Book Name:Mojza Ban Kay Aaya Hamara Nabi
عَلَیْہِ السَّلَام کی فصاحت ، حضرتِ لُوط عَلَیْہِ السَّلَام کی حکمت ، حضرتِ یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام کی بشارت ، حضرتِ موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی شدت ، حضرتِ ایوب عَلَیْہِ السَّلَام کا صبر ، حضرتِ یونس عَلَیْہِ السَّلَام کی اطاعت ، حضرت یُوشَع عَلَیْہِ السَّلَام کا جہاد ، حضرتِ داؤدعَلَیْہِ السَّلَام کی خوبصورت آواز ، حضرتِ دانیال عَلَیْہِ السَّلَام کی محبت ، حضرتِ الیاس عَلَیْہِ السَّلَام کا وقار ، حضرت یحییٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی عصمت ، حضرتِ عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا زُہد اور حضرتِ سَیِّدُنا یُوسُف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کاحُسن وجمال عطا کر دو ، بلکہ ان کو تمام انبیا و مرسلین کے اخلاقِ حمیدہ کا نمونہ بنا دو۔ ([1])
شیخِ طریقت ، اَمِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کیا ہی خوب فرماتے ہیں :
ہے آج جشنِ ولادت نبی کی آمد ہے جلاؤ شمعِ محبّت نبی کی آمد ہے
جہاں میں بجتی ہے نَوبت نبی کی آمد ہے سُناؤ سب کو بِشارت نبی کی آمد ہے
ہوئی خدا کی عِنایت نبی کی آمد ہے سجائے تاجِ شفاعت نبی کی آمد ہے
گُلوں پہ چھا گئی نُزہت نبی کی آمد ہے چمن میں پھیلی ہے نَکہَت نبی کی آمد ہے
ہے اِک عجیب سی فرحت نبی کی آمد ہے دِلوں پہ طاری مَسَرّت نبی کی آمد ہے
نہ کیوں ہو وجد میں قسمت نبی کی آمد ہے نہیں خوشی کی نہایت نبی کی آمد ہے
الٰہی! کرلوں زیارت نبی کی آمد ہے عطا ہو چشمِ بصیرت نبی کی آمد ہے
ہے خوب بارشِ رحمت نبی کی آمد ہے نہالو پاؤ گے برکت نبی کی آمد ہے
ہُوا ہے وَا درِ رحمت نبی کی آمد ہے خدا سے مانگ لو جنّت نبی کی آمد ہے
برائے رشد و ہدایت نبی کی آمد ہے سنانے نیکی کی دعوت نبی کی آمد ہے