Book Name:Naikiyon Me Hissa Milaiye
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجیے !*رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
روایت ہے، ایک مرتبہ ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے، عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! مجھے سُواری کی حاجت ہے، عطا فرما دیجئے!
مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: ابھی سُواری تو نہیں ہے، یُوں کرو! فُلاں انصاری کے پاس جاؤ! انہیں کہو! وہ تمہیں سُواری دے دیں گے۔ وہ صحابی رَضِیَ اللہ عنہ بتائے گئے انصاری کے پاس پہنچ گئے، پیغامِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سُنایا، انہوں نے ایک اُونٹ اِن صحابی کو دے دیا۔ اب یہ اُونٹ لے کر دوبارہ بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے، عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! مجھے سُواری کے لیے اُونٹ مل گیا ہے۔ فرمایا: اِنطَلِقْ، فَاِنَّ الدَّالَّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ ٹھیک ہے! جاؤ...!! بیشک بھلائی کی راہ دِکھانے والا بھی بھلائی کرنے والے کی طرح ہے۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سخی