عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی کام کراچی ساؤتھ
سنٹرل زون کی امیرِ اہلِ سنّت کی بارگاہ میں حاضری: 14جولائی 2019ء بروز اتوار کھارادر، صدر، لائنز ایریا، D.H.A، جمشید ٹاؤن،
سائٹ ایریا، کلفٹن، اورنگی ٹاؤن، گلشنِ اقبال، نارتھ کراچی، سُرجانی، بلدیہ ٹاؤن،
لیاری ٹاؤن،PECHSاور نیو کراچی میں رہنے والے دعوتِ اسلامی کے تمام ذمّہ
داران اور پُرانے اسلامی بھائیوں کی امیرِ اہلِ سنّت مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری
دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں حاضری ہوئی۔ امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ذمّہ داران اور اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی، اس
موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری اور دیگر اراکینِ شوریٰ بھی موجود
تھے۔
ذمّہ داران کا سنّتوں بھرا اجتماع: کورنگی، لانڈھی اور ملیر و اطراف کے ذمّہ داران کا سنّتوں
بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں ذمّہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس
اجتماعِ پاک کے آغاز میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا،
بعد ازاں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں امیرِ اَہلِ سنّت علّامہ محمد الیاس
عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات
عطا فرمائے۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کا مدنی مشورہ: عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں8تا10جولائی2019ء دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ شوریٰ، ریجن نگران، زون
نگران، اطراف زون ذمّہ داران، نگرانِ مجالس پاکستان اور اطراف زون و ریجن ذمّہ
داران،نگرانِ کابینہ ،اطراف کابینہ ذمہ داران سمیت سینکڑوں ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی
نے شرکت کی۔ ان ذمّہ داران نے 7 جولائی 2019ء
کو ہونے والی ”محفلِ مدینہ“ میں بھی شرکت کی اور امیرِ اہلِ سنّت مولانا محمد
الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اِرشادات سے فیض حاصل کیا۔
مفتیانِ کرا م کا مدنی مشورہ: عاشقانِ رسول کی شرعی رہنمائی اور ان کے مسائل کے حَل کے
لئے قائم شعبہ دارُالافتاء اہلِ سنّت کی مجلس کا22جون2019ءکو مدنی مشورہ ہوا جس میں
مفتی محمد قاسم عطاری، مفتی فضیل رضا عطّاری، مفتی علی اصغر عطّاری مدنی، مفتی
محمد ہاشم خان عطّاری مدنی سمیت دارُالافتاء اہلِ سنّت کے سینئر اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
دورۃُ الحدیث شریف کے مدرسین کا تربیتی اجتماع: مجلس جامعۃُ المدینہ کے تحت 22، 23، 24 جون2019ء کو پاکستان
میں موجود دورۃُ الحدیث شریف کے8دَرَجوں کے اساتذۂ کرام کا تین دن کا اجتماع ہوا
جس میں ملک بھر سے دورۃُ الحدیث شریف کے26اساتذہ اور مجلس کے اسلامی بھائیوں سمیت 53
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں مجلسِ جامعۃُ المد ینہ کے ذمّہ داران کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ذمّہ داران کی تربیت فرمائی۔
مدارسُ المدینہ پاکستان کے مدنی عملے کا سنّتوں بھرا اجتماع: مجلسِ مدرسۃُ المدینہ کے تحت2، 3، 4 جولائی 2019ء
کو تین دن کا سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ملک کے مختلف شہروں سے پانچ ہزار سے
زائد مدرسین، ناظمین و دیگر مدنی عملے نے شرکت کی۔ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران
عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور دیگر مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے ان اسلامی بھائیوں کی
تربیت کی اور انہیں اندازِ تدریس، شخصیات اور طلبہ کو پڑھانے کا طریقہ، چندہ(فنڈ) جمع کرنے، مارکیٹوں، بازاروں
اور مختلف مقامات پر مدرسۃُ المدینہ بالغان لگانے کے حوالے سے ترغیب دِلائی۔
شعبۂ تعلیم کا سنّتوں بھرا اجتماع: شعبۂ
تعلیم کے تحت سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں450 سے زائد PhD’s، M.Phil.s، MBBS، ڈاکٹرز اور اسٹوڈنٹس
نے شرکت کی۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا
بیان کیا اور شُرَکا کو ارشادات سے
نوازا۔
کراچی
اِیسٹ،ملیرکورنگی زونکے ذمّہ داران کا
مدنی حلقہ: رضوی زون کے ذمّہ داران کا مدنی
حلقہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ، ڈویژن نگران، زونل ذمّہ داران، اراکینِ کابینہ،
مجلسِ قافلہ، مجلسِ مدنی انعامات، مجلسِ ائمہ مساجد، مجلسِ مدرسۃُ المدینہ بالغان اور
مدرسۃُ المدینہ و جامعۃُ المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی۔ نگرانِ کراچی ریجن و رکنِ
شوریٰ حاجی محمد امین عطّاری اور نگرانِ کراچی اِیسٹ،ملیرکورنگی زون و رکنِ
شوریٰ حاجی محمد امین عطّاری قافلہ نے ذمّہ
داران کی تربیت فرمائی۔
کراچی ساؤتھ
سنٹرل زون کی 11 کابینہ کے ذمّہ داران کا تربیتی
مدنی حلقہ: عطّاری زون کی 11 کابینہ کے ذمّہ
داران کا تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ، زون ذمّہ داران، ڈویژن نگران،
اراکینِ کابینہ اور علاقائی نگرانوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطّاری اوررکنِ
شوریٰ حاجی محمد امین عطّاری نے ان اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی۔
فیضانِ نَماز کورس کا انعقاد:مجلس کورسز کے تحت
11 جولائی 2019ء سے سات دن کے ”فیضانِ نماز کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی
سمیت سندھ کے مختلف مقامات سے عاشقانِ رسو ل نے شر کت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
کو رس کے شرکا کونماز کے اَحکا مات سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے وُضُو کا طریقہ بیان کیا۔
مجلسِ اجتماعی قربانی کا مدنی حلقہ: مجلسِ اجتماعی قربانی کے ذمّہ داران کا مدنی حلقہ ہوا۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطّاری نے
اجتماعی قربانی کے جانوروں کی خریداری، ان کی حفاظت، ان کی قربانی، گوشت کی تقسیم کے
حوالے سےمدنی تربیت فرمائی اور زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے
سے ذہن دیا۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے مدنی کام مدنی
مشورے:پاکستان بھر کے ریجن ذمّہ
داران، مجلسِ تقسیمِ رسائل کے ریجن ذمّہ داران، مجلسِ فیضانِ مدینہ، فیصل آباد زون کے تمام ذمّہ داران، مجلسِ
جدوَل و جائزہ کے اجلاس ہوئے۔ نگرانِ
پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطّاری اور دیگر اراکینِ شوریٰ نے ذمّہ دارن
کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے میں
مزید بہتری لانے کے حوالے سے مختلف اہداف
دئیے۔
جا معاتُ المدینہ کا افتتاح دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃُ المدینہ کےتحت پاکستان کے
خوبصورت شہر مَری کے علاقے کمپنی باغ اور پنجاب کے شہر گجر خان کے اطراف دولتالہ میں
جامعۃُ المدینہ کی نئی شاخوں کا افتتاح کردیا گیا۔ خوشی کے اس موقع پر ہونے والے سنّتوں
بھرے اجتماع میں اہلِ علاقہ، شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد موجود
تھی، رکنِ شوریٰ حاجی محمد وقارُالمدینہ عطّاری نے علمِ دین اور عالمِ دین کی فضیلت کے حوالے سے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔
مجلسِ مزاراتِ اولیا کےمدنی کام ٭صدرُ الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی (گھوسی مؤ اترپردیش ہند) ٭حضرت دَم میراں لعل قلندر پاک (حجرہ شاہ مقیم ضلع اوکاڑہ) ٭حضرت حاجی محمد نوشہ گنج بخش (رنمل شریف ضلع منڈی بہاؤالدین) ٭حضرت بابا پیر شاہ ولی (گکھڑ منڈی، پنجاب) ٭حضرت خواجہ دھوم شاہ (پٹنہ سٹی بہار ہند) ٭حضرت پیر محمد خالد محمود حیدر رضوی (کدھر شریف) رحمۃ اللہ علیہم کے
سالانہ اعراس پر مزارات شریف پر قراٰن خوانی ہوئی جس میں سینکڑوں عاشقانِ رسول اور
مدارسُ المدینہ کے طلبہ شریک ہوئے، 87 عاشقانِ رسول پر مشتمل 9 قافلوں کی آمد کا
سلسلہ رہا، محافلِ نعت بھی
ہوئیں جن میں کم و بیش1700اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت پائی، اس کے علاوہ57مدنی
حلقوں، 22 علاقائی دوروں، 35چوک درسوں
اور سینکڑوں زائرین کو انفرادی کوشش کے ذریعے نماز اورسنّتوں پر عمل کی دعوت دی گئی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں مجلسِ حج و عمرہ: میمن سوسائٹی حیدر آباد کے مدنی گراؤنڈ میں حج تربیتی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور عازمینِ حج کو حج و عمرے کا
طریقہ، احرام کی احتیاطیں، مناسکِ حج، مقدس مقامات کی زیارات اور حاضریِ مدینہ کا
طریقہ و آداب بیان کئے ٭کراچی کے علاقے ڈرگ کالونی کی جامع مسجد کلثوم اور البرکہ
میرج ہال فتح جنگ میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر سے
سرکاری و پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جانے والے عازمینِ حج سمیت دیگر عاشقانِ رسول
نے شرکت کی۔
مجلسِ رابطہ برائے تاجران:شوز ہول سیل
مارکیٹ، ٹمبر مارکیٹ لاہور میں اور ڈیلکس شوز کمپنی کے آفس میں مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شوز کمپنیز کے مالکان(Owners)نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلسِ رابطہ برائے تاجران نے شُرَکا کو
دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔
مجلسِ رابطہ برائے اسپورٹس: اسلام آباد
کے ایک اسنوکر کلب میں مدَنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مجلسِ رابطہ برائے اسپورٹس کے زون ذمّہ دار نے مدنی درس دیتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی ٭سرگودھا
میں ذمّہ داران نے سابق ڈومیسٹک کھلاڑی محمد عمران عطّاری اورTNTکرکٹ کلب
کے کوچ محمد شاہد عطّاری سے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کی دعوت دی۔
مجلسِ شعبۂ تعلیم: لاہور
میں واقع پنجاب یونیورسٹی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں یونیورسٹی کے پروفیسرز،
انجینئرز، آئی ٹی پروفیشنلز، پی ایچ ڈی، ایم فل انجینئرز اور دیگر عاشقانِ رسول
نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی
کے مدنی مقاصد بیان کئے۔
مجلسِ ہومیوپیتھک ڈاکٹر:منگوال پاہڑپانوالی ضلع منڈی بہاؤالدّین کے ایک ہومیوپیتھک
کلینک میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز سمیت دیگر عملے نے شرکت کی۔ نگرانِ
مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
مجلسِ مدنی انعامات:داروغہ والا لاہور میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مدنی انعامات کے ریجن ذمّہ داران، لاہور زون کے اراکینِ کابینہ، اہلِ علاقہ اور دیگر اسلامی
بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نگرانِ مجلس مدنی انعامات نے اجتماعِ پاک میں سنّتوں
بھرا بیان کیا۔
مجلس تقسیمِ رسائل:لاہورکے
علاقے اوریگا سینٹر گلبرگ میں مجلس تقسیمِ رسائل کے نگران نے ریجن، زون اور کابینہ
ذمہ دار کے ہمراہ مختلف مارکیٹوں میں جاکر تاجران کے درمیان مدنی حلقے لگائے، نیکی
کی دعوت پیش کی اور مجلس تقسیمِ رسائل کا تعارف پیش کیا ٭کراچی کے علاقے صدر کی
موبائل مارکیٹ، فیصل آباد کے علاقے چوک گھنٹہ گھر آٹھ بازار اور لاہور کے علاقے
سمن آباد میں رسائل ریکس کو رِیفل کرنے (یعنی
رسائل ریکس میں رسالے ڈالنے) کا سلسلہ
ہوا۔ مجلسِ تقسیمِ رسائل کے ریجن ذمّہ دار نے مختلف دکانوں پر رکھے ہوئے ریکس
رسائل رِیفل کئے اور دکاندار اسلامی بھائیوں کو رسائل تقسیم کرنے کی اہمیت و فوائد
بیان کئے۔
مجلس اِزدیادِ حُب:مدنی
مرکزفیضانِ مدینہ اسلام آباد سیکٹر G-11میں مدنی
حلقہ ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، رُکنِ شوریٰ حاجی وقارُالمدینہ عطّاری
نے شُرَکا کی تربیت فرمائی ٭کراچی کے علاقے ڈرگ کالونی میں واقع جامع مسجد کلثوم میں
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا کو علمِ دِین سے مالامال معلومات دی گئیں۔
مجلس ذرائع آمد و رفت (ٹرانسپورٹرز):استورK.P.K (گلگت، بلتستان) میں مدَنی حلقہ ہوا جس میں مختلف ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیورز
نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس ذرائع آمد و رفت (ٹرانسپورٹرز)
نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے
شرکا کی مدنی تربیت کی۔
مجلسِ معاونت برائے اسلامی بہنیں:شوّالُ
المکرم1440ھ، (جون 2019ء) میں
پاکستان بھر میں تقریباً 86مَحَارِم اجتماعات ہوئے جن میں کم و بیش1761اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی، مدنی انعامات کے425رسائل تقسیم کئے گئے اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی
انفرادی کوشش سے تین دن کے لئے تقریباً462، 12دن کے8 اور ایک ماہ کے لئے 18اسلامی
بھائیوں نے مدنی قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل کی۔
Comments