Book Name:Naikiyon Me Hissa Milaiye

اس کلام پر نہ کوئی اعتراض ہو سکتا ہے ، اور بیان تو ایسا ہے کہ جس کا جواب نہیں۔

پیارے اسلامی بھائیو! اس واقعہ میں غور فرمائیے! سلطان محمود غزنوی  رحمۃُ اللہ علیہ   نے کیا کِیَا تھا؟ صِرْف کچھ دَیْر کے لیے  رُک کر عالِمِ دِین کو رَوشنی فراہَم کی تھی، وہ عالِم صاحب جو نیکی کا کام کر رہے تھے، اس میں اپنا بَس تھوڑا سا حِصَّہ شامِل کیا، اسی کی برکت ہوئی، محبوب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے کرم فرمایا، اپنا جلوہ بھی دکھا دیا، بخشش کی خوشخبری بھی سُنا دی۔ 

ہمیں بھی عادَت بنانی چاہئے، نیکی تو وہ ہے جو ہو رہی ہے اور ہو ہی جانی ہے۔ ہم بھی اپنا حِصَّہ شامِل کر لیں گے تو فائدہ ہو جائے گا۔

ٹیلی تَھون میں حِصَّہ ملائیے!

الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دِینی تنظیم دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوف ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ!  کنز المدارس بورڈ  کے نام سے دعوتِ اسلامی کا اپنا  تعلیمی بورڈ  ہے تقریبا 20ہزار 235 جامعات و مدارسُ  المدینہ  (بوائز اینڈ گرلز) قائم ہیں، جن میں حفظ و ناظرہ،  عالِم کورس(درسِ نظامی)، مختلف تَخَصُّصَات (Specializationفرائض علوم  کورسز کروائے جاتے ہیں *جامعات و مدارسُ  المدینہ  (بوائز اینڈ گرلز) طلبا کی تعداد کم و بیش5 لاکھ 65  ہزار 695ہےبڑی عمر کے اسلامی بھائیوں اور بہنوں کو قرآن کریم  کی تعلیم دینے کے لیے ہزاروں  مدارس المدینہ بالغان و بالغات  لگائے جاتے ہیں جن میں پڑھنے  والے اسلامی بھائیوں اور بہنوں کی تعداد لاکھوں میں ہےفیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے  تقریبا 27 ہزار طلبہ و طالبات دینی تعلیم  حاصل کر رہے ہیں جبکہ 60 ہزار سے زائد