Book Name:Peerane Peer ki Piyari Adain

ہیں۔ پہلے کے اولیا کی شانیں بڑی بلند ہوئیں مگر ایک وقت تک ..!! مگر اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَرِیْم! آپ کی شان کا سورج ہردم طلوع رہےگا ۔

 اللہ  والوں کے پیچھے چلنے کا حکم

پیارے اسلامی بھائیو! آج ہم پِیرانِ پیر، پِیر دستگیر حُضُور غوثِ پاک  رحمۃُ  اللہ  علیہ  کی چند پیاری پیاری ادائیں سننے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔ ان پیاری پیاری اداؤں کی اہمیت کیا ہے، یہ ہم قرآنِ کریم کی روشنی میں سیکھ لیتے ہیں۔  اللہ  پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

وَّ اتَّبِـعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّۚ-

(پارہ:21، سورۂ لقمان:15)

 تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان  :اور میری طرف رجوع کرنے والے آدمی کے راستے پر چل۔

پیارے اسلامی بھائیو! اس آیتِ کریمہ میں ہمیں اُن کے رستے پر چلنے کا حکم دیا گیا ہے، جو  اللہ  پاک کی طرف رجُوع کرنے یعنی  اللہ  پاک کی کمال فرمانبرداری کرنے والے ہیں۔

*یقیناً اس دُنیا میں سب سے زیادہ  اللہ  پاک کی طرف رُجُوع کرنے والی ہستی ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ہیں ، پھر انبیائے کرام علیہمُ السَّلام *پھر آپ  صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے واسطے سے صحابۂ کرام  رَضِیَ  اللہ  عنہم بھی  اللہ  پاک کی طرف رُجُوع کرنے والے ہیں *اولیائے کرام  رحمۃُ  اللہ  علیہ م بھی  اللہ  پاک کی طرف رُجُوع کرنے والے ہیں *حُضُور غوثِ پاک شیخ عبد القادِر جیلانی  رحمۃُ  اللہ  علیہ  بھی بیشک  اللہ  پاک کی طرف رجوع رکھنے والے بلکہ لاکھوں لاکھ کو  اللہ  پاک کی بارگاہ تک پہنچانے والے ہیں۔

تاجِر کا کام بن گیا

تَفْرِیحُ اْلخَاطِر (کتاب کا نام ہے اس)میں ہے: مِصْر میں ایک تاجِر رہتا تھا، حُضُور غوثِ