اراکینِ شوریٰ کے مدنی کام: رکنِ شوریٰ ونگرانِ عطّاری کابینات حاجی محمد امین عطّاری دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں پشاور(خیبر پختون خواہ)تشریف لے گئے،جہاں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بعدِ فجر مدنی حلقے میں آپ کی شرکت ہوئی۔ رکنِ شوریٰ نے مردان اور مالاکنڈ ایجنسی میں بھی مدنی کاموں میں شرکت فرمائی نیز ایک مدنی حلقے میں اسلامی بھائیوں کونمازکاعملی طریقہ(Practical)بھی سکھایا۔ رکنِ شوریٰ کی ”دیربالا“ بھی آمد ہوئی جہاں آپ نے دعوتِ اسلامی کے لئے خریدی گئی جگہ کا دورہ فرمایا ٭رکنِ شوریٰ و نگرانِ مجلس خُدّامُ المساجد حاجی سیّد محمد لقمان عطّاری نے ضیاکوٹ(سیالکوٹ)کا مدنی دورہ فرمایا،جہاں مختلف جامعاتُ المدینہ اور مدارسُ المدینہ کے طلبائے کرام کو راہِ خُدا میں سفرکرنے کے بارے میں مدنی پھول عطا فرمائے۔ رکنِ شوریٰ کے ہمراہ 110طلبہ نے پیر شریف کے نفلی روزے کی سحری کی سعادت پائی جبکہ 50اسلامی بھائیوں نے 12ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کی نیت کی۔ رکنِ شوریٰ نے مجلس شعبۂ تعلیم کے ذِمّہ داران کی بھی تربیت فرمائی٭رکنِ شوریٰ و نگرانِ ہجویری کابینات حاجی یعفوررضا عطّاری قصور (پنجاب) تشریف لائے، جہاں مجلس ججز و وُکَلا کے تحت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور میں سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا۔ رکنِ شوریٰ نے بیان کرتے ہوئے وُکَلا کو نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار میں مدرسۃُ المدینہ بالغان کا آغاز ہوا جہاں ہفتے میں ایک دن وُکَلا اسلامی بھائیوں کو تجوید و مَخارِج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھانے کا سلسلہ ہوگا۔رکنِ شوریٰ نے ایک نجی کلینک میں جاکر ڈاکٹر عثمان سے ملاقات اور انفرادی کوشش بھی فرمائی نیز مدرسۃُ المدینہ کے لئے لی گئی جگہ کا دورہ بھی فرمایا ٭رکنِ شوریٰ ونگرانِ گیلانی کابینات حاجی محمد رفیع عطّاری کی سوات (خیبر پختون خواہ)آمد ہوئی جہاں انہوں نے مدنی حلقے میں شرکت فرماکرذِمّہ دار اِسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔سنّتوں بھرے اجتماعات:مجلس ڈاکٹرز کے تحت بہاولپور،مدینۃُ الاولیاء ملتان اور زَم زَم نگر حیدر آباد میں شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، جن میں ڈاکٹرز سمیت کثیر شخصیات کی شرکت ہوئی۔ان اجتماعات میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ مجلس شعبۂ تعلیم و دارُالمدینہ محمد اَطْہر عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شخصیات سے ملاقات فرمائی ٭مجلس مدنی قافلہ کے تحت دارُالسّلام کورنگی (باب المدینہ کراچی) میں یادِ مدنی قافلہ اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ ونگرانِ عطّاری کابینات حاجی محمد امین عطّاری نے بیان فرمایا٭مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکز الاولیا ءلاہور میں سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں بالخصوص قوتِ سماعت و گویائی سے محروم (Deaf and Dumb) اسلامی بھائی شریک ہوئے۔ رکنِ شوریٰ یعفور رضا عطّاری نے اسلامی بھائیوں کو حقوق العباد کی اہمیت کے حوالے سے مدنی پھول عنایت فرمائے،جنہیں اشاروں کی زبان(Sign Language)میں خصوصی اسلامی بھائیوں کو سمجھایا گیا ٭شہدائے کربلا کے ایصالِ ثواب کے لئے منڈی وار برٹن ضلع عطّارنگر(ننکانہ)کی مدینہ مسجدجبکہ مہران پور میں مجلس تاجران کے تحت سنّتوں بھرے اجتماعات ہوئے جن میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ عطّاری ممالک(یورپ) حاجی محمد اَظہر عطّاری نے بیانات فرمائے ٭دعوتِ اسلامی کی مجلس ماہی گیر کے تحت بلدیہ ٹاؤن (باب المدینہ کراچی)میں سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا، جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا٭مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت مرکز الاولیا ء لاہور کی حنفی کابینہ میں سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں مختلف پروفیشنلز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا نیز شُرَکا میں رسالہ ”جوانی کیسے گزاریں؟“ تقسیم کرکے اسے ایک ہفتے میں پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی٭جامع مسجد نورانی ملیر بابُ المدینہ (کراچی) میں سنّتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا،جس میں رکنِ شوریٰ ونگرانِ عطّاری کابینات حاجی محمدامین عطّاری نے بیان کرتے ہوئے شُرَکا کو موت کی تیاری اور فکرِ آخرت کا ذہن دیا ٭ظفروال (پنجاب) میں مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔اس اجتماع میں ظفروال، نارووال،شکر گڑھ، پسرور اوراطراف سے ٹیچرز و اسٹوڈنٹس اور مختلف اداروں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے علم و علما کے فضائل بیان فرمائے اور اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملاً شریک ہونے کی نیت کی۔ تربیتی اجتماعات:مجلس مدنی انعامات کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکز الاولیاء لاہور اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ(باب المدینہ کراچی ) میں تربیتی اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں مختلف اراکینِ شوریٰ نے ذمہ داران کی تربیت فرمائی ٭گزشتہ دنوں تقریباً300اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت پائی۔ان عاشقانِ رسول کے لئے دیپال پور (پنجاب) میں تربیتی اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں رکنِ شوریٰ ونگرانِ مجلس مدنی قافلہ حاجی محمد امین قافلہ عطّاری نے12مدنی کاموں کےحوالے سےتربیت فرمائی۔ رکنِ شوریٰ نے بلال پور اوکاڑہ (پنجاب) میں منعقدہ تربیتی اجتماع میں بھی 12 ماہ کے مدنی قافلے کے مسافر عاشقانِ رسول کی تربیت فرمائی٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جہلم (پنجاب)میں منعقدہ تربیتی اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع عطّاری نے مساجد کے امام صاحبان کی تربیت فرمائی ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مدینۃُ الاولیا ءملتان میں تربیتی اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں رکنِ شوریٰ ونگرانِ مجلس مدرسۃُ المدینہ قاری ابو کلیم محمدسلیم عطّاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔ رُکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ کی تنظیمی مصروفیت: اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَل!مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد(فیصل آباد) میں وقتاً فوقتاًمدنی قافلوں کی آمد کے ساتھ ساتھ ذمہ داران کے مدنی مشوروں اورتربیتی اجتماعات کا بھی سلسلہ رہتا ہے جن میں مختلف شہروں ،ڈویژنوں اورشعبہ جات کے عاشقانِ رسول شرکت کی سعادت حاصل کرتےاوررکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ ابورجب حاجی محمد شاہد عطاری سے مدنی تربیت پاتے ہیں۔ان مواقع پر ذمہ داران کے پیشگی و کارکردگی جدول،ماہانہ کارکردگی، ذمہ داران کی تقرری اور طے شدہ اہداف کا جائزہ لینےکے ساتھ ساتھ ملاقات و تقسیمِ رسائل کا بھی سلسلہ ہوتا ہے۔مُحَرَّمُ الْحَرام اور صَفَرُالْمُظَفَّر1439ھ میں ان شعبہ جات وکابینہ/ کابینات ذمّہ داران کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد(فیصل آباد)میں حاضری ہوئی: محمدی کابینات، (کشمیر)، مجلس فیضانِ مدینہ، صحرائے مدینہ و المدینہ لائبریری ،مجلسِ مالیات،مجلس حفاظتی امور، خودکفالت ذمہ داران، ناظمین مدرسۃ المدینہ للبنین(چشتی کابینات)، مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان،مجلس اِزدِیادِ حُب اورمجلس مدنی مذاکرہ۔ مُحَرَّمُ الْحَرام 1439ھ میں عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں بھی نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ کا جدول رہا جس میں ان شعبہ جات کے ذمہ داران نے مدنی مشوروں اورتربیتی اجتماعات میں شرکت کی سعادت حاصل کی:مجلس مدنی بہاریں، مجلسِ رابطہ بالعلماء والمشائخ،مجلسِ جدول و تفتیش اورمجلس مدنی انعامات۔
مدنی حلقے: دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ کے تحت مرکز الاولیاء لاہور میں علمائے کرام کے لئے مدنی حلقہ منعقد کیا گیا، جس میں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات بالخصوص درسِ نظامی کی درسی کتابوں کی اشاعت کے حوالے سے کاوشوں کا تعارف پیش کیا گیا ٭مجلس تاجران کے تحت مرکز الاولیاء لاہور کی ٹمبرمارکیٹ میں شُو فیکٹری مالکان اور ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے آگاہ کیا گیا٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ(کراچی)میں مجلس ڈاکٹرز کے تحت شعبۂ طِب(Medical) سے وابستہ اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ ہوا٭بحریہ ٹاؤن (مرکز الاولیاء لاہور)میں مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت شخصیات مدنی حلقہ منعقد ہوا، جس میں مختلف کمپنیوں اورSoftware Houses کے مالکان سمیت دیگر شخصیات کی شرکت ہوئی،مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو مدنی پھول پیش کئے٭مرکزالاولیاء لاہور میں ڈاکٹر اسلامی بھائیوں کیلئے منعقد مدنی حلقے میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ ہجویری کابینات حاجی یعفور رضا عطّاری نے اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی ٭گلشنِ حدید(باب المدینہ کراچی)میں مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کے تحت دعائے صحت مدنی حلقہ منعقد کیا گیا، جس میں رکنِ شوریٰ ونگرانِ مجلس تراجم حاجی برکت علی عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا،بیان کے بعدشرکا کو تعویذاتِ عطّاریہ پیش کئے گئے اور استخارہ بھی کیا گیا٭مجلس اِزْدِیادِ حُبْ کے تحت بابُ الاسلام سندھ کے شہروں زم زم نگر حیدرآباد،نواب شاہ، ڈہرکی اور گھوٹکی میں مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا،جن میں رکنِ شوریٰ ونگرانِ مجلسِ اِزْدِیا دِ حُب حاجی محمد علی عطّاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول عنایت فرمائے ٭مرکزالاولیاء لاہور میں واقع کنگ ایڈورڈ کالج کے ہاسٹل کی مسجد میں ڈاکٹرز کے درمیان مدنی حلقہ ہوا،جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نےایک باطنی گناہ ”کینہ“ کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے اور رسالہ”ظلم کا انجام“تحفۃً دے کر پڑھنے کی ترغیب دلائی۔مختلف مدنی کورسز:دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مدرسۃُ المدینہ کے تحت شعبۂ تجویدو قراءت و مُدرِّس کورس قائم ہے،جو درست قراٰنِ پاک پڑھنے اور پڑھانے کے حوالے سے ان کورسز کا انعقاد کرتا ہے: تجویدو قراءت کورس(مدت :12ماہ)، مُدرِّس کورس(مدت:5ماہ)،قاعدہ ناظرہ کورس(مدت:7ماہ)، وقتاً فوقتاً ان کورسزکاسلسلہ جاری رہتاہے۔ فروری 2012ء سے اگست 2017ء تک اس شعبے کےتحت184 کورسز کروائے گئے جن میں5381 اسلامی بھائیوں کو شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔تادمِ تحریر بابُ المدینہ (کراچی)،زم زم نگر حیدرآباد،گُجَّو(باب الاسلام سندھ)، پشاور، اسلام آباد، مرکزُالاولیاء لاہور، مدینۃُالاولیاءملتان، گوجرانوالہ اورسردارآباد(فیصل آباد) میں کورسز کا سلسلہ جاری ہے ٭مجلس حفاظتی امور عالمی مدنی مرکز کے تحت دوسرا اصلاحِ اعمال کورس يکم صفرالمظفر1439ھ بمطابق 22 اکتوبر 2017ء اتوار سے مدنی مركز فيضانِ مدينہ صحرائے مدينہ ٹول پلازہ کراچی ميں شروع ہو گيا۔ کورس کے شرکا کو مدنی مذاکرے کے بعد جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا الحاج ابواُسَید عبید رضا عطّاری مدنی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی پھولوں سے نوازا اور ملاقات بھی فرمائی۔ مختلف اداروں میں نیکی کی دعوت:مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت مرکز الاولیاء لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے پرنسپلز اور اساتذہ سے ملاقات کرکے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“تحفے میں پیش کیا نیز درجات(Class Rooms)میں جاکر طلبہ(Students)کو بھی نیکی کی دعوت پیش کی گئی٭ اوکاڑہ میں بھی تعلیمی ادارے میں نیکی کی دعوت پیش کی گئی٭مرکز الاولیاء لاہور میں پانی سے متعلق سرکاری ادارے (WASA)کےہیڈ آفس میں نیکی کی دعوت اور رسالہ ”سمندری گنبد“ کی تقسیم کا سلسلہ ہوا۔ دعائےصحت: شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ کی صحت یابی کیلئے جامعۃُ المدینہ اوکاڑہ،پاک پتن، سردارآباد (فیصل آباد) اور جڑانوالہ کے طلبہ نے قراٰن خوانی،آیتِ کریمہ کے وِرْد اور دعائے صحت کی ترکیب بنائی۔ دعائے صحت اجتماعات: جنڈانوالہ اور حاصل پور (پنجاب) میں دعائے صحت اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں اسلامی بھائیوں کو فی سبیلِِ اللہ تعویذاتِ عطّاریہ پیش کئے گئے نیز استخارے کا بھی سلسلہ ہوا۔ مدنی چینل پر ”دارالافتاء اہلِ سنّت“ کا ہزارواں سلسلہ:مدنی چینل کے مقبولِ عام سلسلوں میں سے ایک سلسلہ دارالافتاء اہلِ سنّت ہے، جو 2008ء سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں مفتیانِ کرام اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات عنایت فرماتے اور شرعی رہنمائی فرماتے ہیں۔یہ سلسلہ ہفتہ، پیر، منگل اور بدھ کو بعدِ نمازِ مغرب، جمعرات کو بعدِ نمازِ عصر نیز بدھ کو صبح8بجکر15منٹ پر بھی نشر کیا جاتا ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ 10 اکتوبر 2017ء کو اس کےہزارویں (1000) سلسلے کے موقع پر خصوصی نشریات کی ترکیب ہوئی، جس میں دارالافتاء اہلِ سنّت کے مفتیانِ کرام،اَراکینِ شوریٰ اورکثیر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔اس موقع پر شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ، نگران و اراکینِ شوریٰ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے مبارک باد کے پیغامات بھی بھیجے۔مدرسۃُ المدینہ بالغان کی مدنی بہار:رمضانُ المبارک 1438ھ کے آخری عشرے میں اسلام آباد کے علاقے”بارہ کہو“ کی ایک مسجد میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعی اعتکاف کی برکت سے معتکفین نے درست قراٰنِ پاک سیکھنے کی نیت کی۔ عید کے بعد اسلامی بھائیوں نے مدرسۃُ المدینہ بالغان میں پڑھنا شروع کیا اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ30 اسلامی بھائیوں نے 92 دن میں مدنی قاعدہ مکمل کرنے کی سعادت پائی۔
یہی ہے آرزو تعلیمِ قراٰں عام ہوجائے
ہر اک پرچم سے اونچا پرچمِ اسلام ہوجائے
Comments