Book Name:Naikiyon Me Hissa Milaiye
مہارتیں پیش کرتا ہے، یُوں مِل جُل کر ہی دُنیا بھر میں دِین کا کام ہو رہا ہے۔ ہمیں چاہیےکہ ہم اس میں اپنا حِصَّہ شامِل کریں۔
بڑا اچھا موقع ہے، 12 اکتوبر کو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ٹیلی تُھون ہونے جا رہا ہے، دعوتِ اسلامی کے تمام جائز ،دینی ،اصلاحی ،فلاحی ،روحانی ،خیرخواہی ،بھلائی اور آمدنی بڑھانے کے جائز اور محفوظ کاموں میں مدد کرنے کے لیے یُونٹس کی صورت میں عطیات جمع کئے جائیں گے۔ 10 ہزار رَوپے کا ایک یُونٹ ہے۔ ایک یُونٹ دے سکتے ہیں، ایک دیجیے! 50 دے سکتے ہیں، 50 دیجیے! 1200 دے سکتے ہیں تو 1200 دیجیے! آدھا دے سکتے ہیں، آدھا دیجیے! کچھ نہیں دے سکتے، اپنی فیملی میں، اپنے محلّے میں، دوست احباب میں، جاننے والوں میں جو دے سکتے ہیں، مالدار ہیں، انہیں ترغیب دِلا دیجیے! ان سے یُونٹ جمع کر لیجیے! کسی نہ کسی اعتبار سے اس نیک کام میں ہمارا حِصَّہ شامِل ہو جائے۔ یہ ہماری بَھر پُور کوشش ہونی چاہیے۔
پیارے اسلامی بھائیو!ٹیلی تھون میں عطیات دینے والوں کو امیر اہلسنّت دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ نے دعا سے بھی نوازہ ہے، آپ نے ان الفاظ سے دُعا عطا فرمائی ہے کہ یا اللہ پاک ! جو کوئی دعوت اسلامی کے لیے * چاہے 1یونٹ دے*چاہےآدھا یونٹ دے*چاہے چوتھائی یونٹ دے*15 یونٹ دے*115 یونٹ دے *1500 یونٹس دے، سب کو ان کے اخلاص کے مطابق اجرِ عظیم نصیب فرما، اپنا محتاج رکھ غیر محتاجی سے بچا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔