Book Name:Dajal Kahan Hai Kab Nikale ga

دَجّال  کہاں ہے؟ کب نکلے گا؟

مُسْلِم شریف جو حدیثِ پاک کی بہت مشہور اور مُعْتَبر کتاب(Authentic book) ہے، اِس میں روایت ہے، میں یہ روایت آپ کو تشریح اور وضاحت کے ساتھ سُناتا ہوں۔

راوِی کہتے ہیں: ایک دِن پیارے آقا، مکی مَدَنی  مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے اِعْلان کروا دیا (کہ نماز کے وقت سب مسجد میں جمع ہو جائیں، چنانچہ سب جمع ہو گئے)۔ نماز ادا کی گئی۔ نماز کے بعد آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  منبر پر تشریف لائے، اُس وقت چہرۂ مقدّس پر مسکراہٹ تھی۔ فرمایا: سب اپنی اپنی جگہ پر ہی بیٹھے رہیں۔ مزید فرمایا: جانتے ہو میں نے تمہیں کیوں جمع کیا ہے؟ صحابۂ کرام   رَضِیَ اللہُ عنہم  نے  عرض کیا: اللہُ وَرسولُہٗ اَعْلَم یعنی ا للہ پاک اور اس کے رسول  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: بیشک میں نے تمہیں کسی بات کی رغبت دِلانے یا کسی چیز سے ڈرانے کے لیے  جمع نہیں کیا (بلکہ ایک واقعہ پیش آیا ہے، وہ واقعہ بتانے کے لیے  جمع کیا ہے، وہ واقعہ کیا ہے؟فرمایا:) تَمِیْم دارِی پہلے غیر مسلم تھے، وہ آئے اور میرے ہاتھ  پر بیعت کر کے اسلام قُبول کیا۔ انہوں نے مجھے اپنا واقعہ بتایا، وہ واقعہ کیا ہے؟ وہی باتیں جو میں تمہیں بتاتا ہوں۔ 

اب حضرت تَمِیْم دارِی  رَضِیَ اللہُ عنہ  کے ساتھ جو کچھ پیش آیا، آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے وہ واقعہ منبر پر بیٹھ کر بیان کیا، حضرت تَمِیْم دارِی  رَضِیَ اللہُ عنہ  کہتے ہیں: ہم 30 افراد تھے، بحری سَفَر پر روانہ ہوئے۔ اِس دوران سخت موجیں آئیں،جنہوں نے ہمارے بحری جہاز کو اُس کے رستے سے ہٹا دیا۔ ہم ایک مہینے تک یونہی سمندر میں گھومتے رہے۔ ایک دِن مغرب کا وقت تھا، ہمیں ایک جزیرہ (island) نظر آیا۔ ہم اُس جزیرے پر اُتر گئے۔ وہاں ہمیں ایک