Book Name:Waseely Ki Barkatain
شفائیں عطا فرما دیتا ہے * یہ نامِ پاک چُوم کر آنکھوں پر لگائیں، رَبِّ کریم آنکھیں روشن فرما دیتا ہے * اَلحمدُ لِلّٰہ!اِس نامِ پاک کی برکت سے دِل روشن ہوتے ہیں * اس نامِ پاک کی برکت سے زندگیاں سنورتی ہیں * بگڑیاں بنتی ہیں * قبر روشن ہوتی ہے * اور اللہ پاک اس نامِ پاک کی برکت سے جنّت عطا فرما دیتا ہے۔
مدّاحِ حبیب مولانا جمیلِ رضوی رحمۃُ اللہ علیہ نے بھی کتنی پیاری بات کہی، لکھتے ہیں:
آنکھوں کا تارا نامِ مُحَمَّد دِل کا اُجالا نامِ مُحَمَّد
دولت جو چاہو دونوں جہاں کی کر لو وظیفہ نامِ مُحَمَّد
اللہ والا دَم میں بنا دے اللہ والا نامِ مُحَمَّد
پائیں مرادیں دونوں جہاں میں جس نے پُکارا نامِ مُحَمَّد
دونوں جہاں میں دُنیا و دِیں میں ہے اک وسیلہ نامِ مُحَمَّد ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے روایت سُنی، قبیلے والوں نے ابھی اِیْمان قبول نہیں کیا تھا، اِس سے پہلے ہی جب نامِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پُکارا تو اللہ پاک نے اِس کے وسیلے سے اُنہیں فتح عطا فرما دی۔ پتا چلا؛ وسیلہ کامیابی دِلاتا ہے۔ جی ہاں! وسیلہ یعنی اللہ پاک کے حُضُور وسیلہ پیش کرنا، یُوں عرض کرنا: اے اللہ پاک! * اپنے فُلاں نیک بندے کی برکت سے* انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کی برکت سے* اَوْلیائے کرام کی برکت سے مجھے کامیابی نصیب فرما، اِس وسیلہ پیش کرنے کی برکت سے اللہ پاک کامیابیاں نصیب فرما دیتا ہے۔ قرآنِ کریم میں ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ابْتَغُوْۤا
(پارہ:6، سورۂ مائدہ:35)
تَرْجمہ:اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اس کی