خوف خدا سے رونے کی فضیلت

باتوں سے خوشبو آئے

خوفِ خدا سے رونے کی برکت

جس شخص کی آنکھوں سے خوفِ خدا کے سبب آنسو جاری ہوجائیں اور اس کے قَطْرے زمین پر گِریں تو جہنّم کی آگ اسے کبھی نہیں چُھوئے گی۔(ارشادِ حضرت سیِّدُنا کَعْب اَحْبار رحمۃ اللہ علیہ) (حلیۃ الاولیاء،ج 5،ص401، رقم:7516)

کونسی نعمت مصیبت ہے؟

ہر وہ نعمت جو اللہ سے قریب نہ کرے وہ مصیبت ہے۔(ارشادِ حضرتِ سیِّدُنا ابوحازِم رحمۃ اللہ علیہ)(حلیۃ الاولیاء،ج 3،ص266، رقم:3908)

نیکی سے روکنے والی زنجیر

گناہ ایک ایسی زنجیر ہے جو بندے کو نیکیوں اور اِطاعتِ الٰہی کے راستے پر چلنے سے روک دیتی ہے۔(ارشادِ حضرت سیّدُنا امام غَزالی رحمۃ اللہ علیہ) (منھاج العابدین،ص19)

عِلْم اور عمل کا آپس میں تعلّق

صرف علم پر قناعت کرنے والا عالِم نہیں، عمل کی برکت سے علم فائدہ دیتا ہے لہٰذاکبھی بھی علم کو عمل سے جُدا نہیں کرنا چاہئے۔(ارشادِ حضرت سیّدُنا داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ) ( کشف المحجوب، ص101 ملخصاً)


Share

خوف خدا سے رونے کی فضیلت

احمد رضا کا تازہ گلستاں ہے آج بھی

اچّھوں کی نقل کرنے کا فائدہ

سچّی نیت سے نیکوں کی حالت بناتے بناتے خدا چاہے تو واقعیّت (یعنی حقیقت) بھی مل جاتی ہے۔ (فتاویٰ رضویہ،ج24،ص154)

والدین کا حق کبھی ختم نہیں ہوسکتا

والدین کا حق وہ نہیں کہ انسان اس سے کبھی عہدہ برآ (یعنی فارغ) ہو، وہ اس کے حیات و وُجود (یعنی زندگی) کے سبب ہیں تو جو کچھ نعمتیں دِینی و دُنیوی پائے گا سب انہیں کے طُفیل میں ہوئیں کہ ہر نعمت و کمال وُجود پر موقوف ہے (یعنی تمام نعمتیں پیدا ہونے کے بعد ملتی ہیں) اور وُجود (یعنی پیدا ہونے) کے سبب وہ (یعنی والدین) ہوئے۔(فتاویٰ رضویہ،ج24،ص401)

اولاد کو سکھاؤ محبت حضور کی

حُضورِ اَقْدس رَحْمتِ عالَم صلَّی اللہ علیہ وسلَّم کی مَحبت و تعظیم اُن (بچّوں) کے دِل میں ڈالے کہ اصلِ ایمان و عَیْنِ ایمان ہے۔(فتاویٰ رضویہ،ج24،ص454)

عطّار کا چمن، کتنا پیارا چمن

مُصِیْبت پر صبر کیجئے

جب بھی کوئی آزمائش یا مُصیبت آپڑے تو صبر کیجئے اور کربلا میں خاندانِ نُبُوَّت پر جو ظُلْم و سِتْم کے پہاڑ ٹُوٹے تھے انہیں یاد کیجئے اِنْ شَآءَ اللہ آپ کو اپنی تکلیف معمولی محسوس ہوگی۔(ماخوذاز کربلاکاخونی منظر)

میٹھے بول کے فوائد

جب بھی بولیں اچھا بولیں کہ میٹھے بول میں ایسا سِحْر (یعنی جادو) ہے کہ سَرْکش (یعنی نافرمان وباغی) مُطِیْع (یعنی اطاعت گزار) ہوجاتے ہیں۔ (مَدَنی مذاکرہ، 4ربیع الآخر1436ھ)

بکری کا دُودھ

دُودھ اللہ پاک کی ایسی نعمت ہے کہ جس میں پانیاور غِذا دونوں ہیں، البتّہ سب سے اچّھا دُودھ بکری کا ہے اور یہ جَلْد ہَضم (Digest) بھی ہوجاتا ہے۔(مَدَنی مذاکرہ، 5ربیع الآخر1436ھ)


Share

Articles

Comments


Security Code