Book Name:Waseely Ki Barkatain

اَعْمَال رسالے میں 72 سوال جواب لکھے ہیں * ہر سوال کے نیچے 30 خانے ہیں * روزانہ سوال پڑھ کر اپنا جائزہ لینا ہو تا اور خانے بھرنے ہوتے ہیں* دُرُست اسلامی زِندگی گزارنے کا یہ بہترین نسخہ ہے * اس کے ذریعے نہ جانے کتنوں کی اِصْلاح ہو چکی ہے۔

آپ بھی یہ رسالہ خریدئیے! روزانہ اپنا جائِزہ لیا کیجیے!  اِنْ شَآءَ  اللہ   الْکَرِیْم!  بہت فائدہ ہوگا * اَخْلاق سنوریں گے * کردار اچھا ہو گا* عادات بہتر ہوں گی * نیکیوں پر استقامت ملے گی * گُنَاہوں سے نفرت ہوگی * دِل روشن ہو گا * محبّتِ اِلٰہی نصیب ہو گی * عشقِ رسول میں اِضَافہ ہو گا * روحانیت ملے گی اور * فِکْرِ آخرت نصیب ہو گی۔

آئیے ترغیب کے لیے ایک مدنی بہار سنتے ہیں:

روزانہ جائزہ لینے کا انعام

ایک اسلامی بھائی کا کہنا ہے کہ  اَلحمدُ لِلّٰہ!  مجھے نیک اعمال سے پیار ہے اور اِس کے ذریعے روزانہ اپنا جائزہ لینے کا میرا مَعْمُول  ہے۔ ایک بار میں دعوتِ اسلامی کے قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ صوبہ بلوچستان ( پاکستان ) کے سفر پر تھا۔ اِسی دَوران مجھ گنہگار پر کرم ہو گیا۔ ہوا یوں کہ رات کو جب سویا تو قسمت انگڑائی لیکر جاگ اُٹھی ، پیارے آقا  صَلَّی  اللہ   عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  خواب میں تشریف لے آئے، ابھی جلووں میں گُم تھا  کہ آپ  صَلَّی  اللہ   عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے ارشاد فرمایا جو  قافلے میں روزانہ نیک اعمال کے رسالے سے اپنا جائزہ لیتے ہیں میں انہیں اپنے ساتھ جنّت میں لے جاؤں گا ۔

شکریہ کیوں کر ادا ہو آپ کا یا مصطفیٰ

کہ پڑوسی خُلد میں اپنا بنایا شکریہ

 صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی  اللہ   عَلٰی  مُحَمَّد