آپ کے تأثرات
ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون 2024ء
علمائےکرام کے تأثرات و تجاویز
(1)مولانا ابوفہیم محمد کریم قادری مدنی (مدرس جامعۃُ المدینہ وندر بلوچستان): مَاشآءَ اللہ دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ خوبصورت صفحات اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اکثر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو عقائد، فقہی احکام، اخلاقی، معاشرتی اور معاشی مسائل سے آگاہی فراہم کررہا ہے، مجھے اس کا سلسلہ ”دارُالافتاء اہلِسنّت“ بہت پسند ہے۔
متفرق تأثرات و تجاویز
(2)مَاشآءَ اللہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ اپنی بہاریں لُٹا رہا ہے، یہ ایک بہت اچھا میگزین ہے، اَلحمدُ لِلّٰہ میں نے اس سال 2024ء کے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی بکنگ کروا لی ہے، میں خود بھی پڑھتا ہوں اور میری فیملی بھی پڑھتی ہے، بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔(شہزاد احمد، چوک اعظم، لیہ) (3)اَلحمدُ لِلّٰہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ ایک عمدہ پیغام دیتا ہے، میں ہر ماہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا مطالعہ کرتا ہوں، اس ماہنامہ کو مرورِ وقت کے ساتھ ساتھ مسائلِ ضروریہ، عقائدِ حقہ، اخلاقی تربیت اور تاریخی پہلوؤں سےمزین کیا جاتا ہے۔ (محمد جمیل مصطفائی، گوجرانوالہ) (4)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ اس دور کے اعتبار سے ایک منفرد اور قابلِ تعریف میگزین ہے۔(محمد یوسف میاں برکاتی،کراچی) (5)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھ کر میرے علم میں اضافہ ہوتا ہے اور اس سے مجھے بہت اچھی معلومات ملتی ہیں۔(زین ایاز، کراچی) (6)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بہت معلوماتی اور کہانیاں پڑھنے کے شوقین بچوں کے لئے انمول خزانہ ہے کہ بچے سبق آموز اخلاقی کہانیاں پڑھ کر بےحد خوش ہوتے ہیں۔(سعد اسلم، بستی ملوک، ملتان) (7)مجھے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بہت بہت اچھا لگتا ہے، ہم سب گھر والے اسے بڑے شوق سے پڑھتے ہیں، جب سے یہ شائع ہونا شروع ہوا ہے اس وقت سے ہمارے گھر آرہا ہے، اس کا ہر ہر مضمون بہت علمی ہوتا ہے، مجھے اس میں ”مدنی مذاکرے کے سُوال جواب“ اور تاریخی موضوع بہت اچھے لگتے ہیں۔ (بنتِ اشرف عطّاریہ، طالبہ درجہ ثالثہ جامعۃُ المدینہ گرلز بلقیسیہ، ٹھٹھہ سندھ) (8)میں نے اپنی 8سال کی بیٹی کی ضد پر ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی بکنگ کروائی، اس کے بہترین اثرات ہمارے گھر میں دیکھنے کو مل رہے ہیں، سب بہت شوق سے مطالعہ کررہے ہیں، میری بیٹی اپنی چھوٹی بہنوں کو کہانیاں پڑھ کر سناتی ہے، مجھے اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی بکنگ کروانے میں بہت دیر کردی۔(اُمِّ سحیم، کراچی) (9)مَا شآءَ اللہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ ایک بہترین میگزین ہے، اس کے ذریعے ہمیں دنیا اور آخرت کے معمولات کی معلومات حاصل ہوتی ہیں۔(بنتِ محمد حسین، کراچی) (10)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی تو کیا بات ہے! Over all اس کے تمام سلسلے بہت اچھے ہیں۔ (بنتِ سجاد احمد، ساہووالہ، سیالکوٹ)
Comments