محرم الحرام میں ناخن کاٹناکیسا؟

امام حُسین رضی اللہ عنہ کی عمر مبارک

سوال:بَوقتِ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کی عمر مبارک کتنی تھی؟

جواب: تقریباً 56سال 5ماہ 5دن۔(سوانحِ کربلا، ص170-مدنی مذاکرہ،6محرم الحرام1440ھ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

اُولُو الْعَزْم رُسُل کی تعداد

سوال:انبیائے کرام علیہمُ السَّلام میں اُولُو الْعَزْم رُسُل کون کون سے ہیں؟

جواب:رَسول کی جمع رُسُل ہے، تمام انبیا و رُسُل میں پانچ رَسولوں کو اُولُو الْعَزْم[1]کہا جاتا ہے:(1)حضرت سیّدُنا ابراہیم علیہ السَّلام (2)حضرت سیّدُنا موسیٰعلیہ السَّلام (3)حضرت سیّدُنا عیسیٰ علیہ السَّلام (4)حضرت سیّدُنا نوح علیہ السَّلام اور (5)سب سے اَفضل و اَعلیٰ ہمارے آقا و مولیٰ محمدِ مصطفےٰ علیہ الصَّلٰوۃ والسَّلام۔(تفسیرِ طبری، پ26، الاحقاف،تحت الآیۃ:35،ج 11،ص303، حدیث:31329ملخصاً-مدنی مذاکرہ،3ربیع الاوّل 1440ھ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

مسجد میں ہنسنے سے وضو ٹوٹا یا نہیں؟

سوال:کیا مسجد میں ہنسنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب:نہیں ٹوٹتا، البتہ نماز میں ہنسا تو نماز ٹوٹ جائے گی مگر وضو پھر بھی نہیں ٹوٹے گا کیونکہ بالغ رکوع و سجود والی نماز میں اتنی آواز سے ہنسا کہ خود کے کانوں نے ہنسی کی آواز سُن لی تو نماز ٹوٹے گی وضو نہیں اور اگر نماز میں قہقہہ لگایا یعنی اتنی آواز سے ہنسا کہ دوسروں نے بھی ہنسی کی آواز سُنی تو اب وُضو اور نماز دونوں ٹوٹ جائیں گے۔(مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی، ص91 ملخصاً) یاد رکھئے! مسجد میں ہنسنا قبر میں اندھیرا (لاتا) ہے۔ (فردوس الاخبار،ج2،ص431،حدیث:3891) لہٰذا مسجد میں ہنسنا نہیں چاہئے۔(مدنی مذاکرہ،3ربیع الآخر1439ھ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

جنّت میں اولاد

سوال:کیا جنّت میں اولاد بھی ہوگی؟

جواب:جی ہاں! جنّت میں جب مسلمان کو اولاد کی خواہش ہوگی تو خواہش کرتے ہی اس کا حمل، پیدائش اور اس کی پوری عمر (30سال) بغیر کسی تکلیف کے ایک ساعت میں ہوجائے گی۔(بہارِ شریعت،ج1،ص160ماخوذاً-مدنی مذاکرہ،5رجبُ المرجب1440ھ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

محرمُ الحرام میں ناخن کاٹنا کیسا؟

سوال:کیا محرمُ الحرام میں ناخن کاٹ سکتے ہیں؟

جواب:کاٹ سکتے ہیں۔(مدنی مذاکرہ،3محرم الحرام1440ھ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

میّت کی پیشانی چُومنا کیسا؟

سوال:کیا میّت کی پیشانی چُوم سکتے ہیں؟

جواب:چوم سکتے ہیں، حضرت سیّدُنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے بھی پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وصالِ ظاہری کے بعد آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیشانی مبارک کا بوسہ لیا تھا۔( الزرقانی علی المواھب،ج12،ص144،143ملخصاً)(مدنی مذاکرہ،5رجبُ المرجب 1440ھ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

ماں کے پیٹ میں 15پارے حفظ کرنے والے بزرگ

سوال:کیا کوئی ایسے بزرگ بھی تھے جنہوں نے ماں کے پیٹ میں کچھ قراٰنِ پاک حفظ کرلیا تھا؟

جواب:جی ہاں! حضرت سیّدُنا خواجہ قطبُ الدّین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ نے 15پارے ماں کے پیٹ میں حفظ کرلئے تھے۔(ماخوذ از سبعِ سنابل، ص228، ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص481ملخصاً)(مدنی مذاکرہ،5ربیع الآخِر 1439ھ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

گروی میں رکھی گئی چیز کو استعمال کرنا کیسا؟

سوال:کیا کوئی چیز مثلاً مکان وغیرہ گِروی (رَہن) رکھ کر قرض لینا اور اس پر پرافٹ دینا جائز ہے؟

جواب:جو چیز گروی رکھی جاتی ہے اسے استعمال نہیں کرسکتے اور نہ ہی اس سے نفع اُٹھا سکتے،جیسے مکان گروی رکھوایا ہے تو اس مکان میں رہائش بھی اختیار نہیں کرسکتے کہ اس مکان میں رہنا بھی اس سے نفع اٹھانا ہے، اس کا پرافٹ بھی نہیں دے سکتے کیونکہ اس کا پرافٹ دینا سُود ہے اور سُود لینا دینا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔(ماخوذ از بہار شریعت،ج 3،ص702، 703-مدنی مذاکرہ،4 ربیعُ الآخِر 1440ھ)

(رَہن (یعنی گروی رکھنے) کے مزید احکام جاننے کے لئے ”بہارِ شریعت“ جلد تین کا حصّہ17پڑھئے۔)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

بچیوں کے نام کن کے ناموں پر رکھیں؟

سوال:حصولِ برکت کے لئے بچے کا نام محمد رکھا جاتا ہے، بچی کا نام کیا رکھا جائے؟

جواب:اُمّہاتُ المؤمنین، صحابیات اور صالحات کی نسبت سے بچّی کا نام رکھا جائے یا جس نام کے معنی اچھے ہوں وہ رکھ لیا جائے۔(مدنی مذاکرہ،10ربیع الآخِر 1439ھ)

(نام رکھنے کے بارے میں جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”نام رکھنے کے احکام“ پڑھئے)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

جھوٹ سے وضو ٹوٹا یا نہیں؟

سوال:کیا جھوٹ بولنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب:جھوٹ بولنا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے لیکن اس سے وضو نہیں ٹوٹتا البتہ جھوٹ بولا تو وضو کرلینا مستحب ہے۔(فتاویٰ رضویہ،ج1،ص963ملخصاً-مدنی مذاکرہ،4ربیع الآخِر 1439ھ)

1۔۔۔ بلند و با لا عزت و عظمت اور حوصلہ والے۔(بہارِ شریعت،ج 1،ص54)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

Share