حمد و نعت

ماہنامہ نومبر 2021

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

فرمانِ مصطفےٰ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  ہے : مجھ پر دُرُود شریف پڑھ کر اپنی مجالس کو آراستہ کرو کہ تمہارا دُرُودِ پاک پڑھنا بروزِ قِیامت تمہارے لئے نور ہوگا۔ (فردوس الاخبار ، 1 / 422 ، حدیث : 3149)

مناجات

ہمارے دل سے زمانے کے غم مٹا یارب

ہو میٹھے میٹھے مدینے کا غم عطا یارب

غمِ حیات ابھی راحتوں میں ڈھل جائیں

تِری عطا کا اشارہ جو ہو گیا یارب

پئے حُسین و حَسَن فاطمہ علی حیدر

ہمارے بگڑے ہوئے کام دے بنا یارب

ہماری بگڑی ہوئی عادتیں نکل جائیں

ملے گناہوں کے اَمراض سے شِفا یارب

 گناہ گار طلبگارِ عَفو و رحمت ہے

عذاب سَہنے کا کس میں ہے حوصَلہ یارب

میں پُل صراط بِلا خوف پار کر لوں گا

تِرے کرم کا سہارا جو مل گیا یارب

 کہیں کا آہ! گناہوں نے اب نہیں چھوڑا

عذابِ نار سے عطّاؔر کو بچا یارب

از : شیخِ طریقت امیرِ اَہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ

وسائلِ بخشش( مُرَمَّم) ، ص76


Share

Articles

Comments


Security Code