Book Name:Peerane Peer ki Piyari Adain

3ہلاکت میں ڈالنے والی چیزیں

حدیثِ پاک میں ہے: 3چیزیں ہلاکت میں ڈالنے والی ہیں:(1): بخل جس کی پیروی کی جائے (2): نفسانی خواہش جس کی اطاعت کی جائے اور (3): انسان کا خود کو اچھا جاننا۔([1])

 اللہ  پاک ہمیں ہلاکت سے مَحْفُوْظ فرمائے۔ خودپسندی اور دیگر باطنی بیماریوں سے نجات نصیب فرما دے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم۔

غوثِ پاک کی مزید پیاری ادائیں

پیارے اسلامی بھائیو! حُضُور غوثِ پاک  رحمۃُ  اللہ  علیہ  کی پیاری پیاری اداؤں میں یہ بھی ہے کہ * آپ بہت اُونچے رُتبے والے ہونے کے باوُجُود بچوں کے ساتھ بیٹھتے، غریبوں اور فقیروں کے ساتھ بیٹھنے میں شرم محسوس نہیں فرماتے تھے *لوگوں کو اچھے مشورے دیتے *نیک ہوتا یا بد، سب کو ہی عزّت دیتے، اپنے پاس بٹھایا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ آپ کی خِدْمت میں عرض کی گئی: حُضُور! آپ کے شاگردوں میں نیک اور گنہگار سب ہی جمع ہیں؟ فرمایا: ہاں! نیک میرے لیے ہیں اور گنہگاروں کے لیے میں ہوں۔

سب کا کوئی نہ کوئی دنیا میں آسرا ہے                     میرا بجز تمہارا کوئی نہیں سہارا

 *آپ  رحمۃُ  اللہ  علیہ  جنازوں میں شرکت فرمایا کرتے تھے *بہت سخی تھے، سب کو ہی نوازا کرتے تھے *بہت خاموش رہنے والے تھے *بہت حیا فرمانے والے تھے *جو بھی آپ کے پاس آجاتا، اس کو عزّت دیتے تھے *آپ کا خادِم تھکا ہوتا تو اسے آرام کا موقع دیتے، خُود بازار جا کر سودا خرید لاتے تھے *سَفَر کرتے تو ساتھ جو خادِم اور غُلام یا مُرِیْدِین ہوتے انہیں آرام پہنچاتے، خُود گندم پیستے، خود آٹا گوندھتے، خُود روٹیا ں پکا کر ہم


 

 



[1]... حلیۃ الاولیا، جلد:2، صفحہ:183، رقم:1865۔