اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی)سے مُتَّصِل جامعۃُ المدینہ کے 39طلبائے کرام اور 2علاقے کے اسلامی بھائیوں پر مشتمل مدنی قافلے کی بلوچستان کے جیونی باندری اور دیگر علاقوں میں سفر پر امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صوتی پیغام کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی فرمائی:
نَحْمَدُہُ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبَیِّ الْکَرِیْم
سگِ مدینہ محمد الیاس عطاؔر قادِری رَضَوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے مدنی قافلے کے مسافرو! اور میرے مدنی بیٹو!
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ!
مرحبا!(رکنِ شوریٰ )حاجی اَمین عطاریسَلَّمَہُ الْبَارِی نے آپ حضرات کی موبائل فون کے ذریعے مختلف مدنی کاموں کے مناظر کی تصویریں اور تحریری صورت میں کہ عبد الرؤف عطاری کے حوالے سے آپ کے مدنی قافلے کی تفصیلات پیش کیں۔اللہ تعالٰی آپ سب کا سفر بخیر فرمائے اور سارے مدنی قافلے کے مسافروں کو مدینے کے قافلے میں سفر کی سعادت بخشے، آپ کی زَبانوں میں اَثَر عطا فرمائے، آپ جہاں جہاں جائیں سنّتوں کا سبزہ اُگائیں ، ہر طرف سنّتوں کی بہار آجائے اور اللہ تعالٰی میرے تمام مدنی بیٹوں کو جامعۃُ المدینہ میں جو پڑھتے یا پڑھاتے ہیں سب کو ہر مہینے کم از کم تین(3) دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کرنے کی توفیق مَرْحَمَت فرمائے،اٰمین۔ میرے لئے بے حساب مغفرت کی دعا کیجئے گا اور ہمیشہ اِسی طرح مدنی قافلوں میں خوب سفر کرتے رہئے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مدنی کاموں کی بہاریں اور امیرِ اہلِ سنّت کی دعائیں
ناظمِ جدول جامعۃُالمدینہقادری کابینہ سکرنڈ (بابُ الاسلام، سندھ,پاکستان)شبیر احمد عطاری مدنی نے صَوتی پیغام (Audio message) کےذریعےجامعۃُالمدینہکےمدنی کاموں کی کارکردگی پیش کی:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُاللّٰہِوَبَرَکَاتُہ!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہمارے جامعۃُالمدینہ میں مدنی کاموں کی بہاریں ہیں، ہمارے طلبا دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع،مدنی مذاکرے اور مدنی دورے میں بڑے ذوق و شوق کے ساتھ شرکت کرتے ہیں، اسی طرح فجر کے بعد مدنی حلقے میں شرکت اور اس کے بعد قراٰنِ پاک کی تلاوت بھی کرتے ہیں۔ صلٰوۃُ التَّوْبہ، اِشْراق و چاشْتْ اور سنّتِ قَبْلِیہ کی بھی پابندی کرتے ہیں۔ خاص طور پر ہمارے طالبِ علم عشا کی نماز کے بعد تقریباً 60سے 80چوک درس دیتے ہیں اور ان میں جو نمایاں ہیں اُن کے نام یہ ہیں: طارق رضا، عبدالقیوم، عبدالرحمٰن، عمران، ناظرحسین اوراشفاق۔ یہ طالبِ علم پابندی کے ساتھ روزانہ 7 سے18 چوک درس دیتے ہیں۔ اسی طرح ہمارے 18 سے 26 طُلَبا ہر پیر شریف کو پابندی سے روزہ رکھنے کی سعادت بھی حاصل کرتے ہیں۔ آپ کی بارگاہ میں عرض ہے کہ ان سب کیلئے استقامت کی دعا فرما دیجئے۔
امیرِ اَہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے صَوتی پیغام(Audio message) کے ذریعے یوں حوصلہ افزائی فرمائی:
نَحْمَدُہُ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبَیِّ الْکَرِیْم
سگِ مدینہ محمدالیاس عطاؔر قادِرِی رَضَوِیعُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے میٹھے میٹھے مدنی بیٹے شبیر احمد عطاری ناظمِ جَدْوَل اور طُلَبَائے کِرام جامعۃُ المدینہ قادری کابینہ سکرنڈ،
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُاللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ!مَا شَآءَاللّٰہ!آپ کی کارکردگیاں مرحبا!اللہ تعالٰیآپ سب کو دونوں جہانوں کی بھلائیوں سے مالامال فرمائےاوربےحساب مغفرت سے مُشَرَّف فرمائے۔ خوب مدنی کاموں کی دھومیں مچانے کے ساتھ پڑھائی پر بھی توجہ رکھیں، نیکیاں بھی کرتے رہیں اور ماہِ رجب کے روزے بھی رکھتے رہیں، مَا شَآءَاللّٰہ!آپ نے روزانہ چوک درس کی حیرت انگیز تعداد (کی کارکردگی )دی ہے، اللہ تعالٰیآپ سب کو خوش رکھے۔ بے حساب مغفرت کی دعا کا مُلْتَجِی ہوں، آپ کے تمام اساتذ ہ ٔکرام کو میرا سلام۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
Comments