روزے میں میڈیکل کے مسائل
*مفتی ابو محمد علی اصغر عطّاری مدنی
ماہنامہ فیضانِ مدینہ مارچ2024ء
(1)انہیلر لینے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔
(2)آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔
(3)حمل والی عورت کا اندرونی چیک اپ ہوتا ہے اس سے بھی روزہ ٹوٹ جائے گا۔
(4)بواسیر والے کو پیچھے کے مقام سے بسااوقات دوا لینا پڑتی ہے اس سے بھی روزہ ٹوٹ جائے گا۔
(5)روزے کی حالت میں بھاپ (Steam) لینے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔
(6)اگر روزے کی حالت میں ڈائیلائسز ہوئے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا، البتہ ڈائیلائسز کے دن طاقت نہ ہونے اور ڈاکٹر کے کہنے پر روزہ چھوڑتا ہے تو اس کا اختیار ہے۔
(7)واضح رہے کہ ہلکی پھلکی تکلیف یا مرض میں روزہ چھوڑنے کی اجازت نہیں، حاملہ یا دودھ پلانے والی عورت روزہ رکھنے پر قادر ہے تو روزہ رکھے گی ، یونہی سردر دیا کوئی ایسا مرض جس میں روزہ رکھنے کی استطاعت ہو تو روزہ رکھیں گے، صرف شدید مرض والے ہی ماہر ڈاکٹر کے کہنے یا ذاتی تجربہ کی بنیاد پرروزہ چھوڑ سکتے ہیں۔
(8)خون نکلوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
(9)ڈرپ لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
(10)زخم ہوجانے یا پٹی بینڈیج چڑھانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
(11)کان میں دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا البتہ بعض علماء کان میں دوا ڈالنے پر روزہ ٹوٹنے کے قائل ہیں۔(کان کے پردے میں اگر سوراخ ہوتو دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا )
(12)انجیکشن لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
(13)انسولین کا انجیکشن عام طور سے گوشت میں لگتا ہے اس سے بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* محقق اہل سنّت، دارُالافتاء اہلِ سنّت نورالعرفان، کھارادر کراچی
Comments