Book Name:Dajal Kahan Hai Kab Nikale ga
(یعنی ریا کاری، دَجّال کے فتنے سے زیادہ خطرناک ہے)۔ ([1])
ہر وہ کام (جو شرعاً دُرُست ہو اور) اللہ پاک کی رِضا کے لیے کیا جائے، اسے عِبَادت کہتے ہیں۔ اگر کوئی بندہ یہی نیک کام اللہ پاک کی رِضا کے عِلاوہ کسی اَور ارادے سے کرے تو یہ رِیاکاری ہے۔([2]) مثلاً نماز پڑھنا عِبَادت ہے، اگر کوئی نماز پڑھتا ہے مگر اللہ پاک کی رِضا کے لیے نہیں پڑھتا، لوگوں کو دِکھانے کے لیے پڑھتا ہے، ایسا شخص ریاکار کہلائے گا۔
اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ ہم نے ریاکاری سے بھی بچنا ہے۔ دِکھاوے کے لیے کوئی عَمَل نہ کریں۔ نیکیوں پر نیکیاں کریں* نمازیں پڑھیں*سجدے کریں*ذِکْر و درود سے زبان تر رکھیں*روزے رکھیں*عمرے کریں*حج کریں*صدقہ خیرات دیں، ایسا ہو کہ ساری زندگی نیکیوں ہی میں گزرے مگر یہ ساری نیکیاں صِرْف و صِرْف اللہ پاک کی رضا کے لیے کریں، اپنے رَبّ کو منانے کے لیے کریں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:قافلہ
پیارے اسلامی بھائیو! فکرِ آخرت حاصل کرنے، نیکیوں بھری زندگی گزارنے کے لیےدعوتِ اسلامی سے وابستہ ہو جائے، 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!دنیا و آخرت کی ڈھیروں برکتیں حاصل ہونگی ، 12 دینی کاموں میں سے