Book Name:Akhlaq-e-Mustafa Ki Jhalkiyan

1حضورسرورِکونین  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا : تم لوگوں کو اپنے اموال سے خُوش نہیں کرسکتے ، لیکن تمہاری خندہ پیشانی اورخُوش اَخْلاقی اُنہیں خُوش کرسکتی ہے۔ ([1])

 2تم جہاں کہیں  بھی ہو ، اللہ سے ڈرتے رہا کرو ، گُناہ سرزد ہوجائے تو نیکی کر لیا کرو ، وہ نیکی اُس گُناہ کو مِٹادے گی اور لوگوں کے ساتھ اچھے اَخْلاق کا برتاؤ کِیا کرو۔ ([2])

 3چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ جانا کرو ، چاہے وہ نیکی یہی ہو کہ تم اپنے بھائی کے ساتھ مسکراتے چہرے کے ساتھ ملو۔ ([3])

 4کل قیامت کے دن بندۂ مومن کے میزانِ عمل میں حُسنِ اَخْلاق سے زیادہ وزنی کوئی عمل نہیں ہوگا اور بے شک فُحش گوئی اور بد کلامی کو اللہ پسند نہیں فرماتا۔ ([4])

 5دو خصلتیں ایسی ہیں جو مُنافق میں نہیں پائی جا سکتیں ، اچھے اَخْلاق اور دِین کی سمجھ۔ ([5])

 6اَکْمَلُ الْمُؤمِنِیْنَ اِیْمَانًا اَحْسَنُہُمْ خُلْقًاایمان میں زیادہ کامل وہ مومنین ہیں ، جن کے اَخْلاق زیادہ اچھے ہوں۔ ([6])

 7میرے نزدیک تم میں سب سے زیادہ پسندیدہ اور قیامت کے دن مجھ سے قریب تر وہ لوگ ہوں گے ، جن کے اَخْلاق سب سے زیادہ اچھے ہوں گے۔ ([7])


 

 



[1]...شعب الایمان ، باب : فی حسن الخلق ، جلد : 6 ، صفحہ : 254 ، حدیث : 8054۔

[2]...ترمذی ، کتاب : البر والصلۃ ، باب : ماجاء فی معاشرۃ الناس ، صفحہ : 483 ، حدیث : 1987۔

[3]...مسلم ، باب : استحباب طلاقۃ الوجہ ، صفحہ : 1014 ، حدیث : 2626۔

[4]...ترمذی ، کتاب : البروالصلۃ ، باب : ماجاء فی حسن الخلق ، صفحہ : 486 ،  حدیث : 2002۔

[5]...ترمذی ، کتاب : العلم ، باب : ماجاء فی فضل الفقہ ، صفحہ : 632 ،  حدیث : 2684۔

[6]...ابو داؤد ، کتاب : السنۃ ، باب : الدلیل ، صفحہ : 737 ،  حدیث : 4682۔

[7]...ترمذی ، کتاب : البر والصلۃ ، باب : ماجاء فی معالی الاخلاق ، صفحہ : 488 ،  حدیث : 2018۔