Book Name:Waseely Ki Barkatain

کرام بالخصوص نبی الانبیا، رسولِ خُدا، احمدِ مجتبیٰ  صَلَّی  اللہ   عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کا وسیلہ پیش کر کے دُعائیں مانگیں،  اللہ   پاک کے حُضُور حاضِر ہوں، اِنْ شَآءَ  اللہ   الْکَرِیْم!  کامیابی قدم چومے گی۔   

  اللہ   پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  ۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: نیک اعمال

پیارے اسلامی بھائیو! درست اسلامی عقائد سیکھنے، عمل کا جذبہ پانے، نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن حاصِل  کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائے، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں  میں خوب حصّہ لیجیے۔  اِنْ شَآءَ  اللہ   الْکَرِیْم!  ڈھیروں برکتیں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں می ں سے ایک دینی کام:نیک اعما ل   رسالے کے ذریعے اپنا جائزہ لینا بھی ہے۔

 اللہ   پاک فرماتا ہے:

وَ لْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍۚ-

(پ28، سورۂ حشر:18)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان :  اور ہر جان دیکھے کہ اس نے کل کے لیے آگے کیا بھیجا ہے ۔

* سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم   صَلَّی  اللہ   عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: عقل مند وہ ہے جو اپنا مُحَاسَبَہ اور مرنے کے بعد کے لئے  عَمَل کرے([1])  * اپنی اِصْلاح کرنےاور خود کو شیطان سے بچانے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم اپنی عادات، اپنے کردار اور اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیا کریں۔ 

دورِ حاضِر میں امیر ِاہلسنّت مولانا محمد الیاس عطّار قادری  دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ  نے اپنا جائِزہ لینے کاآسان طریقہ دیا ہے: رسالہ نیک اَعْمال * بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے نیک


 

 



[1]... ترمذی، صفحہ:583، حدیث:2459بتغیر قلیل۔