مولانا سیّد نذر حسین شاہ صاحب کے انتقال پر تعزیت
نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم
سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے شہزادۂ عالی وقار سیّد ظہیر حسین شا ہ صاحب کی خدمت میں
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ!
رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد مدنی کی معرفت آپ کے والدِ محترم شیخُ الحدیث حضرت علّامہ مولانا سیّد نذر حسین شاہ صاحب (حسن ابدال، ضلع اٹک) کے انتقال کی خبر ملی، اِنَّا لِلہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ یاربَّ المصطفٰے جَلَّ جَلَالُہ وَ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم مرحوم کو غریقِ رحمت فرما، الٰہ العالمین مرحوم کی قبر کو جنّت کا باغ بنا، ان کے نانا جان، رحمتِ عالمیان صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نور سے ان کی قبر کو روشن فرما، قبر کی وحشت کو دور فرما، قبلہ شاہ صاحب کو جنّتُ الفردوس میں بے حساب داخلہ دے کر ان کے نانا جان صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پڑوس میں پہنچا دے، ان کے لواحقین کو صَبْرِِ جمیل اور صَبْرِِ جمیل پر اجْرِ جزیل مَرْحَمت فرما، میرے پاس جو اعمال ہیں ان پر اپنے کرم کے شایانِ شان اَجْر عطا فرما کر سارا ثواب جنابِ رسالت مآب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو عطا فرماکر رَحمۃٌ لِّلْعٰلمین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے طفیل مرحوم شاہ صاحب سمیت ساری اُمّت کو یہ ثواب عطا فرما۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔
بے حساب مغفرت کی دعا کا مُلْتَجِی ہوں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
صاحبزادہ سیّد زینُ العابدین گیلانی کی تعزیت
نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم
سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے حضرت قبلہ مخدوم سیّد غلام محمود ربّانی گیلانی (سجّادہ نشین دربارِ عالیہ بابا بھولے شاہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ)
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ!
خبر ملی کہ آپ کے شہزادے صاحبزادہ سیّد زینُ العابدین گیلانی کا سکندر آباد تحصیل شُجاع آباد (ضلع مدینۃ الاولیا ءملتان) میں بائیک ایکسیڈنٹ ہوا اور ان کا انتقال ہوگیا، اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ میں آپ اور مرحوم کے شہزادہ سیّد رحمت حسین ربّانی گیلانی اور مرحوم کے بھائی سیّد معینُ الدّین گیلانی، سیّد فخرُالدّین گیلانی اور تمام ہی سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں۔ (اس کے بعد امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعا فرمائی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے مکتبۃُ المدینہ کے رسالہ ”بہتر کون“ کے صفحہ 7 سے حدیثِ پاک پڑھ کر سنائی:) حضور نبیِّ مُکَرَّم، نورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: جس نے اپنے مسلمان بھائی کو کھانا کھلایا یہاں تک کہ وہ سیر ہوگیا، پانی پلایا یہاں تک کہ وہ سیراب ہوگیا تو اللہ پاک کھلانے والے کو جہنم سے سات خَنْدَقوں کی مسافت یعنی فاصلہ دور کردے گا اور ہر دو خَنْدَقوں کے درمیان 500 سال کی مسافت کا فاصلہ ہے۔ (شعب الایمان،ج3،ص218، حدیث: 3368)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تعزیت و عیادت کے مختلف پیغامات
شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صُوری پیغامات (Video Messages) کے ذریعے ٭توقیر عطّاری ناظمِ جدول جامعۃُ المدینہ میہڑ (باب الاسلام سندھ) سے ان کے بھائی محمد ارشاد ٭محمد سفیر علی اور محمد طیب سے ان کے والد ریاض علی (خوشاب) ٭اویس عطّاری سے ان کے والد میاں ظفر اقبال ٭محمدعبدُ الخالق عطّاری سے ان کی والدہ غلام عائشہ ٭محمدعبدُالقیّوم سے ان کے بھائی راجا سلطان محمود (پشاور) ٭قاسم قادری اور برادران سے ان کے والد حاجی عثمانِ غنی کھتری (ہند) اور صَوتی پیغامات (Audio Messages) کے ذریعے ٭بابر حسین اور عامر علی سے ان کے والد دِلاور حسین (سردارآباد فیصل آباد) ٭ابوبکر خان لودھی سے ان کے والد ایّوب خان لودھی ٭فیضان رضا عطّاری سے ان کے والد یوسف عطّاری (اوکاڑہ) اور ٭طیب مدنی سے ان کے چار دن کے نوزائیدہ مدنی منّے محمد حسان (مرکزالاولیاء لاہور) کے انتقال پر تعزیت فرمائی اور مرحوم کے لواحقین کو ایصالِ ثواب کی نیّت سے مسجد تعمیر کرنے، مدنی قافلے میں سفر اور تقسیمِ رسائل کی ترغیب دلائی اور محمد شعیب امجدی (مدنی چینل) کی والدہ کی بیماری کی خبر ملنے پر ان کے لئے دُعائے صِحّت فرمائی۔
Comments