Book Name:Waseely Ki Barkatain

طرف وسیلہ ڈھونڈو اور اس کی راہ میں کوشش کرو اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ۔

کامیابی کے 3 اُصُول

پیارے اسلامی بھائیو!  اس آیتِ کریمہ میں 3باتوں کا حکم دیا گیا ہے:

(1):  فرمایا: اتَّقُوا اللّٰهَ:یعنی تقویٰ اِختیار کرو...!! چاہے ہم کوئی بھی کام کرنے جا رہے ہوں، اُس میں ہمیں کامیابی چاہیے  اور مستقل کامیابی چاہیے ، ایسی کامیابی جو صِرْف دُنیا کی حد تک نہ ہو بلکہ آخرت میں بھی کام آئے، ایسی کامیابی کے لیے  اِس کام میں تقویٰ اختیار کیا جائے۔ مثلاً    آپ کوئی کاروبار (Business) کرنے جا رہے ہیں * اس میں سُودی لین دَین سے بچیں * لوگوں کو دھوکہ دینے سے بچیں * جھوٹ بولنے اور جھوٹی قسم کھانے سے بچیں * ناپ تول وغیرہ میں کمی سے بچیں ایسے ہی تعلیم (Education) کا معاملہ ہے، آپ تعلیم حاصِل کر رہے ہیں، اگر چاہتے ہیں کہ تعلیم میں کامیابی ملے، آپ کی تعلیم آپ کے لیے  دُنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بنے * اس میں گُنَاہوں سے بچیں * امتحانات میں نقل سے بچیں * اسلام مخالِف (Anti-Islam) باتیں پڑھنے، سننے، دوسروں تک پہنچانے سے بچیں  ایسے ہی شادِی بیاہ (Marriage) کا معاملہ ہے، اس میں گُنَاہوں سے بچیں * ڈھول تماشوں سے بچیں * ناچ رنگ کی محفلیں نہ سجائیں، غرض ہم کوئی بھی کام کرنے جا رہے ہیں، اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں اِس کام میں مستقل کامیابی ملے، ایسی کامیابی کہ دُنیا کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی کام آئے، اس کے لیے  سب سے پہلا اُصُول یہ ہے کہ اس کام میں جتنے بھی گُنَاہوں والے پہلو بنتے ہیں، ان سے ہم بچ جائیں۔