Book Name:Waseely Ki Barkatain
دُنیوی کوئی بھی حاجت ہو، تو تازہ وُضُو کریں، 2 رکعت نماز ادا کریں، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے وسیلے سے، آپ کے سکھائے ہوئے طریقے کے مطابق دُعا مانگیں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہر حاجت پُوری ہو جائے گی۔
پیٹ کا پھوڑا فورًا ٹھیک ہو گیا
امام اِبْنِ اَبِی الدُّنیا رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص حکیم عبد الملک بن حیّان کے پاس آیا، عبد الملک نے اس کا پیٹ چیک کیا،چیک کرنے کے بعد کہا: تمہیں ایسی بیماری ہے، جس کا عِلاج (Treatment) نہیں (یعنی ابھی تک اس بیماری کا عِلاج دریافت نہیں ہو پایا )۔اس شخص نے پریشان ہو کر پوچھا: کیا بیماری ہے؟ کہا: تمہیں دُبَیْلَہْ ہے (یعنی تمہارے پیٹ میں پھوڑا ہے، شاید آج کل کی اصطلاح میں اسے کینسر تھا)۔ اب اس شخص نے جب یہ بات سُنی تو بہت پریشان ہوا اورواپس چلا گیا، جاکر اللہ پاک کے حُضُور حاضِر ہوا اور عرض کیا: اللہ ! اللہ ! رَبِّیْ لَااُشْرِکُ بِہٖ اَحَدًا !یعنی اللہ پاک کی پناہ! اللہ پاک کی پناہ! وہ میرا رَب ہے، میں نے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرایا۔ پِھر اس یہ دُعا کی:
اللّٰهُمَّ اِنِّي اَتَوَجَّهُ اِلَيْكَ بِنَبِيِّكَ مُحَمَّد صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَبِيِّ الرَّحْمَةِ، يَا مُحَمَّد اِنِّي اَتَوَجَّهُ بِكَ اِلٰی رَبِّكَ وَرَبِّي اَنْ يَرْحَمَنِيْ مِمَّا بِيْ
اے اللہ پاک! میرے تیرے حُضُور تیرے نبی،رحمت والے نبی، حضرت مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے وسیلے سے متوجہ ہوا ہوں، اے مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! میں آپ کے وسیلے سے آپ کے اور اپنے رَبّ کے حُضُور متوجہ ہوں تاکہ وہ میری اس بیمار حالت پر نظرِ رحمت فرمائے۔
امام اِبْنِ ابی الدُّنیا رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں: وہ شخص یہ دُعا کرنے کے بعد دوبارہ آیا، عبد