بزرگانِ دین رحمہم اللہ المُبِین، اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ ربِّ العزت اور امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے انمول مدنی پھول

بُزرگانِ دین رحمہم اللہ المُبِین، اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ ربِّ العزت

اور امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے انمول مدنی پھول

باتوں سے خشبوں آئے

مشورہ ضرور کریں

(1)ارشادِ حضرت سیِّدُناسلیمان عَلَیْہِ السَّلَام:’’کسی بھی کام کاحتمی فیصلہ کرنے سے پہلے کسی راہنماسے مشورہ ضرور کر لینا،اگرتم نے ایساکیاتو اپنے فیصلے پر غمگین نہیں ہو گے۔‘‘ (مصنف ابن ابی شیبہ،ج6،ص207)

لمبی امیدیں

(2) ارشادِ امیر المؤمنین مولا مشکل کُشا  حضرت سیِّدُناعلی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہ تعالٰی وجہَہُ الکریم:”میں دو چیزوں سے بہت زیادہ خوف زدہ رہتا ہوں:(۱)خواہش کی پیروی اور(۲)لمبی امّیدیں۔“(الزهد لابن المبارك،ج1،ص86،رقم:255)

دل برتنوں کی طرح ہیں

(3)ارشادِ حضرت سیِّدُنا عبداللہبن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ:دل برتنوں کی طرح ہیں،لہٰذا انہیں قراٰنِ پاک کے علاوہ کسی اور چیز سے نہ بھرو۔“(الزھد لاحمد،ص183،رقم :891)

بد زبان کا داخلہ حرام

(4) ارشادِ حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عَمرو بن عاص رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا:’’ ہربدزبان کاجنّت میں داخلہ حرام ہے۔“ (حلیۃ الاولیاء،ج1،ص359،رقم: 982)

جس پہ رَبِِّ کریم احسان فرمائے

 (5)ارشادِ حضرتِ سیِّدُنا میمون بن سِیاہرحمۃاللہ تعالٰی علیہ: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ جب کسی بندےکےساتھ بھلائی کاارادہ فرماتا ہےتواپنےذکرکواس کامحبوب مشغلہ بنادیتاہے۔‘‘(حلیۃ الاولیاء،ج3،ص127،رقم:3419)

انسان کی گفتگو

(6)ارشادِحضرتِ سیِّدُنایونُس بن عُبیدرحمۃ اللہ تعالٰی علیہ: ’’انسان کی گفتگو اس کے تقویٰ و پرہیزگاری کا پتا دیتی ہے۔“ (صفۃ الصفوۃ،ج3،ص205)

نفلی حج سے زیادہ محبوب ہے

(7)ارشادِحضرتِ سیِّدُناجابربن زید رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ: ’’کسی یتیم یامسکین پرایک درہم صدقہ کرنامجھےنفلی حج سے زیادہ محبوب ہے۔‘‘ (صفۃ الصفوۃ،ج3،ص158)

جنّت میں لے جانے والے کام

(8)ارشادِ حضرتِ سیِّدُنا محمد بن مُنکَدِر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ: ’’کھانا کھلانا اور اچّھی گفتگو کرنا تمہیں جنّت میں لے جائے گا۔‘‘(موسوعہ لابن ابی الدنیا،الصمت،ج7،ص193،رقم:304)

احمد رضا کا تازہ گلستاں ہے آج بھی

اہلِ جنّت کی صفوں کی تعداد

(1)اہلِ جنّت کی ایک سو بیس(120)صفیں ہوں گی جن میںبِحَمْدِاللہِ تعالٰی اَسّی(80)ہماری(یعنی اُمّتِ مُصطفےٰکی)اور چالیس(40) میں باقی سب اُمّتیں۔(فتاویٰ رضویہ ،ج 15،ص649)

میلاد کیا ہے؟

(2)ولادتِ اقدس حضورصاحبِ لولاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم تمام نعمتوں کی اصل ہے، تو اس کے خوب بیان واظہار کانصِّ قطعیِ قرآن(قراٰن کی آیت) سے ہمیں حکم ہوا اوربیان و اِظہارمَجْمَع(یعنی کثیر لوگوں ) میں بخوبی ہوگا، توضرورچاہئے کہ جس قدرہوسکے لوگ جمع کئے جائیں اورانہیں ذکرِولادتِ باسعادت سنایاجائے اسی کانام مجلسِ میلادہے۔(فتاویٰ رضویہ ،ج 26،ص530)

توبہ کے معنٰی

(3)توبہ کے معنیٰ ہیں نافرمانی سے باز آنا، جس کی معصیت (نافرمانی) کی ہے اس سے عہدِ اطاعت کی تجدید(یعنی اطاعت گزاری کا نئےسرےسے عہد) کر کے اسے راضی کرنا۔(فتاویٰ رضویہ ،ج 15،ص656)

ایک نبی کی تکذیب!

(4)ایک نبی(علیہ السَّلام) کی تکذیب(یعنی ایک نبی کوجُھٹلانا) تمام انبیاءُ اللہ کی تکذیب ہے۔(فتاویٰ رضویہ ، ج15،ص 626)

شیطان کا کام

 (5)مجلسِ میلادِ مبارک(درحقیقت) ذکرِ شریف سیّد عالم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے اور حضور کا ذکر اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر اور ذکرِ الٰہی سے بلاوجہِ شَرْعی منع کرنا شیطان کا کام ہے۔(فتاویٰ رضویہ ،ج14،ص668)

مُردے سنتے ہیں

(6)اہلِ قبور(قبر والوں) کی قوّتِ سامعہ(سننے کی طاقت) اس درجہ تیز و صاف وقوی تَر ہے کہ نباتات کی تسبیح(پودوں کا اللہ عَزَّوَجَلَّ کی پاکی بیان کرنا) جسے اکثر اَحیاء(زندہ افراد) نہیں سنتے وہ بلا تکلف سنتے اور اس سے اُنس (تسکین)حاصل کرتے ہیں۔(فتاویٰ رضویہ ،ج 9،ص760)

ہدایت کا دارو مدار

(7) ہدایت تونبیِّ اُمّیصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ماننے پرموقوف ہے جو ان کونہ مانے اسے ہدایت نہیں اور جب ہدایت نہیں ایمان کہاں؟ (فتاویٰ رضویہ،ج14،ص703)

عطّار کا چَمن کتنا پیارا چَمن!

دلجوئی نہ کرنے کا نقصان

(1)دُکھیاروں کی دلجوئی  سے خود کو محروم رکھنے میں دو نقصانات نُمایاں ہیں:(1)ثواب سے محرومی (2)اُس دُکھی اسلامی بھائی کے دل میں وَسوَسے آنے اور اُس کے مَدَنی ماحول سے دُور ہوجانے کا اندیشہ۔(شیطان کے بعض ہتھیار، ص40)

مفتی کیلئے باقاعدہ علم ضروری ہے

(2)بے قاعدہ عِلْم حاصل ہونے سے کوئی مفتی نہیں بن سکتا اس کے لئے باقاعدہ علم حاصل کرنا ضروری ہے۔(عِلْم وحکمت کے 125 مَدَنی پھول، ص51)

گنہگار قابلِ ہمدردی ہے

(3)گناہ کرنے والے کا گناہ قابلِ نفرت ہے مگر وہ خود قابلِ ہمدردی ہے اور اُسے سمجھانے کی ضَرورت ہے۔(مَدَنی مذاکرہ،یکم ربیع الآخر 1438ھ)

موت کویادرکھئے

(4)موت کو یاد کرنے کے لئے کسی ایسی جگہ ”الموت“ لکھئے جس پر آپ کی نظر پڑتی رہے۔(مَدَنی مذاکرہ،7محرم الحرام 1436ھ)

گناہوں کی ہلاکت خیزیاں

(5)عزّت و حرمت والی جگہوں اور دِنوں میں گناہوں کی ہلاکت خیزیاں بڑھ جاتی ہیں۔(مَدَنی مذاکرہ،10محرم الحرام 1436ھ)

صبر کیسے کریں؟

(6)اپنے اندر قوتِ برداشت پیدا کرنے کی کوشش کیجئے کہ جب بھی آپ کے مزاج کے خلاف کوئی بات ہو تو آپ اپنے غُصّے کو کنٹرول کرتے ہوئے صبرکرنے میں کامیاب ہوجائیں۔(مَدَنی مذاکرہ،12ربیع الاوّل 1438ھ)


Share

Articles

Comments


Security Code