باتوں سے
خوشبو آئے
خوفِ خدا سے
رونے کی برکت
جس شخص کی آنکھوں
سے خوفِ خدا کے سبب آنسو جاری ہوجائیں اور اس کے قَطْرے
زمین پر گِریں تو جہنّم کی آگ اسے کبھی
نہیں چُھوئے گی۔(ارشادِ حضرت سیِّدُنا کَعْب اَحْبار رحمۃ
اللہ علیہ) (حلیۃ الاولیاء،ج 5،ص401، رقم:7516)
کونسی نعمت
مصیبت ہے؟
ہر وہ نعمت جو اللہ سے قریب نہ کرے وہ مصیبت ہے۔(ارشادِ حضرتِ سیِّدُنا ابوحازِم رحمۃ اللہ علیہ)(حلیۃ الاولیاء،ج 3،ص266، رقم:3908)
نیکی سے روکنے
والی زنجیر
گناہ ایک ایسی زنجیر ہے جو بندے کو نیکیوں اور اِطاعتِ الٰہی کے راستے پر چلنے سے روک دیتی ہے۔(ارشادِ حضرت سیّدُنا امام غَزالی رحمۃ اللہ علیہ) (منھاج العابدین،ص19)
عِلْم اور عمل کا آپس میں تعلّق
صرف علم پر قناعت کرنے والا عالِم نہیں، عمل کی برکت سے علم فائدہ دیتا ہے لہٰذاکبھی بھی علم کو عمل سے جُدا نہیں کرنا چاہئے۔(ارشادِ حضرت سیّدُنا داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ) ( کشف المحجوب، ص101 ملخصاً)
Comments