علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضانِ مدینہ مارچ2024ء

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

(1)حافظ محمد حمزہ رضوی (السعید ریسرچ اکیڈمی، گوجرانوالہ): ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا مطالعہ کرتے ہوئے ایک سال ہوگیا ہے، درسِ قراٰن، درسِ حدیث، جدید مسائل، طلبہ میں تحریر کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے ”نئے لکھاری“ کے نام سے سلسلے کا اضافہ، عورتوں اور بچوں کے لئے مختص مضامین وغیرہ کا حسین امتزاج اس ماہنامہ کو دیگر رسائل و جرائد سے ممتاز بناتا ہے۔ یہ ماہنامہ کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر اداروں سے منسلک افراد اور عوام تک پیغامِ رضا پہنچانے اور عقائد و اعمال کی اصلاح کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، مختصر وقت میں شاندار کامیابی اور مقبولیت اس کے لئے کی جانے والی انتھک محنتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(2)ماسٹر محمد صدیق برکت (ایم فل اسکالر، گورنمنٹ ہائی اسکول بلندپور میلسی ضلع وہاڑی):میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے ہر ماہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھنے کی سعادت نصیب ہوتی ہے، اس کے تمام مضامین بہت اچھے ہوتے ہیں، میرا مشورہ ہے کہ اس میں ہر ماہ ایک مضمون ”روز مرہ کی سنّتیں“ کے نام سے شامل کیا جائے تاکہ ہم سنّت کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کرسکیں۔

متفرق تأثرات و تجاویز

(3)ویسے تو ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کا ہر مضمون موتی کی طرح علم کی لڑی میں پرویا ہوا ہوتا ہے لیکن اس میں مجھے مفتی محمد قاسم عطّاری صاحب کا مضمون ”آخر دُرست کیا ہے؟ بہت اچھا لگتا ہے۔ (اسد رضا اعظمی، متعلم درجہ سابعہ جامعۃُ المدینہ فیضانِ غوثِ اعظم ولیکا، سائٹ ایریا، کراچی)(4)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ شروع سے ہمارے گھر تشریف لا رہا ہے، کیفیت یہ ہوتی ہے کہ ہم چار بہن بھائی ہیں اور سب کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اسے پہلے میں پڑھوں، سارے ہی ذوق و شوق کے ساتھ پڑھتے ہیں، اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور بہت سی معلومات حاصل ہوتی ہیں۔(محمد صدیق، فیصل آباد)  (5) مَا شآءَ اللہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ اپنی بہاریں لُٹا رہا ہے، اَلحمدُ لِلّٰہ بچے بڑے سب اس سے مستفید ہورہے ہیں، اس میں صحابہ و صحابیات کا تذکرہ، مدنی مذاکرے کے سوال جواب اور احکامِ تجارت کے ذریعے لوگوں کی بہت اچھی راہنمائی کی جارہی ہے، اس میں بچوں کی اصلاح کے لئے بھی ایمان افروز اور بہت پیارے پیارے مضمون شامل کئے جاتے ہیں۔(بنتِ محمد اشرف، جڑانوالہ، پنجاب) (6)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ ایک بہت اچھا میگزین ہے، دسمبر 2023ء کے ماہنامہ میں ”امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا جذبۂ اصلاح“ مضمون بہت اچھا لگا، مجلس سے ہر ماہ اس طرح کا مضمو ن شامل کرنے کی گزارش ہے۔(بنتِ منور عطّاریہ، میاں چنوں، پنجاب)


Share