Book Name:Naikiyon Me Hissa Milaiye

چند ضروری اعلانات

ہر ہفتے امیرِ اہلسنت  مولانا محمد الیاس قادری   دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ  مَدَنی  چینل پر لائیو ہفتہ وار مَدَنی  مذاکرہ فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کو بھی مَدَنی  چینل پر رات8 بج کر30منٹ پر اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!ہفتہ وار مَدَنی  مذاکرہ ہو گاجس میں شیخِ طریقت، امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری   دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ  سُوالات کے جوابات بھی عنایَت فرمائیں گے۔ تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مَدَنی  مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں شیخِ طریقت، امیر اہلسنت   دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ یا خلیفۂ امیر اہلسنت   دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ   ہر ہفتے  ایک دِینی رسالہ پڑھنے  یا سننے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مَدَنی  مذاکرے میں رسالہ نور العرفان (قسط 7)کا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور جو سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ استعمال کرتے ہیں، رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لیے یہ رسالہ دوسروں کو بھی شیئر (Share) کیجیے! غوثِ پاک  رحمۃُ اللہ علیہ  کی سیرت و حالات مبارکہ پر مشتمل امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطّار قادری  دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ    کے بیانات کا حسین مجموعہ شان غوث اعظم   رحمۃُ اللہ علیہ   ۔مکتبۃُ المدینہ پر تشریف لا چکا ہے ، یہ مجموعہ مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے160 روپے میں قیمتاً طلب فرمائیں، خود بھی مطالعہ کیجیے! دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیجیے!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہ