے۔ * یہ وہ عظیم رات ہے کہ جو شبِ قدر سے بھی افضل ہے۔ (ماثبت بالسنۃ ، ص۱۵۳) ، * یہ وہ عظیم رات ہے کہ جس میں حضرت آمِنہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کے مکانِ رحمت سے ایسا نور چمکا جس نے سارے عالَم کو جگمگ جگمگ کر دیا * یہ وہ عظیم رات ہےجس میں ہر طرف خوشیوں کا سماں چھا گیا ۔ * یہ وہ عظیم رات ہے جس میں ہر طرف شادمانیوں کے ترانے بجنے لگے۔ * یہ وہ عظیم رات ہے جس میں ہر طرف نور کی روشنی پھیل گئی ۔ * یہ وہ عظیم رات ہے جس میں کفر و شرک کی سب ظلمتیں کافور ہوگئیں۔ * یہ وہ عظیم رات ہے جس میں اللہپاک نے مومنوں پر احسانِ عظیم فرمایا۔ * یہ وہ عظیم رات ہے جس میں شیطان اپنے