اجتماعِ ذکر و نعت بسلسلہ استقبالِ حجّاجِ کرام

اجتماعِ ذکر و نعت بسلسلہ استقبالِ حجّاجِ کرام  اس سال حج کی سعادت پانے والے خوش نصیب عاشقانِ رسول  کے لئے 30 ستمبر 2018ء کو عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں  محفلِ مدینہ  کا اہتمام کیا گیا جس میں شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی پھول ارشاد فرمائے اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ،محفل کے اختتام پر حجّاجِ کرام  نے امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کا شرف بھی حاصل کیا۔ انڈونیشیا میں سونامی کی تباہی پر امیرِ اہلِ سنّت کا اظہارِ افسوس 28 ستمبر 2018ء کو انڈونیشیا میں سونامی اور 7.5 شدت کے زلزلے (Earthquake) نے ساحلی شہر پالو (Palo) اور اس کے نواحی علاقوں میں تباہی مچادی۔ اطلاعات کے مطابق سونامی کی سمندری لہریں دس فُٹ  تک بُلند ہوکر ساحلی علاقوں میں داخل ہوگئیں جس کے باعث عمارتیں گرنے اور دیگر حادثات کے باعث دو ہزار سے زائد افراد دیکھتے ہی دیکھتے لقمۂ اَجَل  بَن گئے،سینکڑوں افراد زخمی ہوئے جبکہ 17 ہزار سے زائد افراد کے نقل مکانی کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔اس زلزے اور سونامی  کے باعث ہونے والی تباہی اور اموات کی اطلاع جب شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو ملی تو آپ نے تعزیت کرتے  ہوئے  فوت اور زخمی ہونے والے مسلمانوں کیلئے دعائے رَحْمت و عافیت فرمائی۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کا مدنی مشورہ 23تا 27محرم الحرام 1440ھ بمطابق 4 تا 8 اکتوبر 2018ء عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ اورپاکستان انتظامی کابینہ (نگران زون اورپاکستان سطح کے شعبہ ذمہ داران )   کا مدنی مشورہ ہوا۔جس میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید  بڑھانے کے مدنی پھولوں کا تبادلہ ہوا، سابقہ کارکرگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اَہْداف طے کئے گئے۔اس مدنی مشورے میں جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی بھی آمد ہوئی۔ اعراسِ بزرگانِ دین پر مجلسِ مزاراتِ اولیاء کے مدنی کام مجلسِ مزاراتِ اولیاء کے تحت ٭حضرت سیدنا مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی علیہ رحمۃ اللہ الغنِی  (کچھوچھہ شریف،ہند)  ٭سلطان العارفین حضرت سیّدنا سلطان باہو رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ  (جھنگ، پنجاب ،پاکستان) ٭پیر سیّد امام علی شاہ چشتی صابری علیہ رحمۃ اللہ القَوی (ضلع ننکانہ، پنجاب پاکستان) ٭پیر سواگ حضرت خواجہ پیر غلام حسن رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (لیّہ، پنجاب پاکستان) ٭سید عبدالغفور شاہ صاحب گیلانی علیہ رحمۃ اللہ الغنِی (جڑانوالہ، پنجاب پاکستان) ٭پیر میاں محمد دین چشتی علیہ رحمۃ اللہ القَوی  (شاہ کوٹ) ٭سید محبوبِ الٰہی چشتی صابری علیہ رحمۃ اللہ البارِی (شاہ کوٹ ) ٭سید عنایت شاہ بُخاری علیہ رحمۃ اللہ البارِی (سردارآباد فیصل آباد، پنجاب پاکستان)٭قاری عزیزالرحمٰن چشتی صابری علیہ رحمۃ اللہ البارِی ( سردارآباد فیصل آباد،پنجاب پاکستان ) ٭امام جلوی سرکار ڈھڈی والا سید غلام محمد قادریرحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (سردار آباد  فیصل آباد،پنجاب    پاکستان ) ٭سیّد امام علی شاہ صاحب گیلانی علیہ رحمۃ اللہ الوَالی (شاہ کوٹ ) اور ٭الحاج محمد یوسف ہاشمی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی (گوجرہ،پنجاب پاکستان) کے سالانہ عرس  کے موقع پر مدنی حلقوں، مدنی درس، نیکی کی دعوت اور مزارات شریف پر مدنی قافلوں کی آمد کا سلسلہ رہا۔ عرسِ مفتیِ دعوتِ اسلامی پر قراٰن خوانی مجلسِ مدرسۃ المدینہ کے تحت مفتیِ دعوتِ اسلامی محمد فاروق عطاری مدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنِی کے یومِ وصال کے موقع پر 18 محرم الحرام 1440 ہجری کو ملک بھر کے مدارسُ المدینہ میں قراٰن خوانی اور ایصالِ ثواب اجتماعات کا  اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں مدنی منّوں نے شرکت کی۔ 7 دن کا سنّتوں بھرا اجتماع 28 ستمبر تا 4 اکتوبر 2018ء عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں بیرونِ ملک کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں کا  سات دن کا سنّتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں پاکستان،عرب شریف، بحرین، قطر، کویت، یو ایس اے، ساؤتھ افریقہ، ہند،  یوگنڈا، نیپال، کینیا، موزمبیق، تنزانیہ، ملاوی، سری لنکا، زمبابوے ، ساؤتھ کوریا، ملائیشیا، آسٹریلیا، یوکے، اسکاٹ لینڈ، اٹلی، اسپین، گریس، پولینڈ، عرب امارات، عمان اور ترکی سے  کم و بیش 372 عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ دعوتِ اسلامی اور شجر کاری مہم ملکی ضَرورت کے پیشِ نَظَر پاک سَرزمین کو مزید سرسبز و شاداب  بنانے کے لئے  دعوتِ اسلامی نے ملک بھر میں ایک اَرَب پودے لگانے کا اعلان کیا ہے۔ دعوتِ اسلامی کی شجر کاری مہم کا افتتاح  شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے دستِ مبارک سے پودے لگا کر کیا۔ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور اراکینِ شوریٰ نے بھی شجر کاری مہم میں حصّہ لیتے ہوئے  مختلف مقامات پر پودے لگائے۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری نے مدینۂ منورہ زادہَا اللہ شرفاً وَّ تعظیماً کے ایک باغ میں بھی پودا لگایاجبکہ میئر کراچی وسیم اختر،چیف میٹرو لوجسٹ ڈاکٹر محمد حنیف،ڈی ایم سی ایسٹ کراچی معید انور اور بینک دبئی اسلامک کے ریجنل ہیڈ  محمد ریحان نے ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی  کے مین یونیورسٹی روڈ پر پودے لگائےاور شجر کاری مہم کے حوالے سے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو خوب سراہا۔ علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ شجر کاری مُہم کے ذمّہ داران نے  شجر کاری کے حوالے سے  محکمۂ موسمیات کے آفیسرز اورمختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ حسنِ قراءت جائزہ مجلسِ مدرسۃ المدینہ کے تحت مرکزُ الاولیاء لاہور میں قائم مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ  جوہر ٹاؤن میں ”حسن ِ قراءت جائزہ“   کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری اور نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ پاکستان نے شرکت کی اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ کو  تحائف عطا فرمائے۔ تربیتی اجتماع گزشتہ دِنوں دارُالمدینہ کے مدنی عملے کی تربیت(Training) کا سلسلہ ہوا، جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ  کےرُکن محمد اطہر عطّاری نے ادارے کو مضبوط و مستحکم بنانے اور ادارے کی ترقّی کے اصول بیان فرماتے ہوئے مدنی عملے کی تربِیَت فرمائی۔


Share

اجتماعِ ذکر و نعت بسلسلہ استقبالِ حجّاجِ کرام

علمائے کرام سے ملاقاتیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ بالعلماء  کے ذمّہ داران نے ملک و بیرونِ ملک  کئی علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں، چند کے نام پیشِ خدمت ہیں: پاکستان: ٭خلیفۂ تاجُ الشّریعہ حضرت مولانا شیخ عبدالرّشید داؤدی صاحب (امیرِ اعلیٰ تحریک صَوتُ الاولیاء کشمیر) ٭مولانا سیّد محمد ابوبکر شاہ چشتی صابری(گدی نشین آستانہ عا لیہ چشتیاں صابریاں، شاہ کوٹ) ٭مفتی ایوب حسینی نعیمی صاحب (مہتمم اعلیٰ دارالعلوم حسینیہ نعیمیہ حب چوکی، بلوچستان) ٭مولانا ضیاءُالحق نقشبندی صاحب (مہتمم دارالعلوم غوثیہ رضویہ حنفیہ، ٹنڈو الٰہ یار) ٭مفتی شیر محمدقادری صاحب (دارُالاِفتاء دارُالعلوم غوثیہ رضویہ حنفیہ، ٹنڈو الٰہ یار) ٭مولانا پیر سیّد منیر حسین شاہ صاحب(آستانہ عالیہ سیول شریف،تھل) ٭مفتی محمدلیاقت رضوی صاحب (مہتمم جامعہ غوثیہ اکبریہ، راولپنڈی) ٭مولانا حبیبُ اللہ قادری صاحب (امام و خطیب جامع مسجد محمدی، سردارآباد فیصل آباد) ٭مولانا حافظ نثار احمد ساقی صاحب(مدرس جامعہ امام اعظم ابو حنیفہ، سانگلہ ہِل) ٭مولانا محمدعلی رضا اشرفی صاحب (مدرس جامعہ امام اعظم ابو حنیفہ، سانگلہ ہِل) ٭مفتی محمد شفیق مجدّدی صاحب (مہتمم جامعہ امام اعظم ابو حنیفہ، سانگلہ ہِل)  ہند: مجلسِ رابطہ بالعلماء اور مجلسِ مزاراتِ اولیاء کے ذمّہ داران نے کچھوچھہ شریف میں حضرت سیّدنا مخدوم سیّد اشرف جہانگیر سمنانی  علیہ رحمۃ اللہ  الغنِی کے عرس مبارک میں ٭حضور غازیِ ملّت علّامہ ہاشمی میاں صاحب  ٭حضور شیخُ الاسلام علّامہ مدنی میاں صاحب  ٭حضور قائدِ ملّت محمود اشرف صاحب اور ٭ شہزادہ ٔ حضور غازیِ ملّت نورانی میاں صاحب   سے ملاقات کا شرف حاصل کیا جبکہ ذمّہ داران  نے اعظم گڑھ مبارک پور میں واقع اہلِ سنّت کی عظیم دینی درس گاہ الجامعۃ الاشرفیہ میں حاضری دی جہاں ان عُلَما و اساتذہ ٔ کرام سے ملاقاتیں ہوئیں: ٭ سربراہِ اعلیٰ الجامعۃ الاشرفیہ،عزیزِ ملّت علّامہ عبدُالحفیظ صاحب ٭خیرُالاَذکِیاء علّامہ محمد احمد مصباحی صاحب ٭سراج الفقہاء مفتی محمدنظامُ الدّین رضوی صاحب (صدر مفتی الجامعۃ الاشرفیہ) ٭مفتی نسیم مصباحی صاحب  ٭مفتی بدرِ عالَم مصباحی صاحب  ٭مولانا مبارک حسین مصباحی صاحب   (ایڈیٹر ماہنامہ اشرفیہ) ٭شہزادۂ عزیزِ ملّت مولانا نعیم عزیزی صاحب ٭مولانا مسعود برکاتی صاحب ٭مولانا صدرُالوریٰ مصباحی صاحب ٭مولانا  اختر  حسین فیضی صاحب۔شخصیات سے ملاقاتیں  ٭مراد راس (صوبائی وزیر تعلیم، مرکزالاولیاء لاہور) ٭گوہرمشتاق بھٹہ (S.S.P پیٹرولنگ بہاولپور ریجن) ٭آصف امین (S.P آپریشن کینٹ  ڈویژن، لاہور) ٭ملک رفاقت حسین نسوانہ(ڈپٹی کمشنر، لیہ) ٭شاہد عباس کاٹھیہ (اسسٹنٹ کمشنر، لیہ) ٭ملک محمد نیاز جکھڑ (M.N.A، لیہ) ٭ملک طاہر مسعود D.S.P) ہیڈ کوارٹر، لیہ) ٭جمیل احمد خان (چیئرمین بلدیہ، لیہ) ٭احمد خاور شہزاد(ڈپٹی کمشنر، دارالسلام ٹوبہ) ٭زمان خان وٹّو (ڈپٹی کمشنر ،ساہیوال) ٭سردار غلام مبشر میکن (D.P.O ،ساہیوال) ٭جنرل آصف حیات لودھی(ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر) ٭صدر قاضی فاروق سلطان(D.S.P، جھنگ) ٭میر عارف مری (لیویز انچارج فورس ،سبی)٭غضنفر لنگاہ ( MPA، رحیم یار خان )٭اطہر وحید (D.P.O ،رحیم یار خان) ٭شہزاداکبر (D.I.G آپریشن مرکزالاولیاء لاہور)  ٭اسد سرفراز (S.S.P، اوکاڑہ) ٭غلام رضا ربیرہ (M.P.A، اوکاڑہ)      مدنی حلقہ سابقہ M.P.A چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں کے گھر شخصیات مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ پاک غزالی زون نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔اس مدنی حلقے میں ٭چوہدری حامد حمید(M.N.A) ٭ملک محمد اسلم نوید (میئر سرگودھا )٭سعید احمد خان نیازی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔


Share

اجتماعِ ذکر و نعت بسلسلہ استقبالِ حجّاجِ کرام

   سنتوں بھرا اجتماع  دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلسِ  مشاورت کے تحت ستمبر 2018ء کو بابُ المدینہ کراچی میں 3 دن کا ذمّہ داراسلامی بہنوں کا سنّتوں بھرااِجتماع  ہوا  جس میں بنتِ عطّار سلّمہا الغفّار اور عالمی مجلسِ مشاورت ذمّہ دار اسلامی بہنوں سمیت زون، کابینہ  اورمجلسِ مالیات کی ذمّہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ اس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطّاری نے مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور تحریری موصول ہونے والے سوالات کے جوابات دئیے، جنہیں اسلامی بہنوں نے پردے میں رہتے ہوئے سنا۔ مختلف مدنی کورسزاسلامی بہنوں کو نماز کا طریقہ سکھانےکیلئے محرمُ الحرام 1440ھ میں پاکستان کےمختلف شہروں زم زم نگر حیدرآباد، سردارآباد فیصل آباد، مدینۃُ الاولیاء ملتان اور گجرات میں اسلامی بہنوں کی مدنی تربِیَت گاہوں  میں  12دن کا ”فیضانِ نماز کورس“ ہوا۔ ٭خصوصی اسلامی  بہنوں میں  مدنی کام کرنے کا طریقہ سکھانے کیلئے محرمُ الحرام 1440ھ میں بابُ المدینہ کراچی میں واقع اسلامی بہنوں کی مدنی تربیَت گاہ میں 12دن کا ”خصوصی اسلامی بہن کورس“ ہوا۔ ٭صفر المظفر 1440ھ میں پاکستان کے مختلف شہروں بابُ المدینہ کراچی، زم زم نگر حیدر آباد، مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف، سردارآباد فیصل آباد اور گجرات میں  12دن کے ”اصلاحِ اعمال کورس“ ہوئے۔ ان تمام مدنی کورسز میں تقریباً 261 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ٭مجلس مختصرکورسز(اسلامی بہنیں) کے تحت اکتوبر 2018ء کو بابُ المدینہ کراچی میں 7 دن کا”کردار کی دُرُسْتی کورس“ ہوا۔ تجہیز وتکفین تربیتی اجتماعات مجلسِ تجہیز و تکفین کے تحت پاکستان کےمختلف مقامات پر تربیتی اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں 6644سے زائداسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ٭پاکستان کےمتفرّق مقامات پرایصالِ ثواب اجتماعاتِ ذکر و نعت  منعقد ہوئے جن میں 15 ہزار  238 کُتُب و رسائل  تقسیم کئےگئے۔ مدنی حلقہ اسلامی بہنوں کی مجلسِ رابطہ کے تحت 27 ستمبر 2018ء کو گوجرانوالہ کے کورٹ نیو کچہری  میں خواتین وُکَلا کے درمیان مد نی حلقے  کاسلسلہ ہوا جس میں کئی خواتین وُکَلانے شرکت کی۔

مختلف کورسزستمبر اور اکتوبر 2018ء میں ہند کےمختلف شہروں بلگام(Belgaum)، میسور (Mysore)، اڈپی (Udpi)، الناڈ (Ulnad)،سرسی (Sarsi)، بیدر (Bedar)، گلبرگہ (gulbarga)، دھورا (dhora)، کانپور(Kanpur)، جام نگر (Jamnagar)، مہسانا (Mehsana)، سوالہ (Suwala)، موڈاسا (Modasa)، ڈنگرپور(Dangarpoore)، ورمگام (Viramgam)، ہمت نگر (Himmatnagar) اور راورکیلا (raurkela) میں ”مدنی انعامات کورس“  ہوئے جن میں کم و بیش 865 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔مدنی انعامات اجتماعات عرب شریف اور لندن(یوکے) میں مدنی انعامات اجتماعات ہوئے جن میں 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ تجہیز و تکفین اجتماعات    اسلامی بہنوں کو غسلِ میّت کا طریقہ سکھانے کے لئے مجلسِ  تجہیز وتکفین کےتحت بنگلہ دیش، یوکے، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ، ما ریشس،ہند، نیپال، اسپین، اٹلی اور ہالینڈ میں تجہیز و تکفین  اجتماعات  منعقد ہوئے جن میں تقریباً1869اسلامی بہنوں نے شرکت  کی۔

 


Share