Book Name:Peerane Peer ki Piyari Adain
قیامت تک جاری رہے گا۔
جب اپنے غوثِ پاک کی آتی ہے گیارہویں سب کو بہارِ تازہ دِکھاتی ہے گیارہویں
ہوتی ہیں دُھوم دھام سے عالَم میں محفلیں کانوں کو مدحِ غوث سُناتی ہے گیارہویں
اَجْرِ عظیم بانئ محفل کو ملتے ہیں رحمت خُدائے پاک کی لاتی ہے گیارہویں
ہوتا ہے ہر مرید کا کیا باغ باغ دِل گل گلشنِ جماعت دِکھاتی ہے گیارہویں
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے پیر حُضُور غوثِ پاک شیخ عبد القادِر جیلانی رحمۃُ اللہ علیہ پِیروں کے پِیر ہیں، پِیر دَستگیر ہیں۔ آپ حَسَنی، حُسَیْنی سید ہیں، رَبِّ کریم نے آپ کو بہت اُونچا رُتبہ عطا فرمایا ہے۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ غوث اپنے دور میں تمام اَوْلیا کا سردار ہوتا ہے اور ہمارے حُضُور (غوثِ پاک رحمۃُ اللہ علیہ ) امام مہدی کے آنے تک تمام عالَم کے غوث، سب غوثوں کے غوث اور سب اَوْلیاء کے سردار ہیں، سب کی گردن پر آپ کا قدم مبارَک ہے۔ ([1])
تُو ہے وہ غوث کہ ہر غوث ہے شیدا تیرا تُو ہے وہ غیث کہ ہر غیث ہے پیاسا تیرا
سورج اگلوں کے چمکتے تھے چمک کر ڈوبے افقِ نور پہ ہے مہر ہمیشہ تیرا([2])
وضاحت: یعنی اے میرے آقا! شہنشاہِ بغداد آپ ایسی شان والے غوث ہیں کہ ہر غوث آپ کا عاشق ہے، آپ وہ کرم کے بادل ہیں کہ دوسرں کو فیض لُٹانے والے آپ کے پیاسے