حمد/ مناجات
سب کا پیدا کرنے والا میرا مولا میرا مولا |
سب کا پیدا کرنے والا، میرا مولا
میرا مولا سب سے افضل سب سے اعلیٰ، میرا مولا میرا مولا |
جَگ کا خالق سب کا مالک، وہ ہی
باقی، باقی ہالِک سچا مالک سچا آقا، میرا مولا میرا مولا |
سب کو وہ ہی دے ہے روزی،
نِعمت اُس کی دولت اُس کی رازِق داتا پالَن ہارا، میرا مولا میرا مولا |
ہم سب اُس کے عاجِز بندے،
وہ ہی پالے وہ ہی مارے خوبی والا سب سے نِیارا، میرا مولا میرا مولا |
اَوّل آخِر غائب حاضر، اُس کو
روشن اُس پہ ظاہر عالِم دانا واقِف کُل کا، میرا مولا میرا مولا |
عِزّت والا، حِکمت والا، نِعمت
والا، رحمت والا میرا پیارا میرا آقا، میرا مولا میرا مولا |
طاعت سجدہ اُس کا حق ہے،
اُس کو پوجو وہ ہی رب ہے اللہ اللہ اللہ اللہ، میرا مولا میرا مولا([1]) |
(کتاب العقائد، ص13 از صدر الافاضل مفتی سید محمد نعیم الدین مرادآبادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ) |
Comments