Book Name:Peerane Peer ki Piyari Adain
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([1])
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجیے!*رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ ! آج بڑی گیارہویں شریف ہے۔ پچھلے ماہ ہم نے دُھوم دھام سے ماہِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی 12 وِیں شریف منانے کی سَعَادت پائی، اب 11 وِیں شریف منانے کی سَعَادت پا رہے ہیں۔
مشہور مُفَسِّر ِقرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ علیہ نے لکھا ہے: حُضُور غوثِ پاک شیخ عبد القادِر جیلانی رحمۃُ اللہ علیہ 12 وِیں شریف (یعنی محبوب ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا میلادِ پاک) بڑے اہتمام سے منایا کرتے تھے، ایک روز رسولوں کے سردار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم خواب میں تشریف لائے، فرمایا: اے عبد القادِر! تم نے ہمیں 12 وِیں سے یاد کیا، ہم تمہیں 11وِیں عطا فرماتے ہیں۔ ([2])
اَلحمدُ لِلّٰہ ! تب سے اب تک گیارہویں شریف کا سلسلہ جاری ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!