Book Name:Naikiyon Me Hissa Milaiye
عطا کردہ توفیق سے میں کسی نہ کسی طرح اجتماع میں پہنچ ہی جاتا۔ اب میرا نیکیاں کرنے کا جذبہ روزبروز بڑھتا جا رہا تھا۔ میرے اخلاق میں بہتری آنا شروع ہو گئی ، گھر والوں نے جب میرے اخلاق و کردار میں پیدا ہونے والی تبدیلی دیکھی تو آہستہ آہستہ انہوں نے بھی نرمی کرنا شروع کردی۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! اجتماع کی برکت سے اچھے عقائد اپنانے ، سر پر عمامہ شریف سجانےاور سنّت کے مُطَابِق داڑھی رکھنے کی سعادت نصیب ہوئی۔
تِرا شکر مولا دیا دینی ماحول نہ چھوٹے کبھی بھی خدا دینی ماحول
سلامت رہے یاخدا دینی ماحول بچے بد نظر سے سدا دینی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کے I.Tڈیپارٹمنٹ دِن بہ دِن ہمیں عِلْمِ دین سیکھنے کے آسان ذرائع فراہَم کرنے میں مَصْرُوف ہے۔ سینکڑوں کتب و رسائل پر مشتمل المدینہ آن لائن لائبری جو پہلے صرف ڈیکس ٹاپ ورژن (Desktop version) میں تھی، اب ویب ورژن (Web version) میں لائیو (Live) کر دی گئی ہے۔ المدینہ آن لائن لائبریری میں مکتبۃ ُالمدینہ کی مختلف موضوعات (مثلاًقرآن و سُنّت، عقائدِ اسلام، فقہ و فتاویٰ، اسلامی تعلیمات، اخلاق و آداب، سیرتِ رسولِ عربی، سیرتِ امہاتُ المؤمنین، سیرتِ صحابہ و صحابیات، سیرتِ اولیائے کرام، سیرتِ امیر اہلسنت، ملفوظاتِ امیرِ اہلسنت اور فیضانِ مدنی مذاکرہ ، اوراد و وَظائف اور نعتیہ کلام وغیرہ) پر مبنی کتب و رسائل موجود ہیں۔ المدینہ آن لائن لائبریری سے فائدہ اُٹھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ
www.dawateislami.net/bookslibrary