Book Name:Dajal Kahan Hai Kab Nikale ga
سنّت پر عمل کی برکت سے مغفرت ہوگئی
امام ذہبی رحمۃُ اللہِ علیہ لکھتے ہیں: علّامہ ہِبَۃُ اللہ طَبَری رحمۃُ اللہِ علیہ کا انتقال ہوا تو حضرت علی بن حسین رحمۃُ اللہِ علیہ نے انہیں خواب (Dream) میں دیکھا۔ پوچھا: اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ جواب دیا: اللہ پاک نے میری مغفرت فرما دی۔ عرض کیا: کس سبب سے؟ فرمایا: سُنّت کی وجہ سے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! یہ سُنّت پر عَمَل کی برکت ہے۔ اللہ پاک ہمیں سُنّتوں سے محبّت نصیب فرمائے۔ اگر ہم قافِلوں میں سَفَر کرنا شروع کر دیں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! سُنّتوں کا جذبہ مِل جائے گا۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول کے جو قافلے سَفَر کرتے ہیں، اِن میں فرض عُلُوم بھی سکھائے جاتے ہیں، دین سیکھنے والے مختلف کورسز اور نماز بھی سکھائی جاتی ہے، وُضُو غسل کے احکام بھی سکھائے جاتے ہیں، سُنّتیں بھی سکھائی جاتی ہیں اور ان پر عَمَل کا جذبہ بھی نصیب ہو جاتا ہے۔ لہٰذا قافلوں میں سَفَر کی عادت بنائیے! ہر مہینے صِرْف تین دن کے قافلے کا معمول بنا لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اسی طرح بہارِ شریعت حِصَّہ 16 اور امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کا رسالہ 550 سُنّتیں و آداب پڑھ لیجیے! اس سے بھی بہت ساری سُنّتیں سیکھنا نصیب ہو جائے گا۔دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے شارٹ کورسز جیسے*7 دِن کا فیضانِ نماز کورس*7دِن کا 12دینی کام کورس* 7 دِن کا اِصْلاحِ اَعْمَال کورس وغیرہ کر لیجیے!اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!علمِ دین میں اضافہ ہو گا ۔
تِری سنَّتوں پہ چل کر مری روح جب نکل کر چلے تُو گلے لگانا مَدنی مدینے والے