اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

اراکینِ شوریٰ کے مدنی کام: رکنِ شوریٰ ونگرانِ عطّاری کابینات حاجی محمد امین  عطّاری دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں پشاور(خیبر پختون خواہ)تشریف لے گئے،جہاں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بعدِ فجر مدنی حلقے میں آپ کی شرکت ہوئی۔ رکنِ شوریٰ نے مردان اور مالاکنڈ ایجنسی میں بھی مدنی کاموں میں شرکت فرمائی نیز ایک مدنی حلقے میں اسلامی بھائیوں کونمازکاعملی طریقہ(Practical)بھی سکھایا۔ رکنِ شوریٰ کی ”دیربالا“ بھی آمد ہوئی جہاں آپ نے دعوتِ اسلامی کے لئے خریدی گئی جگہ کا دورہ فرمایا ٭رکنِ شوریٰ و نگرانِ مجلس خُدّامُ المساجد حاجی سیّد محمد لقمان عطّاری نے ضیاکوٹ(سیالکوٹ)کا مدنی دورہ فرمایا،جہاں مختلف جامعاتُ المدینہ اور مدارسُ المدینہ کے طلبائے کرام کو راہِ خُدا میں سفرکرنے کے بارے میں مدنی پھول عطا فرمائے۔ رکنِ شوریٰ کے ہمراہ 110طلبہ نے پیر شریف کے نفلی روزے کی سحری کی سعادت پائی جبکہ 50اسلامی بھائیوں نے 12ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کی نیت کی۔ رکنِ شوریٰ نے مجلس شعبۂ تعلیم کے ذِمّہ داران کی بھی تربیت فرمائی٭رکنِ شوریٰ و نگرانِ ہجویری کابینات حاجی یعفوررضا عطّاری قصور (پنجاب) تشریف لائے، جہاں مجلس ججز و وُکَلا کے تحت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور میں سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا۔ رکنِ شوریٰ نے بیان کرتے ہوئے وُکَلا  کو نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار میں مدرسۃُ المدینہ بالغان کا آغاز ہوا جہاں ہفتے میں ایک دن وُکَلا اسلامی بھائیوں کو تجوید و مَخارِج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھانے کا سلسلہ ہوگا۔رکنِ شوریٰ نے ایک نجی کلینک میں جاکر ڈاکٹر عثمان سے ملاقات اور انفرادی کوشش بھی فرمائی نیز مدرسۃُ المدینہ کے لئے لی گئی جگہ کا دورہ بھی فرمایا ٭رکنِ شوریٰ ونگرانِ گیلانی کابینات حاجی محمد رفیع  عطّاری کی سوات (خیبر پختون خواہ)آمد ہوئی جہاں انہوں نے مدنی حلقے میں شرکت فرماکرذِمّہ دار اِسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔سنّتوں بھرے اجتماعات:مجلس ڈاکٹرز کے تحت بہاولپور،مدینۃُ الاولیاء ملتان اور زَم زَم نگر حیدر آباد میں شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، جن میں ڈاکٹرز سمیت کثیر شخصیات کی شرکت ہوئی۔ان اجتماعات میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ مجلس شعبۂ تعلیم و دارُالمدینہ محمد اَطْہر عطّاری نے سنّتوں بھرا  بیان کیا اور شخصیات سے ملاقات فرمائی ٭مجلس مدنی قافلہ کے تحت دارُالسّلام کورنگی (باب المدینہ کراچی) میں یادِ مدنی قافلہ اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ ونگرانِ  عطّاری کابینات حاجی محمد امین  عطّاری نے بیان فرمایا٭مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکز الاولیا ءلاہور میں  سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں بالخصوص قوتِ سماعت و گویائی سے محروم (Deaf and Dumb) اسلامی بھائی شریک ہوئے۔ رکنِ شوریٰ یعفور رضا  عطّاری نے اسلامی بھائیوں کو حقوق العباد کی اہمیت کے حوالے سے مدنی پھول عنایت فرمائے،جنہیں اشاروں کی زبان(Sign Language)میں خصوصی اسلامی بھائیوں کو سمجھایا گیا ٭شہدائے کربلا کے ایصالِ ثواب کے لئے منڈی وار برٹن  ضلع عطّارنگر(ننکانہ)کی مدینہ مسجدجبکہ مہران پور میں مجلس تاجران کے تحت سنّتوں بھرے اجتماعات ہوئے جن میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ  عطّاری ممالک(یورپ) حاجی محمد اَظہر  عطّاری  نے بیانات فرمائے ٭دعوتِ اسلامی کی مجلس ماہی گیر کے تحت بلدیہ ٹاؤن (باب المدینہ کراچی)میں  سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا، جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا٭مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت مرکز الاولیا ء لاہور کی  حنفی کابینہ میں سنّتوں بھرا اجتماع منعقد  کیا گیا، جس میں مختلف پروفیشنلز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا نیز شُرَکا میں رسالہ ”جوانی کیسے گزاریں؟“ تقسیم کرکے اسے ایک ہفتے میں پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی٭جامع مسجد نورانی ملیر بابُ المدینہ (کراچی) میں سنّتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا،جس میں رکنِ شوریٰ ونگرانِ  عطّاری کابینات حاجی محمدامین  عطّاری نے بیان کرتے ہوئے شُرَکا کو موت کی تیاری اور فکرِ آخرت کا ذہن دیا ٭ظفروال (پنجاب) میں مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔اس اجتماع میں ظفروال، نارووال،شکر گڑھ، پسرور اوراطراف سے ٹیچرز و اسٹوڈنٹس اور مختلف اداروں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے علم و علما کے فضائل بیان فرمائے اور اجتماع میں  شریک اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملاً شریک ہونے کی نیت کی۔ تربیتی اجتماعات:مجلس مدنی انعامات کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکز الاولیاء لاہور اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ(باب المدینہ کراچی ) میں تربیتی اجتماعات منعقد  کئے گئے جن میں مختلف  اراکینِ شوریٰ نے ذمہ داران کی تربیت فرمائی ٭گزشتہ دنوں تقریباً300اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت پائی۔ان عاشقانِ رسول کے لئے دیپال پور (پنجاب) میں تربیتی اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں رکنِ شوریٰ ونگرانِ مجلس مدنی قافلہ حاجی محمد امین قافلہ عطّاری نے12مدنی کاموں کےحوالے سےتربیت فرمائی۔ رکنِ شوریٰ نے بلال پور اوکاڑہ (پنجاب) میں منعقدہ تربیتی اجتماع میں بھی 12 ماہ کے مدنی قافلے کے مسافر عاشقانِ رسول کی تربیت فرمائی٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جہلم (پنجاب)میں منعقدہ تربیتی اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع  عطّاری نے مساجد کے امام صاحبان کی تربیت فرمائی ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  مدینۃُ الاولیا ءملتان میں تربیتی اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں رکنِ شوریٰ ونگرانِ مجلس مدرسۃُ المدینہ قاری ابو کلیم محمدسلیم  عطّاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔ رُکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ کی تنظیمی مصروفیت: اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّوَجَل!مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد(فیصل آباد) میں وقتاً فوقتاًمدنی قافلوں کی آمد کے ساتھ ساتھ ذمہ داران کے مدنی مشوروں اورتربیتی اجتماعات کا بھی سلسلہ رہتا ہے جن میں مختلف شہروں ،ڈویژنوں اورشعبہ جات کے عاشقانِ رسول شرکت کی سعادت حاصل کرتےاوررکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ ابورجب حاجی محمد شاہد عطاری سے مدنی تربیت پاتے ہیں۔ان مواقع پر ذمہ داران کے پیشگی و کارکردگی جدول،ماہانہ کارکردگی، ذمہ داران کی تقرری اور طے شدہ اہداف کا جائزہ لینےکے ساتھ ساتھ ملاقات و تقسیمِ رسائل کا بھی سلسلہ ہوتا ہے۔مُحَرَّمُ الْحَرام اور صَفَرُالْمُظَفَّر1439ھ میں ان شعبہ جات وکابینہ/ کابینات ذمّہ داران کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد(فیصل آباد)میں حاضری ہوئی: محمدی کابینات، (کشمیر)، مجلس فیضانِ مدینہ، صحرائے مدینہ و المدینہ لائبریری ،مجلسِ مالیات،مجلس حفاظتی امور، خودکفالت ذمہ داران، ناظمین مدرسۃ المدینہ للبنین(چشتی کابینات)، مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان،مجلس اِزدِیادِ حُب اورمجلس مدنی مذاکرہ۔ مُحَرَّمُ الْحَرام 1439ھ میں عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں بھی نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ کا جدول رہا جس میں ان شعبہ جات کے ذمہ داران نے مدنی مشوروں اورتربیتی اجتماعات میں شرکت کی سعادت حاصل کی:مجلس مدنی بہاریں، مجلسِ رابطہ بالعلماء والمشائخ،مجلسِ جدول و تفتیش اورمجلس مدنی انعامات۔

مدنی حلقے: دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ کے تحت مرکز الاولیاء لاہور میں علمائے کرام کے لئے مدنی حلقہ منعقد کیا گیا، جس میں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات بالخصوص درسِ نظامی کی درسی کتابوں کی اشاعت کے حوالے سے کاوشوں کا تعارف پیش کیا گیا ٭مجلس تاجران کے تحت مرکز الاولیاء لاہور کی ٹمبرمارکیٹ میں شُو فیکٹری مالکان اور ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے آگاہ کیا گیا٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ(کراچی)میں مجلس ڈاکٹرز کے تحت شعبۂ طِب(Medical) سے وابستہ اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ ہوا٭بحریہ ٹاؤن (مرکز الاولیاء لاہور)میں مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت شخصیات مدنی حلقہ منعقد ہوا، جس میں مختلف کمپنیوں اورSoftware Houses کے مالکان سمیت دیگر شخصیات کی شرکت ہوئی،مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو مدنی پھول پیش کئے٭مرکزالاولیاء لاہور میں ڈاکٹر اسلامی بھائیوں کیلئے منعقد مدنی حلقے میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ ہجویری کابینات حاجی یعفور رضا  عطّاری نے اسلامی  بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی ٭گلشنِ حدید(باب المدینہ کراچی)میں مجلس مکتوبات و تعویذاتِ  عطّاریہ کے تحت دعائے صحت مدنی حلقہ منعقد کیا گیا، جس میں رکنِ شوریٰ ونگرانِ مجلس تراجم حاجی برکت علی عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا،بیان کے بعدشرکا کو تعویذاتِ  عطّاریہ پیش کئے گئے اور استخارہ بھی کیا گیا٭مجلس اِزْدِیادِ حُبْ کے تحت بابُ الاسلام سندھ کے شہروں زم زم نگر حیدرآباد،نواب شاہ، ڈہرکی اور گھوٹکی میں مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا،جن میں رکنِ شوریٰ ونگرانِ مجلسِ اِزْدِیا دِ حُب حاجی محمد علی عطّاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول عنایت فرمائے ٭مرکزالاولیاء لاہور میں واقع کنگ ایڈورڈ کالج کے ہاسٹل  کی مسجد میں ڈاکٹرز کے درمیان مدنی حلقہ ہوا،جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نےایک باطنی گناہ ”کینہ“ کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے اور رسالہ”ظلم کا انجام“تحفۃً دے کر پڑھنے کی ترغیب دلائی۔مختلف مدنی کورسز:دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مدرسۃُ المدینہ کے تحت شعبۂ تجویدو قراءت و مُدرِّس کورس  قائم ہے،جو درست قراٰنِ پاک پڑھنے اور پڑھانے کے حوالے سے  ان   کورسز کا انعقاد کرتا ہے: تجویدو قراءت  کورس(مدت :12ماہ)، مُدرِّس کورس(مدت:5ماہ)،قاعدہ ناظرہ کورس(مدت:7ماہ)، وقتاً فوقتاً ان کورسزکاسلسلہ جاری رہتاہے۔ فروری 2012ء سے اگست 2017ء  تک اس شعبے کےتحت184 کورسز کروائے گئے جن میں5381  اسلامی بھائیوں کو شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔تادمِ تحریر بابُ المدینہ (کراچی)،زم زم نگر حیدرآباد،گُجَّو(باب الاسلام سندھ)، پشاور، اسلام آباد، مرکزُالاولیاء لاہور، مدینۃُالاولیاءملتان، گوجرانوالہ اورسردارآباد(فیصل آباد) میں کورسز کا سلسلہ جاری ہے ٭مجلس حفاظتی امور عالمی مدنی مرکز کے تحت دوسرا اصلاحِ اعمال کورس يکم صفرالمظفر1439ھ بمطابق 22 اکتوبر 2017ء اتوار سے مدنی مركز فيضانِ مدينہ صحرائے مدينہ ٹول پلازہ کراچی  ميں شروع ہو گيا۔ کورس کے شرکا کو مدنی مذاکرے کے بعد جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا الحاج ابواُسَید عبید رضا  عطّاری مدنی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی پھولوں سے نوازا اور ملاقات بھی فرمائی۔ مختلف اداروں میں نیکی کی دعوت:مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت مرکز الاولیاء لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے پرنسپلز اور اساتذہ سے ملاقات کرکے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“تحفے میں پیش کیا نیز درجات(Class Rooms)میں جاکر طلبہ(Students)کو بھی نیکی کی دعوت پیش کی گئی٭ اوکاڑہ میں بھی تعلیمی ادارے میں نیکی کی دعوت پیش کی گئی٭مرکز الاولیاء لاہور میں پانی سے متعلق سرکاری ادارے (WASA)کےہیڈ آفس میں نیکی کی دعوت اور رسالہ ”سمندری گنبد“ کی تقسیم کا سلسلہ ہوا۔ دعائےصحت: شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی ہمشیرہ کی صحت یابی کیلئے جامعۃُ المدینہ اوکاڑہ،پاک پتن، سردارآباد (فیصل آباد) اور جڑانوالہ کے طلبہ نے قراٰن خوانی،آیتِ کریمہ کے وِرْد اور دعائے صحت کی ترکیب بنائی۔ دعائے صحت اجتماعات: جنڈانوالہ اور حاصل پور (پنجاب) میں دعائے صحت اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں اسلامی بھائیوں کو فی سبیلِِ اللہ تعویذاتِ  عطّاریہ پیش کئے گئے نیز استخارے کا بھی سلسلہ ہوا۔ مدنی چینل پر ”دارالافتاء اہلِ سنّت“ کا ہزارواں سلسلہ:مدنی چینل کے مقبولِ عام سلسلوں  میں سے ایک سلسلہ دارالافتاء اہلِ سنّت ہے، جو 2008ء سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں مفتیانِ کرام اسلامی بھائیوں کے سوالات  کے جوابات عنایت فرماتے اور شرعی رہنمائی فرماتے ہیں۔یہ سلسلہ ہفتہ، پیر، منگل اور بدھ کو بعدِ نمازِ مغرب، جمعرات کو بعدِ نمازِ عصر نیز  بدھ کو صبح8بجکر15منٹ پر بھی نشر کیا جاتا ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ 10 اکتوبر 2017ء کو اس کےہزارویں (1000) سلسلے کے  موقع پر خصوصی  نشریات کی ترکیب ہوئی، جس میں دارالافتاء اہلِ سنّت کے مفتیانِ کرام،اَراکینِ شوریٰ اورکثیر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔اس موقع پر شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ، نگران و اراکینِ شوریٰ اور دیگر اسلامی بھائیوں  نے مبارک باد کے پیغامات بھی  بھیجے۔مدرسۃُ المدینہ بالغان کی مدنی بہار:رمضانُ المبارک 1438ھ کے آخری عشرے میں اسلام آباد کے علاقے”بارہ کہو“ کی ایک مسجد  میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعی اعتکاف کی برکت سے معتکفین نے درست قراٰنِ پاک سیکھنے کی نیت کی۔ عید کے بعد اسلامی بھائیوں نے  مدرسۃُ المدینہ بالغان میں پڑھنا شروع کیا اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ30 اسلامی بھائیوں نے 92 دن میں مدنی قاعدہ مکمل کرنے کی سعادت پائی۔

یہی ہے آرزو  تعلیمِ قراٰں عام ہوجائے

ہر اک پرچم سے اونچا پرچمِ اسلام  ہوجائے


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

علما و مشائخ سے ملاقاتیں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران  حضرت مولانا ابوحامد محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی  نے اپنے ترکی کے سفر میں حضرت مفتی محمد زکریا المسؤلی الحسینی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات فرمائی نیز  مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ اوردیگر ذمّہ داران نے  گزشتہ ماہ جن علما و مشائخ  وائمہ کرام سے ملاقات کرکے خدماتِ دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور مختلف کُتُب و رسائل نذر کئے ان میں سے چند کے اسمائے گرامی پیشِ خدمت ہیں:

٭شہزادۂ حافظِ ملّت حضرت علّامہ شاہ محمد  عبدالحفیظ مصباحی (سربراہِ اعلیٰ الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور ہند) ٭سراج الفقہاءمفتی محمد نظام الدین رضوی مصباحی (صدر المدرّسین، الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور ہند) ٭مفتی شمس الھدی مصباحی (امام و خطیب کنزالایمان مسجد و دارالافتاء  U.K.) ٭شیخ مصطفےٰ ابراہیم عردیب (مہتمم الزاویۃ التیجانیۃ الام،خرطوم سوڈان) ٭مفتی محمد انصر القادری  (امام و خطیب ٹالر لین مسجد جمعیت تبلیغ الاسلام U.K.) ٭مولانا نجیب ضیاءُ الدّین (مہتمم دارالعلوم خواجہ غریب نواز گلین پارک ، ماریشس) ٭علّامہ مولوی مفاز منصور نضاری (مدرس عروسیۃُ القادریہ عربک کالج کولمبو) ٭مولانا محمد اشرف قادری (خطیب جامع مسجد صوفیا میونخ جرمنی) ٭مولانا پروفیسر اسلم جلالی (مدرّس مرکزِاہلِ سنّت جامعہ اسلام آباد) ٭پیر سیّد عظمت علی شاہ ( آستانہ عالیہ کیلیانوالہ شریف علی پور چٹھہ ضلع گوجرانوالہ) ٭مولانا عارف قدوسی (مہتمم جامعہ غوثیہ نور المدارس مصطفٰے آباد مرکزالاولیاء،لاہور) ٭مولانا میاں محمد بشیر نقشبندی (جماعتِ اہلِ سنّت مظفر آباد کشمیر) ٭استاذالعلماءمفتی حبیب احمد نقشبندی (مہتمم جامعہ شمس العلوم خاران بلوچستان)٭ڈاکٹرمفتی محمداکرام قادری جنیدی (دارالافتاء جامعہ جنیدیہ غفوریہ پشاور) ٭28محرم الحرام 1439ھ کوغوث العالَم حضرت سیّدنا مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی علیہ رحمۃ اللہ الغنِی کے عرس کے موقع پر مجلس رابطہ بالعلماءو المشائخ اوردیگرذمّہ داران نے صاحبِ سجادہ حضرت سیّدمحی الدین اشرف اشرفی اور خاندانِ اشرفیہ کے مشائخ حضرت پیرسیّدمحمود اشرف، حضرت پیر سیّد محمد اشرف، حضرت قبلہ سیّد مدنی میاں، حضرت قبلہ سیّد ہاشمی میاں، حضرت پیر سیّد نورانی میاں، حضرت پیرسیّد احسن میاں وغیرہ سے ملاقات کر کے خدماتِ دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا ٭رکنِ شوریٰ و نگرانِ عطاری کابینات حاجی محمد امین عطاری نے صوبہ خیبر پختون خواہ کے دورے کے دوران جامعہ معصومیہ حنفیہ (سخاکوٹ مالاکنڈ ایجنسی) میں مولانا صاحِب داد قادری سے ملاقات کرکے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا۔ رکنِ شوریٰ نے دارالعلوم فیضانِ مصطفےٰ (مردان) کا بھی دورہ فرمایا جہاں طلبائے کرام کے درمیان بیان کا بھی سلسلہ ہوا۔مدنی مراکز و جامعات میں شخصیات کی تشریف آوری خانقاہ مقدسہ مارہرہ شریف کے سجادہ نشین مولانا سیّد نجیب حیدر میاں کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نیپال تشریف آوری ہوئی ٭ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں سے تعلّق رکھنے والے علمائے کرام مفتی افتخار احمد قادری مصباحی (شیخ الحدیث دارالعلوم قادریہ غریب نواز)، مولانا احمد مقدم (خلیفۂ مجاز مفتیِ اعظم ہند)، مفتی شمس الحق مصباحی (مہتمم جامعۃالرضا نیو کاسل)، مولانا شمیم احمد قادری (لیڈی اسمتھ)، مولانا سیّد یوسف قادری (چیئرمین سنّی علما کونسل)، مولانا عثمان قادری و مولانا عبدالحفیظ قادری (دارالعلوم پریٹوریا) اور مولانا نوشاد عالَم مصباحی (مہتمم محمدیہ ٹرسٹ لینیزیا) نے جامعۃ المدینہ لینیزیا ساؤتھ افریقہ کا دورہ فرمایا ٭مفتی محمد ابراہیم قادری (جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر) مدنی مرکز فیضانِ مدینہ زم زم نگر حیدر آباد تشریف لائے اور جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ آن لائن بھی ملاحظہ فرمایا ٭مولانا محمد صالح قادری (مہتمم جامعہ انوارالعلوم کوئٹہ) کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ و جامعۃ المدینہ نورانی مسجد کوئٹہ آمد ہوئی ٭مولانا احمد رضا قمبرانی (جامعہ منبع العلوم غوثیہ کوئٹہ) نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ و جامعۃ المدینہ خضدار جبکہ مولانا احمد نقشبندی (حیدر آباد دکن، ہند) نے جامعۃ المدینہ فیضانِ افضل الدین (درگ،ہند) کا دورہ فرمایا۔شخصیات سے ملاقات دعوتِ اسلامی کے مبلغین نے گزشتہ ماہ اکرم انصاری (MNAسردار آباد فیصل آباد)، رانا محمد افضل (وفاقی پارلیمانی سیکریٹری سردار آباد فیصل آباد)، سردار خان گولہ (قبائلی شخصیت، صحبت پور بلوچستان) اور دیگر شخصیات سے ملاقات کرکے نیکی کی دعوت اور مختلف کُتُب و رسائل پیش کئے۔ کھلاڑیوں کی مدنی مرکز حاضری 21اکتوبر2017ء کو کرکٹر عبدالرزاق اور عدنان اکمل سمیت 9کھلاڑیوں نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، مدینہ ٹاؤن سردار آباد (فیصل آباد) میں نمازِعشا ادا کرکے رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی سعادت پائی۔ رکنِ شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پر مشتمل مدنی پھول عنایت فرمائے بالخصوص نماز کی ترغیب دلائی۔ رکنِ شوریٰ نے نماز کے کچھ طِبّی فوائد بھی بیان فرماکر نماز سیکھنے کا ذہن بنایا اور فیضانِ نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔ رکنِ شوریٰ نے مسواک کرنے کا عملی طریقہ کرکے دکھایا اور تحفۃً مسواک پیش کی نیز جوانی کیسے گزاریں رسالہ بھی عنایت فرمایا۔


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

مختلف کورسز :٭7 اکتوبر 2017ء سے باب المدینہ (کراچی)، سردار آباد (فیصل آباد)، اسلام آباد، زم زم نگر (حیدر آباد) اور گجرات میں قائم اِسلامی بہنوں کی مَدَنی تربیت گاہوں میں 12 دن کا ”فیضانِ نماز کورس‘‘ ہوا جس میں 91 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔ اس کورس میں بالخصوص درست نماز اور قراٰنِ پاک پڑھنے کے حوالے سے تربیت کی جاتی ہے ٭اسلامی بہنوں کو ضروری شرعی مسائل و معاملات سکھانے اور درست قراٰنِ پاک پڑھانے کے لئے 12 دن کا’’اسلامی زندگی کورس‘‘ 32 ستمبر 2017ء سے پاکستان کے 6 شہروں باب المدینہ (کراچی)، سردار آباد (فیصل آباد)، گجرات، زم زم نگر (حیدر آباد)، گلزارِ طیبہ (سرگودھا) اور دار الحکومت اسلام آباد میں واقع اسلامی بہنوں کی مَدَنی تربیت گاہوں میں کروایا گیا، 122 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں٭نماز سے متعلق ضروری مسائل کا عِلْم حاصل کرنا ہر عاقِل بالغ مسلمان مرد و عورت کے لئے ضروری ہے۔ اسلامی بہنوں کو اس قِسم کے مسائل سکھانے کے لئے روزانہ دو گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل 19دن کا کورس ”اپنی نماز درست کیجئے“ 3 جولائی 2017ء سے پاکستان کے تقریباً 317  مقامات پر کروایا گیا جس میں کم و بیش  چار ہزار سات سو انچاس (4749) اسلامی بہنوں نے شریک ہو کر علمِ دین کے مدنی پھول حاصل کئے۔ اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کا اِجمالی جائزہ: نیکی کی دعوت عام کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کے ستمبر 2017ء کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے: اِنفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:6460 ٭روزانہ گھر درس دینے/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 53475  ٭روزانہ امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:72918 ٭مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:2725 ٭مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد:30650 ٭ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:6456 ٭شرکا کی تعداد:209916 ٭ہفتہ وار مدنی دورہ کرنے والیوں کی تعداد:16988 ٭ہفتہ وار تربیتی حلقوں کی تعداد:1019 ٭شرکا کی تعداد:16250 ٭وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد:40392(اَلْحَمْدُلِلہِ عَلٰی ذٰلِکَ)

 


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

قبول ِاسلام کی مدنی بہار:

28ستمبر2017ءکو مدنی دورے کی برکت سے یوگنڈامیں ایک غیر مسلم نے قبول ِ اسلام کی سعادت پائی جن کا اسلامی نام حسین رکھاگیا۔

 مظلومینِ برما کی غم گُساری:عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی طرف سے برما سے ہجرت کرکے بنگلہ دیش پہنچنے والے مظلوم مسلمانوں کی اِمداد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔21 اکتوبر 2017ء کو بھی مہاجرین میں  اشیائے  خورد و نوش اور دیگر سامان کثیر مقدار میں تقسیم کیا گیا اور  مزیدسلسلہ جاری ہے۔  نگرانِ شوریٰ کا سفرِِ یورپ:اکتوبر2017ء کے ابتدائی ایّام میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران  حضرت مولانا ابوحامدمحمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اراکینِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطّاری، حاجی محمد اظہر عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مختلف ممالک  کا  مدنی سفر  فرمایا، بعض ممالک میں مفتی ابوصالح  محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِیبھی ہمراہ تھے۔ 3سے6 اکتوبر تک  ترکی میں مدنی کاموں کا سلسلہ رہا٭7 اکتوبر2017ء بروز ہفتہ یہ مدنی قافلہ جرمنی پہنچا،اس دوران برطانیہ(UK) اور ساؤتھ افریقہ سے آنے والے اسلامی بھائی بھی مدنی قافلے میں شامل ہوگئے۔7 اکتوبر کو جرمنی کے شہر کوبلنز(Koblenz)  میں بعد نمازِ عصر فیضانِ عطار مسجد میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جبکہ بعد نمازِ عشا اقصیٰ مسجد میں نگرانِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں  کی مدنی تربیت اور اگلے دن اسی مسجد میں نمازِ ظہر کے بعد سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان  اور ملاقات فرمائی نیزفرینکفرٹ (Frankfurt) شہر میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے لئے  لی گئی جگہ کا دورہ بھی فرمایا، تعمیرات مکمل ہونے کے بعد غالباً یہ یورپ کا سب سے بڑا مدنی مرکز ہوگا ٭ 9 اکتوبر 2017ء بروز  پیر مدنی قافلے کے ہمراہ نگرانِ شوریٰ  کی اسپین کے شہر ویلنسیا(Valencia)آمدہوئی جہاں سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا جس میں ویلنسیا کے علاوہ اسپین کے سات، آٹھ شہروں سے آنے والے تقریباً900 اسلامی بھائیوں نے شرکت فرمائی۔ ویلنسیا کے بعد اسپین کے ایک اورشہربارسلونا کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بھی سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان  کا سلسلہ ہوا ٭11 اکتوبر2017ء بروز  بدھ یہ مدنی قافلہ اِٹلی کے شہر  میلان کے ایئرپورٹ پہنچا  جہاں کثیر اسلامی بھائیوں نے استقبال کیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  اِٹلی کے گیارہ شہروں  روم، بریشیا، میلان اور بلونیا وغیرہ میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ  مدینہ قائم ہیں۔ اِٹلی میں نمازِ ظہر کے بعد شخصیات سے ملاقات جبکہ بعد نمازِ مغرب محمدیہ مسجد  بریشیا میں سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا  جس میں کئی ملکوں کے تقریباً1200 عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔نمازِ عشاء کے بعد نگرانِ شوریٰ نے ملاقات فرمائی اور ذمہ داران کے مدنی مشورے میں مدنی کاموں کی ترغیب اور نیّتوں کا سلسلہ ہوا۔ 12 اکتوبربروز   جمعرات نمازِ فجر کے بعد مدنی حلقے میں شرکت اور پھر بلونیا شہر کے لئے روانگی ہوئی۔بلونیا میں نگرانِ شوریٰ نے نمازِ مغرب کے بعد مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا جس میں 1600 سے زائد اسلامی بھائی شریک ہوئے۔نمازِ عشا کے بعد نگرانِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمائی اور مدنی کاموں کی ترغیب  دلائی جس کی برَکت سے 25اسلامی بھائیوں نے درسِ فیضانِ سنّت کی نیّت کی نیز تین دن کے  کئی مدنی قافلے تیار ہوئے جن میں سے ایک مدنی قافلے نے 13 تا15 اکتوبر نگرانِ شوریٰ کے ساتھ برطانیہ(U.K.) کاسفر کیا۔ نگرانِ شوریٰ  کی برطانیہ(UK) آمد: 13اکتوبر2017ء بروز جمعہ نگرانِ شوریٰ دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ برطانیہ (U.K.)کےشہر برمنگھم تشریف لائے جہاں ایئرپورٹ پراسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد آپ کی منتظر تھی۔ برطانیہ میں نگرانِ شوریٰ نے13 سے23 اکتوبر تک قیام فرمایا اور اس دوران مختلف مدنی کاموں کا سلسلہ رہا جن میں سے  چند یہ ہیں:مدنی مرکز فیضانِ مدینہ برمنگھم میں 13 اکتوبر بعد نمازِ مغرب مختلف مجالس کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ٭14اکتوبر بروز ہفتہ مدنی مذاکرے میں اجتماعی طور پر شرکت نیز  سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان ٭15اور16 اکتوبر ذمّہ داران کے دودن کے تربیتی اجتماع  میں شرکت٭17 اکتوبر کو بعد نمازِ مغرب کوینٹی (Coventry) میں فیضانِ اسلام مسجد کے افتتاح کے سلسلے  میں سنّتوں بھرے  اجتماع  میں جبکہ نمازِ عشا کے بعد لیسٹر (Leicester) میں واقع عثمانیہ مسجد میں سنّتوں بھرا بیان ٭ 18 اکتوبر بروز بدھ نمازِ عصر کے بعدغوثیہ مسجد ٹیلفورڈ (Telford)میں جبکہ بعدنمازِ عشا جامع مسجد نیوپورٹ ویلز (Newport-Wales)میں سنّتوں بھرا بیان٭19 اکتوبر بروز جمعرات نمازِ مغرب کے بعد جامع مسجد غوثیہ ایلز برگ (Aylesburg) میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان٭20 اکتوبر بروز جمعہ جامع مسجد غوثیہ ایلز برگ (Leadbridge)میں سنّتوں بھرا بیان٭21 اکتوبر بروزہفتہ مدنی مذاکرے میں اجتماعی طور پر شرکت اور اس کے بعد ذمّہ داران کی مدنی تربیت۔دستارِ فضیلت اجتماع: 22اکتوبر2017ء بروز اتواربریڈ فورڈ (U.K.)میں واقع جامعۃ المدینہ میں بعد نمازِ ظہر درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے دستارِ فضیلت اجتماع (Graduation Ceremony) کا سلسلہ ہوا۔ دستارِ فضیلت کی سعادت پانے والوں میں ایک ایسے اسلامی بھائی  بھی شامل ہیں جو پہلے  غیرمسلموں کے مبلغ (Preacher) اور مذہبی رہنما  تھے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے انہیں نورِ ایمان نصیب ہوا ۔ اسلام آوری کے بعد انہوں نے  علمِ دین کے حصول کے لئے جامعۃ المدینہ میں داخلہ  لیا اور اب 73 سال کی عمر میں انہیں درسِ نظامی (عالم کورس)مکمل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ دستارِ فضیلت اجتماع کے موقع پر سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نگرانِ شوریٰ نے قراٰنِ پاک کے فضائل اور علم و علما کی اَہمیت  کو اجاگر کیا نیز 29 اكتوبر 2017ء سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ راچڈیل میں ہونے والے 7 دن کے فیضانِ نماز کورس میں شرکت کی ترغیب بھی دلائی۔اس پُروقار اجتماع میں مفتی شمس الھدیٰ مصباحی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور دیگر علمائے کرام نے بھی قدم رنجہ فرمایا۔ متفرق مدنی کام:اس کے علاوہ نگرانِ شوریٰ نے لندن (UK)کے قریبی شہر سلاؤ (Slough)میں نئے دارالمدینہ کا دورہ فرمایا،اس موقع پر شخصیات اجتماع کا بھی سلسلہ ہوا۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّوَجَلَّ یکم(1st) جنوری 2018ءسےیہاں باقاعدہ درجات (Classes)کا آغاز ہوجائے گا ٭ لیوٹن میں مدنی حلقے میں شرکت فرمائی اور دعوتِ اسلامی کے لئے لی گئی جگہ کا دورہ فرمایا٭برمنگھم میں فیضانِ دیارِ مدینہ مسجد کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ برسٹل (Bristol)کا معائنہ فرمایا ٭نگرانِ شوریٰ نے  برطانیہ (U.K.) کے اس مدنی دورے میں علما وشخصیات  اورمقامی عاشقانِ رسول سے ملاقات بھی فرمائی اور مختلف شخصیات کے گھروں پر مدنی حلقوں کا بھی سلسلہ رہا۔اراکینِ شوریٰ کے بیرونِ ملک مدنی کام:رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کی ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن آمد ہوئی جہاں سنّتوں بھرے اجتماع  میں بیان کے علاوہ مختلف شخصیات سے ملاقات بھی ہوئی۔رکنِ شوری کی ترغیب پر اسلامی بھائیوں نے فیضانِ جمالِ مصطفٰے مسجد بنانے کی نیّت کی٭ یورپ کے ملک سوئیڈن میں عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی باقاعدہ رجسٹرڈ ہے۔ڈنمارک کے بعد رکنِ شوریٰ سوئیڈن کے شہر مالمو (Malmo)  تشریف لائے ، اس شہر میں نہ صرف اسلامی بھائیوں بلکہ اسلامی بہنوں کا بھی ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتماع منعقد ہوتا ہے۔ مالمو کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ نے جوانی کی اہمیت کے حوالے سے بیان فرمایا۔ سوئیڈن  کے ایک اور شہر گوتمبھر سے آنے والے  اسلامی بھائی بھی رکنِ شوریٰ کی صحبت سے مستفید ہوئے  اور بتایا کہ آئندہ ہفتے سے گوتمبھر میں بھی ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع شروع ہوجائے گا ٭سوئیڈن کے بعدرکنِ شوریٰ کی ناروے کے شہر اوسلو تشریف آوری ہوئی جہاں انہوں نے سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان بھی فرمایا ٭ناروے کے بعد رکنِ شوریٰ یونان (Egypt)کے دارالحکومت ایتھنز تشریف لے گئے جہاں مدنی کاموں میں شرکت فرمائی۔ سنّتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں کی برکت سے یونان کے ایک جزیرے کریتی میں کچھ عرصہ قبل ہی دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا سلسلہ ہوا ہے،ایتھنز کے بعد رکنِ شوریٰ کی اس جزیرے   میں آمد ہوئی جہاں سنّتوں بھرے اجتماع میں کثیر اسلامی بھائی شریک ہوئے ٭یونان کے بعد رکنِ شوریٰ کی اسپین آمد ہوئی اور یہاں بھی مختلف مدنی کاموں میں شرکت،بارسلونا میں سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان اوراسلامی بھائیوں سے ملاقات کا سلسلہ رہا ٭اسپین کے بعد رکنِ شوریٰ ویانا آسٹریا تشریف لائے جہاں سنّتوں بھرے بیا ن اور دیگر مدنی کاموں میں شرکت کے بعد آپ نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے یورپ کے ایک اور ملک پولینڈ کے لئے روانہ ہوگئے٭رکنِ شوریٰ حاجی محمد بلال رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے  خلیج کاسفرفرمایا جہاں مقامی عاشقانِ رسول سے ملاقات، شخصیات کے مدنی حلقوں میں شرکت، مدرسۃ  المدینہ بالغان کے مدرّسین کےمدنی حلقے اور شعبہ جات کے ذمّہ داران کے مدنی مشوروں کا سلسلہ رہا اوررکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو تربیت کے مدنی پھول عنایت فرمائے٭ رکنِ شوریٰ حاجی  فضیل رضا عطاری نے18تا24 اکتوبر 2017ء ساؤتھ کوریا کا سفر فرمایا جہاں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انچن اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کمہے میں تین تین دن کے تربیتی اجتماعات منعقد ہوئے جن میں رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔نیپال میں تربیتی اجتماع اورمدنی کورسز کی بہاریں:26 اکتوبر2017ء سےنیپال میں 4دن کا تربیتی اجتماع ہو نے والا ہے جس میں نیپال سمیت ہند، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک سے  کثیرتعداد میں دعوتِ اسلامی کے ذمّہ دار اسلامی بھائی شرکت کی سعادت پائیں گے۔ اس تربیتی اجتماع میں  جانشینِ امیرِ اہلِ سنت حضرت مولانا الحاج ابواُسَید عبید رضا عطاری مدنی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ، دعوت ِاسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ کے نگران  حضرت مولانا ابوحامدمحمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ،دیگر اراکینِ شوریٰ تربیت فرمائیں گے۔ تربیتی اجتماع کے اختتام پر 12مدنی کام کورس، قفلِ مدینہ کورس، اصلاحِ اعمال کورس، فیضانِ نمازکورس وغیرہ کا سلسلہ ہوگا نیز  کثیر تعداد میں  عاشقانِ رسول مدنی قافلوں  کے مسافر بنیں گے۔مدنی حلقے:جرمنی میں منعقدہ مدنی حلقے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔مدنی حلقے میں جرمنی سمیت فرانس، ہالینڈ، برطانیہ (U.K.)،ناروے،ڈنمارک اور بیلجیم کے عاشقانِ رسول نے شرکت فرمائی٭سوازی لینڈ میں 14اکتوبر2017ء کومقامی اسلامی بھائی کے گھرپرمدنی حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں عاشقانِ رسول نے شرکت  فرماکر مدنی پھول حاصل کئے٭ساؤتھ کوریا میں منعقد مدنی حلقے میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول عنایت فرمائے ٭مجلس تجہیز و تکفین کے تحت لندن(U.K.)اوردہلی (ہند)  میں مدنی حلقے منعقد کئے گئے  جن میں شریک اسلامی بھائیوں کی غسلِ میت اور تکفین و تدفین کے حوالے سے مدنی تربیت کی گئی ٭ہند کے شہر اکولا (صوبہ مہاراشٹر) میں منعقد مدنی حلقے میں رکنِ شوریٰ سىد محمد عارف على عطارى نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول عنایت فرمائے ٭بھوساول (صوبہ مہاراشٹر ہند ) میں شخصیات مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شخصیات کو مسجد بنانے کی ترغیب دلائی ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سیکرامینٹو (USA) میں تربیتی مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا٭مجلس مكتوبات و تعويذاتِ عطاریہ کے تحت فیضانِ غریب نواز مسجد بلاسپور (صوبہ چھتیس گڑھ)، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ رشید کالونی حیدرآباد دکن اور آگرہ(یوپی ہند) میں  دعائے صحت اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں سنّتوں بھرے بیانات کے بعد فی سبیل اللہ تعویذاتِ عطاریہ دیے گئے٭ اِٹلی کے شہروں روم وغیرہ کے مدنی مراکز فیضانِ مدینہ میں مدنی حلقے منعقد کئے گئے جن میں شریک ہوکر کثیر اسلامی بھائیوں نے سنّتوں کے مدنی پھول حاصل کئے٭ افریقی ملک یوگنڈا کے شہر کمپالا میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ کابینات نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول پیش کئے۔یومِ قفلِ مدینہ اجتماعات:مجلس مدنی انعامات کے تحت ستمبر اور اکتوبر 2017ء میں ہند اور بنگلہ دیش میں کم وبیش 267 مقامات پریومِ قفلِ مدینہ اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں تقریباً 9133اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت  پائی۔ مبلّغینِِ دعوتِ اسلامی کا مدنی قافلوں میں سفر:ستمبر اور اکتوبر 2017ء میں مبلّغینِِ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے ان ممالک کا سفر کیا: کینیا، یوگنڈا، ساؤتھ افریقہ،متحدہ عرب امارات (UAEنیپال، تھائی لینڈ، ملائیشیا، ساؤتھ کوریا، اسپین، جرمنی، اٹلی، ڈنمارک، یونان ، مصر(Egypt)، آسٹریا، پولینڈ، فرانس، بیلجیئم  اور ہالینڈ۔عرس کے موقع پر مدنی کام: ہند کے شہر کچھوچھہ شریف میں حضرت سیدنا مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی کے عرس مبارک کے موقع پردعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماءوالمشائخ  کے تحت قراٰن خوانی ،مدنی حلقے اور فاتحہ و دعاکا سلسلہ ہوا۔دعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران نے زائرین اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت اور چوک درس کی ترکیب بنائی نیز رسائل بھی تقسیم کئے۔

 

 


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

مختلف کورسز:دعوتِ اسلامی کی ذمّہ دار اسلامی بہنوں کو ضروری شرعی اَحکام اور مدنی کام سکھانے کے لئے 3 دن کا ’’مدنی کام کورس‘‘ ستمبر اور اکتوبر2017ء میں ہند کے شہروں سنگلی (مہاراشٹر)، ہاسپٹ (ضلع بیلاری،کرناٹک) اور ہوبلی (ضلع داھارواڑ، کرناٹک) میں کروایا گیا، 116 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں ٭اکتوبر 2017ء میں ہند کے شہروں بنگلور (صوبہ کرناٹک) اور مورابی (صوبہ گجرات) میں 3 دن کا ’’مدنی انعامات کورس‘‘ منعقد کیا گیا، 83 اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی ٭26 گھنٹے کا ’’مدنی انعامات کورس‘‘ ہند کے شہروں اجیت پور (مہاراشٹر)، کولکاتہ (صوبہ بنگال) اور رفحان پور (صوبہ گجرات) میں ستمبر اور اکتوبر 2017ء میں ہوا، 165 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔ تجہیز و تکفین تربیتی اجتماعات: اسلامی بہنوں کو شرعی طریقے کے مطابق میّت کے غسل و کفن وغیرہ کا طریقہ سکھانے کے لئے ’’تجہیز و تکفین تربیتی اجتماعات‘‘ کا سلسلہ ستمبر 2017ء میں اِن مقامات پر ہوا: ٭ناروے ٭اسپین میں بارسلونا اور لوگرونو ٭برطانیہ (U.K.)میں:روتھرہم(Rotherhamہیکمن ڈوائیک (Heckmondwike راچڈیل (Rochdale)، اولڈهام (Oldham)، گلاسگو (Glasgow)، ڈربیDerby))، لیسٹر (Leicester) ہند میں: کولکاتہ (صوبہ بنگال)، گوپی گنج (یوپی) اور جونا گڑھ (صوبہ گجرات) نیز بنگلہ دیش کے مختلف شہر مجموعی طور پر تقریباً 538 اسلامی بہنوں نے ان تربیتی اجتماعات کی برکت سے تجہیز و تکفین کے حوالے سے تربیت حاصل کی۔ اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کا اِجمالی جائزہ: ستمبر 2017ء میں اسلامی بہنوں کے بیرونِ ملک مدنی کاموں کی جھلکیاں پیشِ خدمت ہیں: انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2208 ٭روزانہ گھر درس دینے/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:17772 ٭روزانہ امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 12665 ٭مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 561 ٭مدرسۃُ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد: 6001 ٭ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:2246 ٭شرکا کی تعداد: 83661 ٭ہفتہ وار مدنی دورہ کرنے والیوں کی تعداد:6266 ٭ہفتہ وار تربیتی حلقوں کی تعداد:475 ٭شرکا کی تعداد:7804


Share

Videos

Comments


Security Code