Book Name:Naikiyon Me Hissa Milaiye
دُور )کرتا ہے([1])* فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم : صَدَقَہ دینےمیں جلدی کرو کہ بَلا صَدَقَے کو نہیں پھلانگتی([2])* صَدَقَہ کرنے والا قِیامَت کے دن اپنے صدقے کے سائے میں ہو گا([3])* صَدَقَہ بُرائی کے 70 دروازے بند کرتا ہے([4])* صَدَقَہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے([5])* مسلمان کا صَدَقَہ اس کی عمر بڑھاتا ہے([6])*اللہ پاک صدقے کی برکت سے تکبر کو دور کر دیتا ہے([7])*صدَقہ70 قِسم کی بلاؤں کو روکتا ہے جن میں کم تر بَلا بدن بگڑنا اور سفید داغ ہیں۔([8])
اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:ہفتہ وار اجتماع
پیارے اسلامی بھائیو!نیکیاں کرنے اور نیکیوں کا جذبہ پانے، خود کو گناہوں سے بچانے کا ذہن پانے کے لیے عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائے۔ 12 دینی کاموں میں حصّہ لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اس کی خوب برکتیں نصیب ہوں گی۔12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:ہفتہ وار اجتماع بھی ہے۔
[1]...ترمذى، کتاب الزكاة، باب ما جاء فى فضل الصدقہ،صفحہ:189،حديث:664 ۔
[2]...مشکاة المصابیح، کتاب الزكاة، باب الانفاق وکراهیہ ...الخ،جز:1 ،جلد:1 ،صفحہ:359 ،حدیث:1887۔
[3]...سننِ کبری للبیہقی،کتاب الزكاة ، باب التحریض علی...الخ ،جلد:4 ،صفحہ:379 ،حديث:7751۔
[4]...معجمِ کبير،جلد:3 ،صفحہ:148 ،حديث:4276۔
[5]...شُعَبُ الْاِيمان،جلد:3 ،صفحہ:212 ،حديث:3347۔
[6]...معجمِ کبیر ،جلد:6 ،صفحہ:440،حدیث:13508۔
[7]... معجمِ کبیر،جلد:6 ،صفحہ:440 ،حدیث:13508۔
[8]...کنز العمال ،کتا ب الزکاۃ،الباب الثانی فی السخاء ...الخ،جزء:6 ،جلد:3،صفحہ:148 ،حدیث:15978 ۔