Book Name:Peerane Peer ki Piyari Adain
وسیلے سے پھر آپ مالک و مختار اور نعمتیں تقسیم کرنے والے کیوں نہ ہوں؟
پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! وہ شان والے غوثِ پاک رحمۃُ اللہ علیہ جو نظرِ کرم ڈالیں تو درجۂ اِنَابَت پر پہنچا دیتے ہیں، وہ خُود کیسے اُونچے رُتبے والے مُنِیْب (یعنی اللہ پاک کی طرف رجوع کرنے والے) ہوں گے۔ اللہ پاک نے فرمایا:
وَّ اتَّبِـعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّۚ-
(پارہ:21، سورۂ لقمان:15)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان :اور میری طرف رجوع کرنے والے آدمی کے راستے پر چل۔
یقیناً حُضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہ علیہ بھی اللہ پاک کی طرف رجوع لانے والے ہیں، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ آپ کی پیاری پیاری، نُور بھری سیرت سے روشنی حاصِل کریں اور ان کی ادائیں سیکھ کر، اپنی زندگی میں عملی طور پر اپنا کر اچھے، باکردار مسلمان بننے کی کوشش کرتے رہا کریں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آئیے! غوثِ پاک رحمۃُ اللہ علیہ کی چند پیاری پیاری ادائیں سنتے ہیں:
مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ہاتھ چُوم لیا
تَفْرِیْحُ اْلخَاطِر میں ہے: ایک مرتبہ حضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہ علیہ مدینہ شریف حاضِر ہوئے، 40 دِن تک روزانہ مواجہہ شریف پر (یعنی پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے چہرۂ پاک کے سامنے) حاضِر ہوتے، ہاتھ باندھ کر عرض کرتے:
ذَنُوبِیْ کَمَوْجِ الْبَحْرِ بَلْ ہِیَ اَکْثَر کَمَثَلِ الْجِبَالِ الشَّمِ بَلْ ہِیَ اَکْبَر
وَ لٰکِنَّہَا عِنْدَ الْکَرِیْمِ اِذَا عَفَا جَنَاحٌ مِنَ الْبَعُوْضِ بَلْ هِيَ اَصْغَرُ
ترجمہ:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! میرے گُنَاہ سمندر کی لہروں جتنے بلکہ اس سے بھی