Book Name:Naikiyon Me Hissa Milaiye
غُصّہ پینے کی ضرورت اسے ہوتی ہے، جس کا غُصّہ شدید ہو جائے، جب کہ حِلْم والے کو غُصّے میں جوش آتا ہی نہیں۔([1]) * حِلْم سے بزرگی ملتی ہے۔
حلیم بننے کے طریقے: * حِلْم تَکَّلف سے آتا ہے (یعنی بندہ کوشش سے، تکلف کر کے غُصّہ پیتا رہے، آہستہ آہستہ طبیعت میں حِلْم پیدا ہو جائے گا) * عمامہ باندھنے سے حِلْم بڑھتا ہے۔ * بکریاں چرانے سے بھی طبیعت میں حِلْم پیدا ہوتا ہے۔
مختلف سُنّتیں سیکھنے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد:3 سے حِصَّہ 16اور شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت مولانا الیاس قادری دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ کا 91 صفحات کا رسالہ 550 سُنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے۔ سُنّتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سفر بھی ہے
سنتیں سیکھنے تین دِن کے لیے ہر مہینے چلیں، قافلے میں چلو
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد