Book Name:Peerane Peer ki Piyari Adain
کی توفیق ملتی ہے، اُس رَبِّ کریم کا فضل ہے*ہمیں صدقہ خیرات کی توفیق ملتی ہے، اس رَبِّ کریم کا فضل ہے*ہمارا چہرہ پیارا ہے، اس کا فضل ہے*ہم پڑھے لکھے ہیں،اس کا فضل ہے، جو کچھ بھی ہے، ہمارا اپنا کوئی کمال نہیں، اس رَبِّ کریم کا فضل ہے اور بس فضل ہے۔ قرآنِ کریم میں ہے:
فَلَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ لَكُنْتُمْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ(۶۴)
(پارہ:1، سورۂ بقرہ:64)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان : تو اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جاتے۔
اللہ ! اللہ ! اگر اللہ پاک کا فضل نہ ہوتا تو ہم کہاں ہوتے...؟ کیا کرتے؟ کیا کھاتے؟ کیا پہنتے؟* لوگ شراب خانوں میں بیٹھے ہیں*میوزک کنسرٹ(Music concert) میں جاتے ہیں*گُنَاہوں کے اَڈّوں میں زندگیاں برباد کرتے ہیں*حرام کھاتے ہیں*حرام پیتے ہیں*حرام بولتے ہیں*حرام دیکھتے ہیں*حرام سنتے ہیں۔
*ہم دینی اجتماع میں حاضِر ہیں، یہ اللہ پاک کا فضل ہے*دِینی سوچ ملی ہوئی ہے، اللہ پاک کا فضل ہے*اِیْمان نصیب ہے، یہ بھی اللہ پاک کا ہی فضل ہے۔ لہٰذا اپنے آپ کو دیکھنے کی بجائے ہر وقت اللہ پاک کے فضل پر نِگاہ رکھا کیجیے!
حُضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہ علیہ کا مشہور واقعہ ہے، آپ نے سالہا سال جنگلوں میں رہ کر مُجَاہدات فرمائے، فرماتے ہیں: ایک بار میں کسی جنگل کی طرف نکل گیا اور کئی دن تک وہاں پڑا رہا ۔ کھانے پینے کو کچھ بھی نہ ہوتا تھا ۔مجھ پر پیاس کا سخت غلبہ تھا ، ایسے میں میرے سر