اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

علما و مشائخِ اہلِ سنت  کی خدمات میں حاضری

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ دنیا بھرمیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں  میں دن گیارہویں ،رات بارہویں ترقی کا سلسلہ جاری ہے۔دیگر اسباب کے ساتھ ساتھ اس میں علما و مشائخِ اہلِ سنت کَثَّرَہُمُ اللہُ تَعَالٰی کی شفقتوں اور عنایتوں کا بھی بہت عمل دَخَل ہے۔ دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ کے ذِمَّہ داران اور دیگر اسلامی بھائی وقتاً فوقتاًعلما و مشائخِ اہلِ سنت کی خدمات میں حاضر ہوکر دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارُف پیش کرتے اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعات نذْر کرتے رہتے ہیں۔اس سلسلے میں گزَشتہ مہینے میں تقریباً ایک ہزار تیس (1030) سے زائد علماو مشائخ اورائمہ کرام کی خدمات میں حاضری ہوئی جن میں سے کچھ حضرات کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں:٭حضرت مولانا پیر میاں عَبْدُالخالق قادری (سجادہ نشین درگاہ عالیہ قادریہ بھرچونڈی شریف ،ڈہرکی) ٭حضرت مولانا  شَبیرالقادری (مہتمم جامعہ قادریہ اسلامیہ کورنگی، باب المدینہ کراچی)  ٭حضرت مولانا مفتی عبد العلیم قادری ضیائی(مہتمم دارالعلوم قادریہ سبحانیہ، باب المدینہ کراچی) ٭حضرت مولانا مفتی محمد جان نعیمی (مہتمم جامعہ مجددیہ نعیمیہ ملیر، باب المدینہ کراچی) ٭حضرت مولانا ابو الطاہر شفیق احمد قادری (مہتمم مدرسہ غو ثیہ جیلانیہ،شکار پور) ٭حضرت مولانا پیر سید  فَیّاض حسین شاہ بخاری (مہتمم دار العلوم محمدیہ غو ثیہ، سِبّی)  ٭حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالناصر لطیف (مہتمم و مدرس جامعہ ضیاء العلوم ڈھیر و بابا گڑھی  کپورہ، مردان)  ٭استاذ العلما حضرت علامہ مولانا ابو الْفَضْل فضل سبحان قادری (مہتمم ومدرس جامعہ قادریہ،مردان) ٭حضرت مولانا ڈاکٹر صدیق علی چشتی (مہتمم ومدرس جامعہ غوثیہ معینیہ، پشاور) ٭ حضرت مولانا مفتی نِظام الدِّین سرکانی (الجامعۃ الامانیہ، پشاور) ٭حضرت پیر شمس الامین قادری مانکی شریف (نوشہرہ) ٭حضرت مولانا غلام مرتضیٰ عطائی (سردارآباد(فیصل آباد)وغیرہ۔

شخصیات کی تشریف آوری

یکم رجب المرجب1438 بمطابق 30مارچ2017ء بروزجمعرات جامعۃالمدينہ فیضانِ عطّار نیپال گنج (نیپال) میں محققِ مسائلِ جديده سِرَاجُ الْفُقَہَاء حضرت علامہ مولانا مفتی نِظام الدين رَضَوی اور  خَیرُ الْاَذْکِیَاء حضرت علامہ مولانا محمد احمد مِصْباحی مَدَّظِلُّہُمَا (الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پورہند)کی تشريف آوری ہوئی۔ دونوں حضرات نے اساتذہ و طلبا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔مولانا محمد احمد مصباحی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعوتِ اسلامی کی مجلس ”اَلْمَدِيْنَۃُ الْعِلْمِیَہ“ کی تصنیفی خدمات خصوصاً دَرْسی کُتُب (عالم کورس کے نصاب میں شامل کتابوں)کے حوالے سے کام كو خوب سراہا اور دُعا فرمائی۔

اِس کے علاوہ گزشتہ مہینے حضرت مولانا مفتی ابراہیم قادری (مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ، سکھر) مدنی مرکز فیضانِ مدینہ(مدینۃ الاولیا ملتان) ٭شارحِ بخاری مفتی شَریف الحق امجدی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ  ِالْقَوِیکے شہزادے حضرت مولانا حمید الحق برکاتی(ہند) عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (باب المدینہ کراچی)٭حضرت مولانا نجابت رضوی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (شکر گڑھ، پنجاب) ٭ حضرت مولانا خالد حسین مدنی مرکز فیضانِ مدینہ(اسٹیچ فورڈ UK) ٭حضرت مولانا پیرشمس العارفین صدیقی(آستانۂ عالیہ نیریاں شریف،  کشمیر) جامعۃ المدینہ (پوناسما ہنی ،ضلع بھمبر ،کشمیر) ٭ حضرت سائیں پیر محمد اَیّوب جان سرہندی(سامارو شریف، عمر کوٹ)جامعۃالمدینہ(شہداد پور، باب الاسلام سندھ) تشریف لائے۔ ان حضرات نے نیکی کی دعوت عام کرنے کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کی کاوِشوں کی تحسین فرمائی اور دُعاؤں سے نَوازا۔

ہفتہ وار اجتماعات میں طلبائے کرام کی شرکت

 مختلف مقامات پر دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں گزَشتہ مہینے 135 مدَارِس و جامعات اہلِ سنت کےتقریباً 1229 طلبائےکرام نے شرکت فرمائی۔

شخصیات سے ملاقاتیں

 دعوتِ اسلامی کے مبلغین مختلف شعبہ ہائےزندگی سے متعلق شخصیات سے ملاقات کرکے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تَعارُف اور نیکی کی دعوت پیش کرتے رہتے ہیں۔گزَشتہ مہینے جن شخصیات سے ملاقات کا سِلسلہ رہا ان میں سے منتخب نام درج ذیل ہیں:٭غلام شبّیر بلوچ(ڈی ایس پی، ڈیرہ اللہ یار،بلوچستان) ٭ظہور بابر آفریدی(ایس ایس پی آفیسر، نصیرآباد،بلوچستان) ٭شاہد منیر مینگل(کوئٹہ، بلوچستان) ٭محمد ایوب (ریڈنگ((UK کے میئر)  ٭ عِصْمتُ اللہ نِیازی (مالک نجی بس سروس، مرکزالاولیا، لاہور) ٭راجہ جاوید اَشرف (سیاسی شخصیت،گوجرخان، پنجاب) ٭ چودھری محمد ریاض (سیاسی شخصیت،گوجر خان، پنجاب) ٭احسان الحق(ڈی آئی جی، ضلع نصیر آباد، بلوچستان)چودھری فخر الزمان (وزیرِ اعظم کشمیر کے مشیر)  ٭رانا عظیم (صدر وفاقی یونین آف جرنلسٹس)


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

مجلس خُدَّامُ المَسَاجدکی کاوشیں

اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی”مسجد بھرو تحریک“ بھی ہے اور” مسجد بناؤ تحریک“ بھی۔ متعدد ایسے گاؤں اور دیہات وغیرہ جہاں مسلمان دین سے دوری کے باعث مسجدوں سے دور تھے وہاں دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں نے جاکر  مساجد کو آباد کیا۔ اسی طرح جن علاقوں میں مسجد بنانے کے ضرورت  ہوتی ہے، وہاں شرعی اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے  مناسب مقام پر مساجد کی تعمیر کے لئے دعوتِ اسلامی کی ”مجلس خدام المساجد“مصروفِ عمل ہے۔ اس مجلس کی کاوشوں سے ملک اوربيرونِ ملک تقريباً دو ہزارمساجد بنائی جاچکی ہیں جبکہ تادمِ تحریرصرف پاکستان میں کم و بیش 510 مساجدزيرِ تعمير ہيں۔ زیرِ تعمیر مساجد کی تکمیل پر وقتاً فوقتاً مساجد کا اِفتتاح ہوتا رہتا ہے اور وہاں باجماعت نمازِ پنجگانہ کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ مجلس خُدّام ُالمساجد کے تحت گزشتہ مہینے اسلام آباد کے علاقے بری امام میں فیضانِ جمالِ مصطفٰے مسجد ٭نَجِیْبِی پلازہ موبائل مارکیٹ عبداللہ ہارون روڈ صدر با بُ المدینہ )کراچی( میں فیضانِ آلِ برکات مسجد ٭مکہ سٹی ملیر بابُ المدینہ(کراچی)میں فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ مسجد ٭مدینۃ الاولیا ملتان میں مدینہ مسجد٭اورنگی ٹاؤن بابُ المدینہ (کراچی) میں جامع مسجداشرف اورجامع مسجد فیضانِ غوثِ اعظم کا افتتاح ہوا۔ اسلام آباد میں جامع مسجد فیضانِ غوثِ اعظم اورمدرسۃُالمدینہ کا سنگِ بنیاد رکھا گیاجبکہ باغِ عطار (کالا باغ،ضلع میانوالی،) پنجاب پاکستان میں فیضانِ جمالِ مصطفٰے مسجد کی تعمیرات کا آغاز ہوا۔

خصوصی اسلامی بھائیوں کا سنتوں بھرا اجتماع

 دعوتِ اسلامی کی مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت باب المدینہ (کراچی)کے علاقے موسیٰ لین  کے مقامی ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اس اجتماع میں کثیر تعداد میں خصوصی (گونگے، بہرے اور نابینا) اسلامی بھائیوں کےساتھ ساتھ عمومی (Normal) اسلامی بھائیوں نے نیز  رکنِ سندھ اسمبلی جاوید ناگوری نے بھی شرکت فرمائی۔

اجتماعِ ذکر و نعت برائے ایصالِ ثواب

 مجلسِ ججز و وکلاکے تحت مرکز الاولیا ( لاہور )میں پنجاب بار کونسل کے ممبر عبدالصمد خان کے والد صاحب کے ایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ججز اور وکلا نے شرکت فرمائی۔

کُتُب میلوں میں مکتبۃُ المدینہ کے بَستے

 دعوتِ اسلامی کا اشاعتی ادارہ مکتبۃُ المدینہ نہ صرف کتب ورَسائل کی اِشاعت اور سستے داموں فروخت کا اہتمام کرتا ہے بلکہ نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً اندرون و بیرونِ ملک مختلف کتب میلوںمیں بستوں(Stalls)کی ترکیب بھی بناتاہے۔ فروری 2016اورفروری2017میں سلطنت عُمَّان کے  دارالحکومت مَسقَط جبکہ مارچ2017میں شارجہ (متحدہ عرب امارات UAE) میں منعقدہ عالمی کتب میلوں(International Book Fairs)میں نیزدسمبر2016 میں ایکسپوسینٹرباب المدینہ کراچی اور مارچ 2017میں زرعی یونیورسٹی (Agriculture University) سردارآباد (فیصل آباد)میں مُنْعَقِّدَہ کُتُب میلوں میں مکتبۃُ المدینہ کے بستے لگائے گئے۔ ان بستوں پر مکتبۃُالمدینہ سے مختلف زبانوں میں شائع ہونے والے  کتب ورسائل رکھے گئے۔مجموعی طور پر ہزاروں اسلامی بھائی ان بستوں پر تشریف لائے   جن میں مختلف رسائل تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں نیکی کی دعوت بھی پیش کی گئی۔

مختلف کورسز

 مجلس مدنی کورسز کے تحت جمادی الاُخریٰ 1438ھ مطابق مارچ2017ء میں پاکستان میں  52 مختلف مدنی کورسز کروائے گئے جن میں7دن کا فیضانِ نماز کورس، 12دن کا اصلاحِ اعمال کورس اور26دن کا مدنی کام کورس شامل ہیں۔ مجموعی طور پر ان کورسز کے شرکا کی تعداد1053 رہی۔

سحری اجتماعات کی دھوم

اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں دیگر نیک اعمال کے ساتھ ساتھ نفلی روزوں کی بھی ترغیب دلائی جاتی ہے۔شیخِ طریقتِ امیرِ اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےعطاکردہ نیک بننے کے نسخے یعنی 72مدنی انعامات میں سے ایک مدنی انعام ہر ہفتے میں پیر یا کسی اور دن نفلی روزے سے متعلق ہے۔ نفلی روزوں کے فیضان کو مزید عام کرنے کے لئے بالخصوصرَجَبُ الْمُرَجَّباورشَعۡبَانُ الۡمُعَظَّم میں سحری اجتماعات کی ترکیب ہوتی ہے۔ اِن سحری اجتماعات میں نمازِ عشاء کے بعد سنتوں بھرابیان ہوتا ہے، نمازِ توبہ ادا کی جاتی ہے، فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کیا جاتا ہے، سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب بیان ہوتے ہیں اور پھر وقفۂ آرام ہوتا ہے۔ سحری کا وقت ختم ہونے سے تقریباًایک گھنٹہ19منٹ پہلے اسلامی بھائیوں کو بیدار کیا جاتا ہے، تہجد کے فضائل وغیرہ بیان کئے جاتے ہیں، نمازِ تہجد ادا کی جاتی ہے اور پھر دعا کا سلسلہ ہوتا ہے۔ اذانِ فجر کے بعد اسلامی بھائی صدائے مدینہ لگاتے یعنی مسلمانوں کو نمازِ فجرکےلئےجگاتےہیں۔ نمازِفجرباجماعت پڑھنےکے بعد اشراق و چاشت کا وقت شروع ہونے تک مدنی حلقے(ترجمہ و تفسیر،فیضانِ سنت کے 4صفحات اور شجرہ شریف وغیرہ پڑھنے )کا سلسلہ ہوتا ہے۔ اشراق و چاشت کی نماز پڑھنے کے بعد صلوٰۃ و سلام پر سحری اجتماع کا اختتام ہوتاہے۔ تادمِ تحریر(12رجب المرجب 1438ھ تک) صرف مرکز الاولیا (لاہور)میں211سحری اجتماعات ہوچکے ہیں جن میں مجموعی طورپر ہزاروں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت پائی۔

دارُالمدینہ میں نتائج کا اعلان اور نئے تعلیمی سال کا آغاز

 دینی اوردنیاوی تعلیم کےحسین  اِمْتِزَاج دعوتِ اسلامی کے اسلامک اسکول سسٹم دارُالمدینہ میں تعلیمی سال2016-17ء کےاختتام کے موقع پر 29 اور 30 مارچ 2017ء کو نتائج کے اعلان  کی ترکیب ہوئی۔ اس موقع پر مدنی مُنّوں اورمدنی مُنِّیوں نے خوبصورت انداز میں حمدونعت اورمدنی خاکے وغیرہ پیش کئے۔ پری پرائمری کے 206 جبکہ پرائمری کے 271 طلبا کو 100%حاضری پرFULL ATTENDENCE CERTIFICATES  جبکہ بہترین تعلیمی کارکردگی پرپری پرائمری کے2215جبکہ پرائمری کے1479 طلباکو ACADEMIC  EXELLENCE CERTIFICATES دیے گئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ10 اپریل 2017ء سےتعلیمی سال2017-18ء کا آغاز ہو چکا ہے۔


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

مختلف کورسز

 ٭ فِقْہ، تَجْوِید، مُہْلِکَات، معاملات وغیرہ کے بارے میں اسلامی بہنوں کی تربیت کے لیے 15 مارچ  2017ء سے باب المدینہ (کراچی)، سردارآباد( فیصل آباد)، گلزارِطیبہ (سرگودھا)   راولپنڈی، گجرات  اورزم زم نگر ( حیدرآباد) میں12دن کے’’اسلامی زندگی کورس‘‘ کی ترکیب ہوئی جن میں شُرَکاکی تعداد تقریباً 193رہی۔ ٭خصوصی (گونگی،بہری اورنابینا) اسلامی بہنوں  میں مدنی کام کرنے  کا جذبہ رکھنے والیوں کے لئے31مارچ 2017ء سےباب المدینہ (کراچی) میں 12 دن کا’’خصوصی اسلامی بہن کورس“ ہوا۔ ٭فقہ، تجوید اور نماز کےضروری احکام سکھانے کے لئے31مارچ2017 سے سردارآباد(فیصل آباد)، گلزارِطیبہ (سرگودھا)، گجرات اور زم زم نگر(حیدرآباد) میں 12 دن کے ”فیضانِ نماز کورس‘‘  کی ترکیب ہوئی،  شرکا کی تعدادتقریباً  117رہی۔

مجلسِ رابطہ (اسلامی بہنیں)کے تحت اسلامی بہنوں میں مدنی کام

٭مجلس رابطہ کے تحت اسلامی بہنوں تک دعوتِ اسلامی کا مدنی پیغام پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔  بابُ المدینہ کراچی میں ایک شخصیت اسلامی بہن  کے گھر مدنی حلقے کی ترکیب بنائی گئی جس میں بنتِ عطار سَلَّمَھَا الْغَفَّار نے خصوصی شرکت فرمائی اور مدنی پھول عنایت فرمائے۔  


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

قبولِ اسلام

 چٹاگانگ(بنگلہ دیش)میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں  ایک غیرمسلم نے اسلام قبول کیاجن کا اسلامی نام عبدالرحمٰن رکھا گیا۔لاطینی امریکہ کے ملک سورینام (Suriname) میں  بھی ایک  غیر مسلم نےمبلغِ دعوتِ اسلامی کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔

مختلف کورسز

٭مجلس مدنی کورسز کے تحت جمادی الاُخریٰ 4381ھ بمطابق مارچ2017ءہندمیں اسلامی بھائیوں کے لئے 22مختلف مدنی کورسز کروائے گئے جن میں 7دن کا فیضانِ نماز کورس، 12دن کا اصلاحِ اعمال کورس اور26دن کا مدنی کام کورس شامل ہیں۔ مجموعی طور پر ان کورسز کے شُرَکا کی تعداد 779 رہی۔٭اپریل2017ءمیں بنگلہ دیش میں اسلامی بھائیوں کے لئے63دن کے مدنی تربیتی کورس کا آغاز ہواجس میں  شرکا کی تعداد تقریباً70ہے۔ ٭25 مارچ 2017ء کو ہند کے شہر بھیونڈی میں اسلامی بہنوں کے لئے 26گھنٹے کا مدنی انعامات کورس ہوا جس میں شرکا کی تعداد 58 تھی۔ ٭26مارچ 2017ءکو بنگلہ دیش کےشہروں ڈھاکہ، دیناج پور اور چٹاگانگ میں بھی اسلامی بہنوں کے لئے26گھنٹے کےمدنی انعامات کورس کی ترکیب ہوئی، شرکا کی تعداد تقریباً 63 رہی۔

دربارِغریب نواز کی مسجدمیں سنتوں بھرااجتماع

اجمیر شریف ہند میں واقع حضرت سیّدنا خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی درگاہ  شریف کے احاطے میں قائم مسجدِ اکبر میں ہندکے رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت فرمائی۔ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی بھی فرمائی۔

مدنی قافلوں میں سفر

٭ایک مدنی قافلے نےاوسلو ناروے (Oslo Norway)سے لِتھوینیا(Lithuania) یورپ کا سفر کیا اور وہاں نیکی کی دعوت عام کی نیز تنزانیہ (Tanzania)میں عاشقانِ رسول کے چھ مدنی قافلوں نے 12 دن کے لئے سفر اختیار کیا۔ ٭بغدادی کابینہ بریڈفورڈ(Bradford-U.K) سے ایک مدنی قافلے نےنیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے  ڈنمارک (Denmark)  کا سفر کیا۔ مدنی قافلے کی برکت سے کئی اسلامی بھائیوں نے عمامہ شریف سجانے، مدرسۃُالمدینہ بالغان میں پڑھنےاور دیگرمدنی کاموں میں شرکت کی نیتیں کیں۔

مسجد کا افتتاح

 دعوتِ اسلامی کی  مجلس خُدّامُ المساجد کے تحت بلونیا (Bologna) اٹلی میں فیضانِ غوثِ اعظم مسجدکے افتتاح کے سلسلے میں اجتماعِ ذکر و نعت  کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت فرمائی۔

مدرسۃُالمدینہ آن لائن (Online) کا افتتاح

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بمبئی ہند میں مدرسۃُ المدینہ آن لائن(Online)  کا افتتاح ہوا۔

                   قُرعہ اندازی برائے” جواب دیجئے“

ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ اپریل2017ءکے شمارے میں” جواب دیجئے“کےعنوان کے تحت دیے جانے والے سوالات کے جوابی کوپن کثیر تعداد میں موصول ہوئے۔ ان کی قرعہ اندازی 15اپریل2017ءبروزہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی )میں مدنی مذاکر ے کے دوران  کی گئی۔ حسنِ اتقاق  کہ اس ماہ بھی جامعۃ المدینہ فیضانِ محمدی  گلشنِ معماربابُ المدینہ(کراچی) کے طالبِ علم ”اسد رضا عطاری ولدمُحب علی“  کا نام نکلا اور انہیں 1100 روپے کا”مدنی چیک“پیش کردیاگیا۔


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

By the grace of Allah عَزَّوَجَلَّ, Dawat-e-Islami has conveyed its Madani message to almost 200 countries of the world. It is also rendering services to Sunnah in more than 103 departments. Please have glimpses of the Madani activities of a few departments:

Efforts of the Majlis Khuddam-ul-Masajid

By the grace of Allah عَزَّوَجَلَّ, Dawat-e-Islami is not only a “Masjid-filling movement” but also a “Masjid-making movement”. Due to the non-observance of Islamic teachings among the Muslims, many Masajid had been permanently locked in several villages etc. Reaching such villages, the Madani Qafilahs of Dawat-e-Islami opened those Masajid, cleaned them and conveyed call to righteousness to the locals, making them attend those Masajid. Moreover, fulfilling Islamic and legal requirements, the Majlis Khuddam-ul-Masajid of Dawat-e-Islami is busy building Masajid in the areas where there is a need. These Masajid are constructed at suitable sites. By virtue of the efforts made by this Majlis, more or less 2000 Masajid have so far been constructed within and outside Pakistan. Moreover, until the time of writing this news, more or less 510 Masajid are under construction in Pakistan alone. After the completion of the construction work, these Masajid are inaugurated from time to time and five times congregational Salahs are started there. Mentioned here is a list of the Masajid inaugurated in March 2017 under the supervision of the Majlis Khuddam-ul-Masajid: Faizan-e-Jamal-e-Mustafa Masjid at Bari Imam area in Islamabad * Faizan-e-Aal-e-Barakaat Masjid at Najeebi Plaza Mobile Market Abdullah Haroon Road, Sadar Bab-ul-Madinah, (Karachi) * Faizan-e-Khadeejat-ul-Kubra Masjid at Makkah city Malir Bab-ul-Madinah, (Karachi) * Madinah Masjid in Madinah-tul-Awliya Multan * Jam-e-Masjid Ashraf and Jam-e-Masjid Faizan-e-Ghaus-e-A’zam in Orangi Town Bab-ul-Madinah, (Karachi).Furthermore, the foundation stone of Jam-e-Masjid Faizan-e-Ghaus-e-A’zam and Madrasa-tul-Madinah was laid in Islamabad, whereas the construction work of Faizan-e-Jamal-e-Mustafa Masjid was started in Baagh-e-Attar (Kala Baagh, district Mianwali) Punjab, Pakistan.

Sunnah-inspiring Ijtima for “Special Islamic Brothers”

A Sunnah-inspiring Ijtima was held by Dawat-e-Islami’s Majlis for “Special Islamic brothers” at a local hall in Musa Lane area of Bab-ul-Madinah, (Karachi) in which a member of Shura delivered a Sunnah-inspiring speech. This Ijtima was attended by a large number of “Special Islamic Brothers” (i.e. the speech-impaired, the visually-impaired and the hearing-impaired). Moreover, normal Islamic brothers and a member of the Sindh assembly, Jawed Nagori, also attended it.

Ijtima-e-Zikr-o-Na’at for Isaal-e-Sawab

A Sunnah-inspiring Ijtima was held in Markaz-ul-Awliya (Lahore) by Majlis judges and lawyers for the Isaal-e-Sawab of the father of Mr. Abdus Samad Khan, a member of the Punjab bar council. The Ijtima was attended by a large number of judges and lawyers.

Maktaba-tul-Madinah stalls at book fairs

Maktaba-tul-Madinah, the publishing department of Dawat-e-Islami, not only publishes books and booklets and sells them at low prices but also sets up its stalls from time to time at different book fairs within and outside Pakistan with the purpose of promoting the call to righteousness.  The stalls of Maktaba-tul-Madinah were set up at the international book fairs held in Masqat – the capital of Oman – in February, 2016 and February, 2017; and in Sharjah (UAE) in March 2017. These stalls were also set up in the book fairs held at Expo Centre Karachi and Agricultural University Sardarabad (Faisalabad) in December 2016 and in March 2017 respectively. Books and booklets in different languages, released by Maktaba-tul-Madinah, were made available at these stalls which were visited by thousands of Islamic brothers, as a whole. Different booklets were distributed among the visitors and call to righteousness was also conveyed to them.

Different Courses

In Jumadal-Ukhra 1438, March 2017, fifty two different Madani courses were offered in Pakistan by Majlis Madani courses including 7-day Faizan-e-Namaz course, 12-day Islah-e-A’maal course and 26-day Madani work course. As a whole, the number of attendees was1053.

Popularity of Sahri Ijtima’at (congregation)

اَلْـحَمْـدُ لـِلّٰـه عَزَّوَجَلَّ! In the Madani environment of Dawat-e-Islami, along with other righteous deeds, people are also encouraged to observe supererogatory fasts. One Madani In’aam, mentioned in 72 Madani In’amaat booklet bestowed by Shaykh-e-Tareeqat Ameer-e-Ahl-e-Sunnat, دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ  is about observing fast either on Monday or any other day in a whole week. . In order to propagate the blessed deed of supererogatory fasts, Sahri Ijtima’at are frequently held especially in the sacred months of Rajab and Shaban. Right after Isha Salah, Sunnah inspiring Bayan is started, Salat-al-Tawbah (the Salah of repentance) is performed, Islamic brothers do Fikr-e-Madinah (Assessing deeds whilst filling the blanks given in the pocket-sized Madani In’amaat booklets), sleeping and waking up Sunnah and its decorum are delivered then there is a rest break.  Approximately, one hour and 19 minutes prior to the end time of Sahri, Islamic brothers are woken up; they listen to the virtues of offering Tahajjud Salah etc. Then Tahajjud Salah is performed thereafter supplication. After the Fajr Azan, Islamic brothers call out Sada-e-Madinah i.e., they wake up the Muslims for Fajr Salah. After having performed Fajr Salah, Madani Halqahs (consisting of recitation of Glorious Quran with Tarjuma and Tafseer, 4 pages from Faizan-e-Sunnat and Shajarah etc.) are conducted until there is a time of Ishraaq and Chaasht which is followed by Salat-o-Salaam, the last spiritual recitation. Until now (12 Rajab-ul-Murajjab 1438), in Markaz-ul-Auliya (Lahore) alone, 211 Sahri Ijtima’at have been conducted, attended by thousands of Islamic brothers collectively.

Announcement of result in Dar-ul-Madinah and the new educational year has initiated

Upon the completion of the study period of 2016-17, the result announcement ceremony of Islamic schooling system Dar-ul-Madinah (The incredible combination of both Islamic and worldly education) was conducted on the 29th and 30th of March. On the auspicious occasion,   Madani children recited Hamd and Naat in a graceful manner as well as they presented lovely Madani Khakay performance. For 100% attendance, 206 Pre-primary students whereas 271 Primary students were conferred with certificates. Upon the best educational performance, 2215 Pre-primary students whereas 1479 Primary students were awarded with Academic excellence certificate. اَلْـحَمْـدُ لـِلّٰـه عَزَّوَجَلَّ! Since 10 April 2017, new educational year has been initiated.

Madani news of Islamic sisters

Miscellaneous courses: For the Tarbiyat of Islamic sisters about Fiqh, Tajweed, Mohlikaat, Maamlat, 12-day ‘Islami Zindagi course’ from 15th March 2017, was held in the following cities: Babul Madinah (Karahi), Sardarabad (Faisalabad), Gulzar-e-Tayyibah (Sarghoda), Rawalpindi, Gujrat and Zamzam Nagar (Hyderabad), attended by approximately 193 participants. ³ A 12-day “Special Islamic sister course” was conducted in Karachi [Pakistan] which started on 31st March, 2017. The course was offered to those Islamic sisters who have the yearning for carrying out Madani activities amongst the special Islamic sisters (mute, hearing-impaired and blind Islamic sisters) ³ Starting from 31st March, 2017, a 12-day “Faizan-e-Namaz” course was conducted in Faisalabad, Sargodha, Gujrat and Hyderabad for teaching basic laws of Fiqh, Tajweed and Salah. About 117 participants attended the course.

Madani activities of Majlis Rabitah (Islamic sisters)

Madani activities: Through Majlis Rabitah, efforts are being made to convey the Madani message of Dawat-e-Islami to the Islamic sisters. Madani Halqah was arranged at the residence of an Islamic sister in Karachi. Bint-e-Attar سلمھا الغفار [daughter of Ameer-e-Ahl-e-Sunnat] specially attended the halqah and provided the Islamic sisters with Madani pearls.

Overseas Madani News

Madani news of embracing Islam

In the weekly Sunnah-Inspiring Ijtima’ at Chittagong (Bangladesh), a Non-Muslim embraced Islam who was then named Abdur-Rahman. Also, a Non-Muslim embraced Islam in Suriname (South America) on the hands of a Muballigh of Dawat-e-Islami.

Different courses

In Jumadal Ukhra 1438, March 2017, 22 different Madani courses were offered in Hind by Majlis Madani courses including 7-day Faizan-e-Namaz course, 12-day Islah-e-A’maal course and 26-day Madani work course. As a whole, the number of attendees was 779. * A 63-day “Madani Tarbiyyati course” for Islamic brothers has been started in April 2017 in Bangladesh. About 70 participants are attending this course. * A 26-hour “Madani In’amaat course” for Islamic sisters was conducted in Indian city Bhiwandi on 25th March, 2017. 58 participants attended the course. * A 26-hour “Madani In’amaat course” for Islamic sisters was also conducted in Dhaka (Bangladesh), Dinajpur (Bangladesh) and Chittagong (Bangladesh) on 26th March 2017. About 63 participants attended the course.

Inauguration of Madrasa-tul-Madinah online

Madrasa-tul-Madinah online has been inaugurated in Madani Markaz Faizan-e-Madinah, Bombay (India).

Madani Qafilah:

For conveying the Call to Righteousness, a Madani Qafilah travelled from Baghdadi Kabinah Bradford (UK) to Denmark. By the blessing of Madani Qafilah, many Islamic brothers made the intentions of adorning their heads with Imamah [Islamic turban], studying in Madrasa-tul-Madinah Balighaan [for adults], and participating in other Madani activities.

Sunnah-inspiring Ijtima in the Masjid near the mausoleum of Ghareeb Nawazرَحْمَةُ اللهِ تَعَالٰی عَلَيْه

Situated within the premises of the mausoleum of Sayyiduna Khuwajah Ghareeb Nawaz رَحِمَهُمُ الـلّٰـهُ تَـعَالٰی is Masjid Akbar in Ajmer, Hind in which a member of Shura from Hind delivered a Sunnah-inspiring speech attended by a large number of devotees of Rasul. The member of Shura, accompanied by Islamic brothers, visited the blessed tomb and recited the “Fatiha” as well.

Travel with Madani Qafilahs.

A Madani Qafilah travelled from Oslo, Norway, to Lithuania, Europe, promoting the call to righteousness there. Moreover, six Madani Qafilahs of the devotees of Rasul travelled for 12 days in Tanzania.

Inauguration of Masjid

On the occasion of the inauguration of Faizan-e-Ghaus-e-A’zam Masjid, an Ijtima-e-Zikr-o-Na’at was held by Dawat-e-Islami’s Majlis Khuddam-ul-Masajid in Bologna, Italy. The Ijtima was attended by a large number of Islamic brothers.

Inauguration of Madrasa-tul-Madinah online

Madrasa-tul-Madinah online has been inaugurated in Madani Markaz Faizan-e-Madinah, Bombay (India).

Travel with Madani Qafilah

For conveying the Call to Righteousness, a Madani Qafilah travelled from Baghdadi Kabinah Bradford (UK) to Denmark. By the blessing of Madani Qafilah, many Islamic brothers made the intentions of adorning their heads with Imamah [Islamic turban], studying in Madrasa-tul-Madinah Balighaan [for adults], and participating in other Madani activities.


Share

Videos

Comments


Security Code