Book Name:Naikiyon Me Hissa Milaiye
نیکی کر رہا ہے، آپ اس کے مددگار بن جائیں (4): صِرْف نیکی کرنے کا رستہ بتا دیں۔([1])
یہ سب نیکی پر مدد کرنے کی صُورتیں ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی صُورت اپنائیں، بَس نیکی پر مددگار بن جائیں۔ ہم نیکی پر مددگار بنیں گے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ثواب کے حقدار ہو جائیں گے۔
کتنے سارے ایسے کام ہیں، جو ہم کر ہی نہیں سکتے۔ مثال کے طور پر *تفسیر لکھنا کتنا اَہَم کام ہے، دِینی کتابیں لکھنا، کتنا ثواب کا کام ہے، جو اِخْلاص کے ساتھ دِینی کتاب لکھ دیتا ہے، جب تک وہ کتاب پڑھی جاتی رہے گی، اس کے ذریعے ہدایت لی جاتی رہے گی، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! لکھنے والے کو ثواب ملتا رہے گا۔ کام تو بڑا فضیلت والا ہے مگر ہمیں دُکان تو چلانی آتی ہے، کتاب لکھنی نہیں آتی *پُوری کی پُوری فیکٹری کنٹرول کر لیتے ہیں، 25 ملکوں میں پھیلا ہوا کاروبار ایک فرد سنبھال رہا ہوتا ہے، وہ تو کر لیتے ہیں مگر کتاب لکھنی نہیں آتی، یہ کتاب لکھنے کی فضیلت ہم کیسے حاصِل کریں؟ اُصُوْل بتا دیا گیا: نیکی پر مددگار بن جاؤ! تم بھی ثواب میں حصّے دار ہو جاؤ گے۔ لہٰذا جو کتابیں لکھنے والے ہیں، ان کی کسی طرح سے خِدْمت کر دَیں *دِل میں حَسْرت بڑی ہے کہ کاش! مجھے قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت مل جاتی مگر کر نہیں سکے۔ اب کیا کریں؟ جو حِفْظ کرنے والے ہیں، ان کی مدد کر دیں *دِل بڑا کرتا ہے کہ کاش! میرے پاس پیسہ ہوتا، میں دِین کی خِدْمت کے لیے لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کر دیتا مگر اتنی رقم تو ہے نہیں، اب کیا کریں؟ اَلدَّالُّ عَلَى