Book Name:Naikiyon Me Hissa Milaiye

بننے والا شخص ہے، نیکی کی دعوت دینے والا خوش نصیب ہے، اس کے وارے ہی نیارے ہیں، سامنے والے نے بات مان لی تو بھی ثواب ہے، نہ مانی تو بھی ثواب ہی ثواب ہے۔

بہتے دریا میں ہاتھ دھونا

ایک مُحَاوَرَہ ہے: بہتے دَرْیا میں ہاتھ دھونا۔ یعنی دَرْیا بہہ رہا ہے، اس نے بہتے ہی رہنا ہے، اس نے نہیں رُکنا، بہتے بہتے میں سے ہم بھی اپنے ہاتھ دھو لیں۔ فائدہ ہو جائے گا۔

مطلب یہ کہ نیکی ہے، وہ ہو رہی ہے، ہو جانی ہے، نیکی کا کام، دِین کا کام ہوتا ہی رہنا ہے، رُکنا نہیں ہے۔ ہم درمیان میں واسطہ بن جائیں، نیکی کی دعوت دینے والے بن جائیں، ترغیب دِلانے والے بن جائیں، اس نیکی میں حصَّہ ملانے والے بن جائیں، اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہم بھی ثواب کے حقدار ہو جائیں گے۔ لہٰذا یہ ذِہن بنانا چاہئے، نیکی کا کام ہو رہا ہے، اس میں حصَّہ ضرور شامِل فرمائیں۔

نیکی پر مددگار بنیئے!

اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى ۪-وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۪- (پارہ:6،  سورۂ مائدہ:2)

 تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ کرو ۔

حضرت سُفیان بن عُیَیْنَہ  رحمۃُ اللہ علیہ   فرماتے ہیں: نیکی پر مدد کی مختلف صُورتیں ہیں؛ (1): آپ خُود نیکی کا کام کریں (یہ بھی نیکی پر مدد ہے کہ آپ کے دیکھا دیکھی، کئی ایک کو وہ کام کرنے کی ترغیب مل جائے گی) (2): آپ نیکی کی دعوت دیں، یہ بھی نیکی پر مدد ہے (3): کوئی