استاذُالقُرَّا کے انتقال پر تعزیت:
استاذالقُرَّا حضرت مولاناقاری محمدعبدالقیوم جھنڈیرعباسی نقشبندی (مہتمم مدرسہ محمدیہ عباسیہ انوارِ قادریہ کوٹلی جھنڈیرشجاع آباد پنجاب ) کے انتقال پر شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے صُوری پیغام (Video Message) کے ذریعے ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:
نَحۡمَدُہٗ وَ نُصَلِّیۡ وَ نُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوۡلِہِ النَّبِیِّ الۡکَرِیۡمِ
سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عُفِیَ عَنۡہُ کی جانب سے مولانا قاری واصل محمود جھنڈیر عباسی،مولانا قاری حسن محمود جھنڈیرعباسی،قاری محمدمحمودجھنڈیرعباسی،قاری احسن محمود جھنڈیرعباسی،قاری احمدمحمودجھنڈیرعباسی،قاری شاہدمحمود جھنڈیر عباسی،اَلسَّلَامُ عَلَیۡکُمۡ وَرَحۡمَۃُاللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہ!
حافظ محمد افضل عطاری مدنی نگران مجلس رابطہ بالعلما و المشائخ پاکستان نے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد مدنی سَلَّمَہُ الْغَنِی کو اور انہوں نے مجھے یہ خبر دی کہ آپ کے والدِ محترم استاذ القُرَّاحضرت مولانا قاری محمد عبدالقیوم جھنڈیرعباسی نقشبندی کو ہارٹ اٹیک ہوگیااور آپ نے تقریباً 55سال کی عمرمیں2رجب المرجب 1438ھ کو انتقال فرمایا ﴿اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَؕ(۱۵۶)﴾(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں) (اس کے بعد امیرِ اہلِ سنت نے مرحوم کے لئے دعا فرمائی اور ارشاد فرمایا:) مجھے یہ بھی اطلاع دی گئی ہے کہ بوقتِ وفات قاری صاحب مرحوم کی زبان پر کلمۂ طیبہ جاری تھا۔ مرحبا، مَاشَآءَ اللہ، جس کاآخری کلام لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ ہو اِنْ شَآءَ اللہ وہ جنت میں داخل ہوگا، مغفرت یافتہ ہوگا۔ اللہ تعالٰی ہمیں بھی مرتے وقت کلمہ نصیب فرمائے۔ کاش! ہم سب کا خاتمہ بالخیر مدینۂ پاک میں بصورتِ شہادت جلوۂ محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ میں ہوجائے۔(اس کے علاوہ امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی ممبرشپ حاصل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفرکرنے کی بھی ترغیب دلائی۔)
یوں مجھ کو موت آئے تو کیا پوچھنا مِرا |
میں خاک پر، نگاہ درِ یار کی طرف |
صَلُّوۡاعَلَی الۡحَبِیۡب صَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلیٰ مُحَمَّد
شہزادۂ استاذُ القُرّا کا جوابی پیغام:
شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا یہ صوری تعزیتی پیغام لےکر مجلس رابطہ بالعلماوالمشائخ اوردیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے استاذُ القُرّا کے شہزادوں کی خدمت میں حاضری دی اور پیغام سنایا۔صُوری پیغام سننے کے بعد استاذُ القُرّا کے بڑے شہزادے حضرت مولانا قاری واصل محمود جھنڈير عباسی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نےجوتاثرات دیئے وہ معمولی ترمیم کے ساتھ پیشِ خدمت ہیں:”امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہمارے والد صاحب کے لئے جو دعائیں فرمائی ہیں، اللہ تعالٰی انہیں جزائے خیرعطا فرمائے، اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی کو عُرو ج اور ترقی عطا فرمائے۔ حضرت صاحب نے مدنی قافلوں اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے حوالے سے جو حکم فرمایا ہے اِنْ شَآءَ اللہ ہم یہ ماہنامہ بھی جاری کروائیں گے اور ساتھ ساتھ اپنے شاگردوں عقیدت مندوں کو بھی ترغیب دلائیں گے کہ وہ ہمارے والد صاحب کے ایصالِ ثواب کے لئے مدنی قافلوں میں ضرور سفر کریں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ میرا تنظیمُ المدارس اہلِ سنت سے بھی تعلق ہے، میرے پاس امتحانی پرچے چیک ہونے کے لئے بھی آتے ہیں۔ میرا مشاہدہ ہے کہ اس وقت تنظیم المدارس میں بھی سب سے زیادہ کام دعوتِ اسلامی کا ہے۔امیرِ اہلِ سنّت کا یہ قدم مجھے بہت پسند آیا کہ انہوں سُنّیوں کے بورڈتنظیم المدارس کو ہی فعّال بنانے کی کوشش فرمائی، یہ حضرت کا بہت احسن اقدام ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت کو جزائے خیر عطا فرمائے، آپ کو عمرِ خضر عطا فرمائے اور آپ کے صدقے ہمیں بھی دینِ متین کا سچا خادم بنائے، وَمَا تَوۡفِیۡقِیۡ اِلَّابِاللہِ عَلَیۡہِ تَوَکَّلتُ وَاِلَیۡہِ اُنِیۡب۔میں حضرت سے یہ التماس کرتا ہوں کہ میرے والد صاحب کے لئے دعا فرماتے رہیں اور میری والدہ صاحبہ اسوقت شدید علیل ہیں ان کے لئے بھی ضرور دعا فرمائیں کہاللہتعالٰی انہیں لمبی عمر عطا فرمائے اور ہمارے سروں پران کاسایہ دراز فرمائے۔ میرے والد صاحب کے جو نیک مقاصد تھے اللہ تعالٰی مجھے ان کی تکمیل کی توفیق عطا فرمائے۔“
مولانا محمدبشیر فاروق قادری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
مولانا محمدبشیر فاروق قادری(سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ ،باب المدینہ کراچی)کی والدہ کے انتقال پر شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے صوری پیغام (Video Message)کے ذریعے لواحقین سے تعزیت فرمائی۔ یہ پیغام اختصار کے ساتھ پیشِ خدمت ہے:
نَحۡمَدُہٗ وَ نُصَلِّیۡ وَ نُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوۡلِہِ النَّبِیِّ الۡکَرِیۡمِ
سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عُفِیَ عَنۡہُ کی جانب سے حاجی محمد بشیر(سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ)،حاجی سلیم پولانی،حاجی الطاف پولانی،حاجی عمران پولانی، اَلسَّلَامُ عَلَیۡکُمۡ وَرَحۡمَۃُاللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہ!
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حاجی محمدعمران نے امی جان کے انتقال کی خبر دی ﴿اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَؕ(۱۵۶)﴾ (اس کے بعد امیرِ اہلِ سنّت نے مرحومہ کے لئے دعا فرمائی اور ارشاد فرمایا:) میں سب سوگواروں کو صبرکی تاکید کرتا ہوں۔صبر کیجئے، اجر کے حقدار بنئے۔زہے نصیب!مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے اسی ماہ تین تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کر لیجئے۔ اعلیٰ حضرت (عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت) کی پچیسویں شریف کی نسبت سے مکتبۃ المدینہ سے 2500روپے کے مدنی رسائل خرید کر تقسیمِ رسائل کرلیجئے۔ابھی تک ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ممبر نہیں بنے تو مہربانی کرکے ممبر بن جائیے۔ میں سارے سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں،بے حساب مغفرت کی دعا کا ملتجی ہوں۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔
صَلُّوۡاعَلَی الۡحَبِیۡب صَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلیٰ مُحَمَّد
تعزیت و عیادت کے متفرق پیغامات
شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے صوری پیغامات کے ذریعے نعت خواں حاجی امین عطاری کے بھائی غلام یٰسین (مدنی کالونی باب المدینہ کراچی) ٭رکنِ مجلس ”تحفظِ اوراقِ مقدسہ“ پاکستان محمدعالم عطاری(مرکزالاولیا لاہور) کے چھوٹے بھائی محمداحمدعطاری ٭اسکواڈرن لیڈر عامر عطاری کے والدغلام ربانی نوشاہی قادری٭کالو خان کے فرزندغلام یٰسین عطاری ٭فیض محمدعطاری کےصاحبزادےحافظ محمدبلال عطاری مدنی ٭عرفان عطاری کے والدین ٭مدنی چینل کے ڈائریکٹر اسلم سنگھار (باب المدینہ کراچی)کے والد ٭مرکزی جامعۃ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ( کراچی) کے ناظم عبدالقادر عطاری کی والدہ ٭ڈاکٹر رانا انجم کی والدہ ٭رئیس قریشی عطاری کی والدہ ٭شہزاد عطاری کے فرزند بلال رضا ٭حاجی محمد علی ٭حافظ عبدالرشید عطاری٭احمد عطاری ٭نور الدین عطاری ٭حاجی اقبال ٭عرفان علی عطاری اورمُشَرَّف عطاری کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت فرمائی۔اس کے علاوہ امیرِ اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے صوری پیغامات کے ذریعےسیّد مقیم شاہ کی والدہ ٭سید لیاقت حسین شاہ ٭حاجی امتیازعطاری ٭کاشف عطاری ٭وقاص عطاری ٭مُطَہَّر عطاری ٭قاری عبدالمجید ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوادر(بلوچستان) کے مؤذن عبدالغفور عطاری کی عیادت اور ان کے لئے دعائے صحت فرمائی۔
تعزیت پر شکریہ کا پیغام
گزشتہ دنوں محدِّثِ اعظم پاکستان حضرت مولاناسرداراحمدعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالصَّمَدکے شاگردِرشید شیخ الحدیث حضرت مولانامحمد حیات خان قادری(ہجیرہ ضلع پونچھ کشمیر ) کے جواں سال شہزادے کا انتقال ہوگیا تھا۔اس موقع پر امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صُوری پیغام کے ذریعے ان سے تعزیت فرمائی تھی جس کا ذکر ماہنامہ فیضانِ مدینہ (اپریل) کے شمارے میں کیا گیا تھا۔اس تعزیتی پیغام پر حضرت مولانا محمد حیات خان قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے امیرِ اہلِ سنّت کا شکریہ ادا کیا۔
Comments