Book Name:Peerane Peer ki Piyari Adain
پیارے اسلامی بھائیو! حُضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہ علیہ کی پیاری پیاری اداؤں میں سے ایک پیاری ادا یہ بھی ہے کہ آپ خُود پسندی سے ہمیشہ دُور رہتے ، ہمیشہ عاجزی و انکساری کے پیکر بنے رہا کرتے تھے۔ اس حوالے سے ایک بڑا خُوبصُورت واقعہ کتابوں میں لکھا ہے، ایک مرتبہ کسی نے بہت قیمتی آئینہ آپ کو پیش کیا۔ آپ نے آئینہ خادِم کے حوالے کر دیا اور فرمایا: جب میں کہوں تو مجھے دے دیا کرنا۔
ایک دِن یُوں ہوا کہ وہ قیمتی آئینہ خادِم سے ٹوٹ گیا۔ خادِم بڑے پریشان ہوئے، سوچ رہے تھے کہ کس طرح بتاؤں کہ مجھ سے آئینہ ٹوٹ گیا ہے۔ آخر ایک خوبصُورت جملہ سوچا، بارگاہِ غوثیت میں حاضِر ہوئے، عرض کیا:
اَزْ قَضَا آئِیْنَہْ چِیْنِیْ شِکَسْت
ترجمہ: یعنی تقدیر غالِب آئی اور چینی آئینہ ٹوٹ گیا۔
حُضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہ علیہ نے بےساختہ فرمایا؛
خُوْبْ شُدْ کِہْ اَسْبَابِ خُوْدْ بِیْنِیْ شِکَسْت
ترجمہ: یعنی اچھا ہوا، خُود کو دیکھنے کا آلہ ٹوٹ گیا۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ !ایک تو اِس میں یہ دیکھیے! بظاہِر نقصان ہو گیا، قیمتی آئینہ ٹوٹ گیا، ہمارے ہاں گھروں میں ایسا کوئی مسئلہ ہو جائے* بچے سے کوئی چیز ٹوٹ گئی*چائے گِر