Book Name:Waseely Ki Barkatain

پیارے آقا نے وسیلہ پیش فرمایا

پیارے اسلامی بھائیو!  مخلوق میں سب سے اَفْضَل، سب سے اعلیٰ،  اللہ   پاک کا سب سے زیادہ قُرْب رکھنے والے ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی  اللہ   عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ہیں۔ آپ اس شان والے ہیں کہ یہ زمین، آسمان، جنّ، انسان، فرشتے، غرض جو کچھ ہے، سب آپ ہی کے صدقے سے بنا ہے، سب اگلے پچھلے  اللہ   پاک کے حُضُور آپ ہی کا وسیلہ پیش کرتے ہیں، اتنی زیادہ بلکہ انتہائی اُونچی شان ہونے کے باوُجُود رسولِ اکرم، نورِ مُجَّسَم   صَلَّی  اللہ   عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  بھی  اللہ   پاک کے حُضُور وسیلے پیش فرمایا کرتے تھے۔

روایت سنیے!  مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علیُّ الْمُرْتضیٰ شیرِ خُدا  رَضِیَ  اللہ   عنہ  کی پیاری اَمِّی جان حضرت فاطمہ بنتِ اَسَد  رَضِیَ  اللہ   عنہ ا کی وفات ہوئی تو رسولِ اکرم، نورِ مُجَّسَم   صَلَّی  اللہ   عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے بطور تبّرُک اپنی قمیض مبارَک اُنہیں اوڑھا دی۔ پِھر ان کی قبر میں خُود لیٹے اور  اللہ   پاک کے حُضُور دُعا کی: اللَّهُ الَّذِيْ يُحْيِيْ وَيُمِيْتُ وَهُوَ حَيٌّ لَّا يَمُوتُ  اللہ   پاک جو زندہ ہے، جسے کبھی موت نہ آئے گی، جو حَيٌّ لَّا يَمُوتُ ہے، اِغْفِرْ لِاُمِّی فَاطِمَۃَ اے رَبِّ کریم میری اَمِّی حضرت فاطمہ کی بخشش فرما، وَلَقِّنْهَا حُجَّتَهَا اے  اللہ   پاک! انہیں نَکِیْرَیں کے سُوالوں کے جواب تلقین فرما، وَوَسِّعْ عَلَيْهَا مُدْخَلَهَا اور اِن پر اِن کی قبر کو وسیع فرما دے۔ بِحَقِّ نَبِيِّكَ وَالْاَنْبِيَاءِ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِيْ فَاِنَّكَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ اے  اللہ   پاک! اپنے نبی (حضرت  مُحَمَّد   صَلَّی  اللہ   عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اور مجھ سے پہلے تمام نبیّوں کے وسیلے سے میری دُعا قبول فرما بیشک تُو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے۔ ([1])

 سُبْحٰنَ   اللہ  !   پیارے اسلامی بھائیو!  دیکھیے! اِس کائنات میں محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی  


 

 



[1]...معجم کبیر، جلد:10، صفحہ:337، حدیث:20324۔