Book Name:Naikiyon Me Hissa Milaiye

‌الْخَيْرِ ‌كَفَاعِلِهِ (بھلائی کی راہ دِکھانے والا، بھلائی کرنے والے کی طرح ہے) جو پیسے والے ہیں، ان سے پیسہ جمع کر کے دِین کی خِدْمت پر لگا دیں، ہم درمیان میں واسطہ بنیں گے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہم بھی ثواب کے حقدار ہو جائیں گے۔

اپنا سامان اسے دے دَو...!!

مُسْلِم شریف کی حدیثِ پاک ہے: ایک مرتبہ ایک صحابی   رَضِیَ اللہ عنہ   بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے، عرض کیا: یارسولَ اللہ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! میں راہِ خُدا میں سَفَر کرنا چاہتا ہوں مگر اسباب نہیں ہیں۔ فرمایا: فُلاں صحابی   رَضِیَ اللہ عنہ   کے پاس جاؤ! اس نے راہِ خُدا میں سَفَر کی سب تیاری کر رکھی تھی مگر وہ بیمار ہو گئے۔ اُن سے کہو کہ رسولُ اللہ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  فرماتے ہیں: اپنا سارا سامان اِسے دے دو۔ چنانچہ وہ صحابی پہنچے، پیغامِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  سُنایا تو انہوں نے خوشی خوشی اپنا سارا سامانِ سفَر ان صحابی کو دے دیا۔  ([1])

اب دیکھیے! اُنہوں نے تیاری کی ہے، راہِ خُدا میں سَفَر کر نہیں پا رہے۔ بیمار ہو گئے۔ اپنا سامانِ سَفَر دوسرے کو دے دیا۔ اب سَفَر وہ کریں گے، ثواب اِنہیں بھی ملے گا، اُنہیں بھی مِل جائے گا۔

سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے نیکی پر مدد کرنے کی فضیلت...!! ہمیں چاہئے کہ کوئی نیکی ہم خُود کر پا رہے ہیں یا نہیں کر پا رہے۔ ہم دوسروں کی اس نیکی پر مدد ضرور کر دیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہم بھی ثواب کے حقدار ہو جائیں گے۔


 

 



[1]...مسلم، کتاب الامارۃ، باب فضل اعانۃ الغازی   فی سبیل اللہ...الخ،صفحہ:756،حدیث:1894بتغیر۔