Book Name:Peerane Peer ki Piyari Adain

آپ سے گزارش ہے کہ آپ بھی قافلے میں سَفَر کیا کیجیے! اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی* قافلے میں فرض عِلْمِ دِین سکھایا جاتا ہے*سُنّتیں سکھائی جاتی ہیں*تہجد پڑھنے کی سعادت ملتی ہے* نیکی کی دعوت عام کرنے کا موقع ملتا ہے*قافلے کی برکت سے دُعائیں پُوری ہونے*مشکلات ٹلنے*بیماریوں سے شِفا ملنے کے بھی سینکڑوں واقعات ہیں*ایسا بھی ہوا کہ قافلے میں سَفَر کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے کرم فرمایا، خواب میں تشریف لائے اور شرکائے قافلہ کو دیدار کا جام پلا دیا۔

ہم قافلے میں سَفَر کریں، کیا معلوم ہم پر بھی کرم ہو جائے۔ کم از کم ہر ماہ 3 دِن کے قافلے میں سَفَر کی نِیّت کر لیجیے! بلکہ بہتر ہو گا کہ ابھی نِیّت لکھوا دیجیے! آئیے! ترغیب کے لیے ایک مدنی بہار سناتا ہوں۔

آنکھیں روشن ہوگئیں

حیدر آباد(پاکستان) میں دعوتِ اسلامی کے  مُبَلِّغ نے ایک نوجوان کو قافلے کی دعوت پیش کی جس پر وہ غصہ ہوکرکہنے لگے، آپ لوگ کسی کی پریشانی کا خیال بھی فرمایا کریں، میری والِدہ کی آنکھوں کا آپریشن ڈاکٹروں نے غلط کردیا جس کی بِناء پر اُن کی بینائی چلی گئی، ہمیں اس قدر پریشانی ہے اور آپ کہتے ہیں:قافلے میں سفر کرو۔  مُبَلِّغ اسلامی بھائی نے ہمدردانہ اندازمیں دعادیتے ہوئے کہا:  اللہ  پاک!آپ کی والِدہ کو شِفاء عطا فرمائے۔ڈاکٹرکیا کہہ رہے ہیں ؟وہ بولے، ڈاکٹرز کہتے ہیں، اب امریکہ لے جاؤ گے تب بھی عِلاج ممکن نہیں۔ یہ کہتے ہوئے اُس کی آواز بھر آئی۔  مُبَلِّغ نے بڑی محبّت سے اسکی پیٹھ تھپکتے ہوئے