Book Name:Dajal Kahan Hai Kab Nikale ga
شریف کے 7 رستے ہوں گے، ہر رستے پر 2 فرشتے حفاظت کے لیے موجود ہوں گے۔ ([1])
مدینہ، مدینہ، ہمارا مدینہ ہمیں جان و دِل سے ہے پیارا مدینہ
سہانا سہانا دل آرا مدینہ دِوانوں کی آنکھوں کا تارا مدینہ
یہ ہر عاشقِ مصطفےٰ کہہ رہا ہے ہمیں تو ہے جنّت سے پیارا مدینہ ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! دَجّال بہت بڑا فتنہ ہے، حدیثِ پاک میں ارشادہوا کہ حضرت آدم علیہ السَّلام سے لے کر قیامت تک جتنے فتنے پیدا ہوئے یا ہوں گے، دَجّال اُن سب سے بڑا فتنہ ہے۔ ([3])
اِس سے ایمان بچانا انتہائی دُشوار ہو گا۔روایات کے مطابق یہ دُنیا میں صِرْف 40 دِن رہے گا* اِن میں سے پہلا دِن ایک سال کے برابر ہو گا*دوسرا دِن ایک مہینے کے برابر*تیسرا دِن ہفتے کے برابر*باقی دِن 24 گھنٹے کے ہوں گے۔ دَجّال اِن 40 دِنوں میں پُوری دُنیا کا چکّر لگائے گا۔ مکہ مدینہ میں داخِل نہیں ہو پائے گا *اِس کا فتنہ بہت شدید ہو گا *اِس کے ساتھ ایک باغ اور ایک آگ ہو گی، یہ باغ کا نام جنّت رکھے گا اور آگ کا نام دوزخ رکھے گا *خُدائی کا دعویٰ کرے گا *مردَے زندہ کرے گا *زمین اُس کے حکم پر سبزہ اُگائے گی *آسمان اُس کے حکم سے پانی برسائے گا *اُس کو ماننے والے بہت مالدار ہو جائیں گے *ویرانے میں جائے گا تو زمین کے اندر کے خزانے نکل نکل کر اُس کے ساتھ ہو لیں