Book Name:Dajal Kahan Hai Kab Nikale ga

سورۂ کہف پڑھا کیجیے!

پیارے اسلامی بھائیو!  دَجّال  کے فتنے سے بچنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم سور ۂ کہف کی تلاوت کیا کریں۔ حدیثِ پاک میں ہے: جو سورۂ کہف کی پہلی 10آیتیں یاد کرے گا دَجّال  سے محفوظ رہے گا ([1])اور ایک روایت میں ہے، جو سورۂ کہف کی آخری 10آیتیں یاد کرے گا دَجّال  سے مَحْفُوْظ رہے گا۔   ([2])

لہٰذا کوشش فرمائیے! سُورۂ کہف کی پہلی 10 اور آخری 10 آیتیں یاد کر لیجئے! پِھر وقتاً فوقتًا انہیں پڑھتے رہا کیجئے! اپنے بچوں کو بھی یاد کروائیں اور بچوں کو یہ نصیحت بھی کریں کہ وہ اپنی نسلوں کو یاد کرواتے رہیں۔ یہ تو خبر نہیں ہے کہ دَجّال  کب نکلے گا، لہٰذا اپنی نسلوں تک یہ خبر پہنچا دیں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہم اور ہماری نسلیں اس بدبخت فتنے سے محفوظ رہیں گی۔

محبّتِ عثمان غنی کی برکت

حضرت حُذیفہ  رَضِیَ اللہُ عنہ  جو فتنوں کے عِلْم کے اسپیشلسٹ تھے۔ آپ فرماتے ہیں: اس اُمّت کا پہلا فتنہ شہادتِ عثمانِ غنی  رَضِیَ اللہُ عنہ  ہے (کہ آپ کو ظُلمًا شہید کیا گیا) اور آخری فتنہ دَجّال  ہے۔ فرمایا: خُدا کی قسم! جو اپنے دِل میں ذرّہ برابر بھی  قتلِ عثمانِ غنی کو اچھا سمجھے گا، اگر اس نے دَجّال  کو پا لیا تو اس کے فتنے میں مبتلا ہو گا(یعنی اس کا پیرو کار بن جائے گا)، اگر دَجّال  کو نہ پا سکا تو قبر میں رہ کر دَجّال  پر ایمان لے آئے گا۔ ([3])

اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ...!!اِس سے اندازہ لگائیے! مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت


 

 



[1]...مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین و قصرھا، باب فضل سورۃ الکہف...الخ، صفحہ:291، حدیث:809۔

[2]...معجم اوسط، جلد:1، صفحہ:397، حدیث:1455۔

[3]...  المجالسۃ و جواہر العلم، جلد:1، صفحہ:154، حدیث:286۔