Book Name:Peerane Peer ki Piyari Adain

مُقَدَّر میں کچھ اور ہوتا تو...

ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی ایک پیاری پیاری ادا سنیے! حضرت انس بن مالِک  رَضِیَ  اللہ  عنہ فرماتے ہیں: میں نے 10 سال پیارے نبی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی خدمت کی، کبھی میرے ہاتھ سے کام خراب بھی ہو جاتے مگر آپ  صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے کبھی مجھے ملامت نہ کیا (یعنی ڈانٹ ڈپٹ نہ فرمائی)، اگر گھر والوں میں سے کوئی مجھے کچھ کہتا تو آپ فرماتے: دَعُوْہُ فَاِنَّہٗ لَوْ قُضِیَ شَیْءٌ کَانَ یعنی اسے چھوڑ دو! اگر کچھ اور مُقَدَّر میں ہوتا تو وہ ہوتا۔([1])

...تَو گھر جنّت بن جائے

سُبْحٰنَ  اللہ ! کیسی پیاری سوچ ہے، کیسا نِرالا انداز ہے...!! مشہور مُفَسِّر ِقرآن مفتی احمد یار خان نعیمی  رحمۃُ  اللہ  علیہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں: اگر ہم لوگ اس طریقۂ نبوی پر عمل کریں تو ثواب بھی پائیں اور ہمارے گھر جنّت بن جائیں، کبھی لڑائی جھگڑے نہ ہوں، گھروں میں فساد، لڑائیاں اس چیز (یعنی اس نبوی انداز) کو بھول جانے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔([2])

 اللہ  پاک ہمیں بھی ایسی پیاری سوچ اپنانے کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم۔

خُود بِینی سے پرہیز کیجیے!

پیارے اسلامی بھائیو! قیمتی آئینہ ٹوٹا، حُضُور غوثِ پاک  رحمۃُ  اللہ  علیہ  نے کتنا پیارا جملہ کہا، فرمایا:

خُوْبْ شُدْ کِہْ اَسْبَابِ خُوْدْ بِیْنِیْ شِکَسْت


 

 



[1]...مشکاۃ المصابیح، کتاب احوال القیامۃ...الخ، باب فی اخلاقہ...الخ، جلد:2، صفحہ:366، حدیث:5819۔

[2]...مرآۃ المناجیح، جلد:8، صفحہ:77 ۔